ما بعد تعارف

چند جملے میری جانب سے۔ عازب آپکو بتا چکا ہے کہ اس بلاگ کو موضوع کیا ہے۔ عازب اور مجھے دونوں کو قدیم تہذیبوں کی تاریخ اور سائنس میں دلچسپی ہے۔ ہماری یہ بالکل کوشش نہیں ہوگی کہ ہم اپنے آپکو عالم فاضل ظاہر کرنے کی کوشش کریں بلکہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اس بلاگ کے ذریعے ہم ایسے لوگوں سے بات چیت کرسکیں جو ان موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عازب کا آئیڈیا یہ ہے کہ ہم ڈاکٹر سلیمان قاضی کی کتاب کے موضوعات اپنے الفاظ میں بیان کریں کیونکہ انٹرنیٹ تک رسائی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ کئی مقامات پر قاضی صاحب صحیح معلومات فراہم نہیں کرسکے اور چند ایک جگہ سائنس پر ان کا ذاتی تعصب غالب آگیا۔ جہاں وہ صحیح معلومات پیش نہیں کرسکے اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں کیونکہ پاکستان میں رہتے ہوئے بغیر انٹرنیٹ کے صحیح معلومات کا حصول بہت مشکل ہے۔
میرا آئیڈیا یہ ہے کہ ہم اپنے طور پر اس بلاگ کو مرتب کریں اور ایسے موضوعات بھی ڈسکس کریں جو قاضی صاحب نے ڈسکس نہیں کئیے ہیں۔ اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ ہم اس بلاگ کا باقاعدہ آغاز بگ بینگ یعنی کائنات کے آغاز سے کریں گے۔ لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ عازب زیادہ سے زیادہ لکھے اسلئیے ہوسکتا ہے ہمیں یہ پوسٹ لکھنے میں کچھ وقت لگ جائے۔ امید ہے کہ جس طرح آپ نے میرے بیہودہ بلاگ کو پذیرائی بخشی اسی طرح اس بلاگ پر بھی نوازش فرمائیں گے۔

تبصرے:

  1. محترم عازب صاحب آپ نے ایک تو بلاگر والے بیچاروں کا بٹن ہٹا دیا اوپر سے فخر کا مظاہرہ فرما رہے ہیں ، ویسے یہ کام ان کی شرائط کے خلاف ہے اور وہ آپ کا بلاگ کسی بھی وقت ختم کر سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان کی شرائط پڑھیے۔
    اور میرے بلاگ کا ایڈریس لکھیے
    http://urdublog.blogspot.com

Comments are closed.