اردو بلاگستان پر لفظ پنجابی کا حد سے زیادہ ہی استعمال ہونے لگا ہے خاص طور پر تبصرہ جات میں اور مجھے اس سے چڑ ہوتی جارہی ہے۔ اب اگر کسی نے لفظ پنجابی کو لے کر اپنے تعصب کا نفرت انگیز مظاہرہ کیا تو وہ تبصرہ بھی مٹادیا جائے گا اور تبصرہ نگار کو … مزید پڑھیں ←
Category: عمومی
سیلاب اندھیرا اور پانی کی قلت
اٹھارہ جولائی کو ہونے والی طوفانی بارش کے دوران کراچی میں تقریبا پچاس کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے۔ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تمام شہر پوری رات تاریکی اور سیلابی پانی میں ڈوبا رہا۔ اس دوران شہری حکومت کی کارکردگی پر لوگوں رد عمل ملا جلا رہا۔ اس طوفانی بارش نے کراچی میں بارشوں کا پینتیس سالہ … مزید پڑھیں ←
متاثرین سوات کی مدد کریں مگر مدد کو کارآمد بنائیں
سوات کے متاثرین کی مدد کے لئے الخدمت ویلفئر سوسائٹی سے رابطہ کریں: الخدمت ویلفئر سوسائٹی مکان نمبر پانچ سو چار، قائدین کالونی، نزد اسلامیہ کالج۔ کراچی۔ 021 4912568 021 4918297 ان نمبروں پر کال کرکے آپ مقبول عالم، عبدالجبار یا فواد شیروانی سے بات کریں اور مزید معلومات حاصل کریں۔ الخدمت ویلفئر سوسائٹی نقد … مزید پڑھیں ←
نظام عدل کے خلاف وادیلا کیوں مچایا جائے؟
تیرہ اپریل کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد منظور کی جس کے تحت صدر کے جاری کردہ نفاذ عدل ریگیولیشن کی بھرپور حمایت کی گئی۔ تین سو ارکان کے ایوان میں سے صرف متحدہ قومی موومنٹ اور ایاز میر نے اس مسودے کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے … مزید پڑھیں ←
پاکستان کی کردارکشی کا حصہ نہ بنیں
آصف زرداری کے انتخاب پر شور مچا ہے کہ یہ لٹیرا، رشوت خور، بددیانت، سیاستدان کیسے صدر پاکستان بن گیا۔ میں نے گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا مگر ووٹ دینے کی وجہ آصف زرداری کی عظیم قائدانہ صلاحیتیں بالکل نہ تھی۔ لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آصف زرداری … مزید پڑھیں ←
کتنی حسین ہے یہ زندگی
دوسری فلم ہے شہرہ آفاق امریکی فلم It’s a Wonderful Life۔ انیس سو چھیالیس میں جنگ عظیم دوئم کے خاتمے کے بعد کی یہ بلیک اینڈ وائٹ امریکی فلم، امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کی سو بہترین امریکی فلموں میں سے ایک ہے۔ اور سب سے زیادہ متاثر کن فلموں کی فہرست میں نمبر ایک پر … مزید پڑھیں ←
پوٹرز کی قربانیاں، اور قربانیوں کی کہانیاں
میں آجکل ہیری پوٹر سیریز پڑھ رہا ہوں۔ ہیری پوٹر کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ اس کی تعریف اور تنقید میں ہزاروں صفحات لکھے جا چکے ہیں۔ اس لئے میں آپ کو یہ بتا کر مزید بور نہیں کرونگا کہ مجھے یہ داستان کس قدر مسحورکن معلوم ہوتی ہے۔ دین دار حضرات کہتے ہیں … مزید پڑھیں ←
تعارف
نعمان کی ڈائری ایک سادہ اردو بلاگ ہے جس پر پاکستانی معاشرے، کراچی، اردو، ویب، کمپیوٹنگ، لینکس اور اوپن سورس سوفٹویر، پاپولر کلچر اور سائنس، تاریخ، فلم، موسیقی، ٹیلیوژن، اور بلاگ کے مصنف نعمان کی روز مرہ زندگی کے متعلق تحاریر شائع کی جاتی ہیں۔ بلاگ کے مصنف نعمان کی عمر ستائیس سال ہے اور … مزید پڑھیں ←
Urdu Read Write and Blogging Support
In order to read Urdu properly the first thing you need to do is to download the fonts. There are many Urdu fonts available on the web. But I am giving you the links to the two most commonly used Urdu fonts. Nafees Web Naskh Urdu Naskh Asiatype The second step is to install Urdu … مزید پڑھیں ←
دو سال
اکتوبر کی بائیس تاریخ کو، نعمان کی ڈائری کے دو سال پورے ہوگئے۔ ابتدا میں یہ بلاگ محض روز مرہ کے واقعات قلم بند کرنے کا ایک ذریعہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ اس میں نئے موضوعات شامل ہوتے گئے۔ پہلے یہ بلاگ اسپاٹ پر واقع تھا پھر میں نے اسے اس نئے ڈومین پر منتقل … مزید پڑھیں ←
ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کی درمیانی رات، یعنی کل، کراچی کے لوگوں نے ایک انتہائی سحر انگیز منظر کا مشاہدہ کیا۔ میں کل شام جب باہر نکلا ہوں تو سامنے ایک بڑا سا چاند آسمان پر دمک رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا حسین منظر نہیں دیکھا تھا۔ یہ چاند تصویر میں اتنا … مزید پڑھیں ←
نعمان اسلام آباد میں
ان دنوں میں نیشنل کنونشن کے سلسلے میں اسلام آباد آیا ہوا ہوں۔ بہت ساری تصویروں، ڈھیر ساری باتوں ڈھیر جمع ہے۔ لیکن اسلام آباد میں ڈیسنٹ انٹرنیٹ کیفوں کی شدید قلت ہے۔ لحاظہ انتظار فرمائیے۔