سال گزشتہ کی بلاگنگ کا جائزہ

سال نو کا آغاز قریب ہے۔ بدتمیز کی تجویز پر اس سال کے اپنے بلاگنگ تجربے کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ اس سال قریبا ایک سو بیس پوسٹس لکھیں جن میں سے چوالیس پوسٹس "کڑیاں” کے زمرے میں شامل کی گئیں یہ زمرہ مختصر تبصرے اور فوری لنک شئیرنگ کے لئے مخصوص ہے۔ قریبا … مزید پڑھیں ←

ہا ہا ہا

مونا لیزا کے چہرے پر بکھرا تبسم لوگوں کے لئے باعث حیرت تھا کہ یہ کس بات پر مسکرا رہی ہے۔ لیکن امریکی میڈیا پر سنیٹر ہلیری کلنٹن کی ہنسی نے دھوم مچارکھی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ وہ جھوٹ میں ہنستی ہے، کسی کا خیال ہے کہ وہ ہنسی کے پیچھے اپنے ارادے چھپاتی … مزید پڑھیں ←

آج گوگل ایڈسینس نے اپنے پاکستانی پبلشرز کے لئے بذریعہ ویسٹرن یونین ادائیگی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی ویب پبلشرز کے لئے گوگل ایڈسینس کے چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانا اور رقم کی ان کے کھاتے تک منتقلی میں تقریبا ایک مہینے کا فرق آجاتا تھا۔ اب امید ہے کہ ویب پبلشرز اگلے … مزید پڑھیں ←

دوسری منزل (دی سیکنڈ فلور) نامی کافی شاپ ان دنوں کراچی میں ادبی، سماجی تقریبات کا اہم مرکز بنتی جارہی ہے۔ کل وہاں سائبر کرائم بل کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں بیرسٹر جمیل صاحب نے اپنی پریزینٹیشن پیش کی۔ حکومت پاکستان کا سائبر کرائم بل پاکستان میں بلاگرز، صحافیوں، اداروں اور افراد … مزید پڑھیں ←

اپنا بلاگ بہتر بنائیں

اپنے بلاگ کی سی ایس ایس درست کریں اور فونٹس کی ترتیب سی ایس ایس میں یہ رکھیں: font-family: "Nafees Web Naskh”, "Urdu Naskh Asiatype”, Tahoma; اس ترتیب میں موجود فونٹ آگے پیچھے کر لیں تو مضائقہ نہیں ان کے ساتھ دوسرے فونٹ بھی شامل کرلیں لیکن اگر یہ تین فونٹ سی ایس ایس میں … مزید پڑھیں ←

اعلان گمشدگی

برطانیہ میں ایک بچی جس کی عمر چار سال ہے اور نام میڈیلائن، کھو گئی ہے۔ ایک بچے کا گم ہوجانا بڑی افسوسناک خبر ہے۔ ظالم دنیا اور تنہا معصوم ننھے بچے، یہ خیال ہی دل ہولانے والا معلوم ہوتا ہے۔ امید ہے میڈیلائن جلد ہی اپنے گھر والوں سے آن ملے گی۔ مگر اسی … مزید پڑھیں ←

گوگل عریاں تصاویر دکھانے کا مقدمہ جیت گئی

گوگل عریاں اور جنسی مواد پر مبنی تصاویر دکھانے پر عدالت میں مقدمہ جیت گئی۔ امریکہ کے ایک وفاقی اپیل کورٹ نے پرفیکٹ دس نامی کمپنی کی درخواست جس میں گوگل اور ایمیزون کو فریق بنا کر استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ کمپنیاں ان کے حق میں محفوظ مواد بلااجازت اپنے صارفین کو دکھارہی … مزید پڑھیں ←

بچوں کے لئے اردو آڈیو کہانیاں

سلام بازار کے عمیر نے تو کمال کردیا ہے۔ پیش خدمت ہے پیارے بچوں کے لئے قصہ کہانی وہ بھی آڈیو پوڈ کاسٹ کی شکل میں۔ اس سلسلے کی پہلی کہانی اچھی چڑیا۔ میں ابھی یہ سن نہیں سکا ہوں مگر شام کو مناہل کے ساتھ سنوں گا۔ لیکن یہ لنک فورا شئیر کرنا بہت … مزید پڑھیں ←

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

ویب 2 بیسڈ آپریٹنگ سسٹم

اسماعیل غالمی ایک ایسا ویب بیسڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں کہ جس میں انہوں نے ایک ہفتے تک اپنے کمپیوٹرفائر فوکس کے علاوہ کسی بھی دوسرے اطلاقئے کو استعمال نہیں کیا۔ ایسا اس لئے کیا تاکہ وہ یہ اندازہ لگا سکیں کہ ایک ویب بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کے امکانات کیا ہیں۔ … مزید پڑھیں ←