ضمنی تذکرہ برائے ضمنی انتخابات

میڈیا میں ان دنوں روالپنڈی کے ضمنی انتخاب کا بڑا غوغا تھا۔ خیر سے جیسا کہ توقع تھی مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان صاحب ٹھیک ٹھاک ووٹوں سے جیت گئے۔ ان کی جیت کی توقع اس لئے بھی تھی کہ پنجاب حکومت کی تمام سرکاری مشینری ان کے ساتھ تھی یہ میرا نہیں عمران … مزید پڑھیں ←

صدر بھگاؤ ملک بچاؤ پروپگینڈہ

روزنامہ جنگ پر سلیم صافی لکھتے ہیں: زرداری صاحب کے سیاسی گناہوں کی فہرست بڑی لمبی ہے لیکن یہ جو این آراو کی چھری سے انہیں ذبح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ اسے زیادتی کے سوا کوئی اور نام نہیں دیا جاسکتا ؟ آخر این آر او میں ان کا کیا کردار ہے؟ … مزید پڑھیں ←

عدلیہ اور انصاف کے گڑے مردے

آجکل ہمارے ملک کے پڑھے لکھے عقل مند، مجھ جیسے کم عقل، کم پڑھے لکھے اور غریب پاکستانیوں کو چاروں طرف سے یہ نوید سنا رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی عدلیہ اب آزاد ہوگئی ہے۔ عدلیہ اب مضبوط اور بالغ بھی ہوچکی ہے اور آئندہ وہ کسی آمر یا غاصب کو اقتدار پر قبضہ … مزید پڑھیں ←

امن یا شکست

حکومت اور سوات کے شرپسند انتہاپسندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد، دہشت گردوں نے سوات میں انتظامیہ کو مختصر مدت کے لئے رٹ قائم کرنے کا اختیار دے دیا ہے، بشرطیکہ ان کے مطالبات جو ایک اعلامیئے میں تحریر کئے گئے ہیں ان پر تحریک نفاذ شریعت محمدی کی مرضی کے مطابق عمل ہو۔ … مزید پڑھیں ←

رجسٹریشن، طالبان، پختون، اور کراچی کا مستقبل

میٹروبلاگ کراچی کی بلاگر تزین کو دن دھاڑے کسی طالبان بھائی نے اسلام کے نام پر ہراساں کیا۔ کراچی کے اکثر لوگوں کو شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد اور فاٹا سے آنے والے بے حساب پناہ گزینوں سے کچھ اسی قسم کا خطرہ ہے۔ تزین کی پوسٹ کے فورا بعد کراچی میٹروبلاگ پر ڈاکٹر علوی، … مزید پڑھیں ←

خوشامدی صحافی اور بڑھکیں

کچھ لوگوں کو خوشامد بڑی پسند ہوتی ہے۔ اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خوشامدیوں کو بہت پسند ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ نواز گروپ کے سربراہ نواز شریف کو خوشامد پسند ہو کہ نہ ہو، مگر خوشامدیوں کو وہ بہت پسند ہیں۔ وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو اخبارات ان کے جانثاروں … مزید پڑھیں ←

دھاندلی کے واقعات

میں ووٹ ڈالنے کے لئے دوپہر ڈھائی بجے گھر سے نکلا۔ جب میں اپنے پولنگ اسٹیشن والی سڑک پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی پارٹی کا پولنگ کیمپ نہیں تھا۔ پولنگ اسٹیشن پہنچا تو وہاں اندر صرف ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے۔ بڑی تعداد میں … مزید پڑھیں ←

امید کا فسانہ

امید آزادی ایک ایرانی بلاگر ہیں جو فارسی اور انگریزی میں لکھتے ہیں۔ ان دنوں یہ امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں۔ انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ کے بیٹے بلاول کے بارے میں ایک افسانہ لکھا ہے۔ یہ افسانہ جس کا عنوان بلاول کا جنون ہے امید نے اپنی ورلڈ لٹریچر … مزید پڑھیں ←

خون ناحق کی صدا

میں اپنے بلاگ پر کئی مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کی عوام کو ہر صورت الیکشن کے دن باہر آنا ہوگا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا۔ کیونکہ یہ بات ازحد ضروری ہے کہ پاکستان کو موجود خطرناک حالات سے ایک منتخب حکومت نمٹے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن میں ہرصورت حصہ … مزید پڑھیں ←

آپ کا ووٹ

اگر آپ کے گھر میں کوئی دعوت ہو اور سب سے پوچھا جائے کہ اس دعوت میں کن کھانوں کا اہتمام کیا جائے۔ تب آپ چپ رہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہ کریں تو یقینا باقی لوگ اپنی مرضی کا اہتمام کرلیں گے۔ کیا اس اہتمام پر آپ کو شکوہ کرنے یا ناپسندیدگی کا … مزید پڑھیں ←

انتخابات یا بائیکاٹ

پاکستان میں ایمرجنسی، پی سی او اور ججوں کی معطلی کے بعد الیکشن میں حصہ لینا کچھ لوگوں کو بے معنی نظر آتا ہے۔ شاید وہ کسی حد تک صحیح بھی ہیں۔ لیکن سیاسی جماعتوں کے پاس دو راستے ہیں: اول تو یہ کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں۔ ایسا ہو تو مشرف کے پاس … مزید پڑھیں ←