متاثرین سوات کی مدد کریں مگر مدد کو کارآمد بنائیں

سوات کے متاثرین کی مدد کے لئے الخدمت ویلفئر سوسائٹی سے رابطہ کریں:

الخدمت ویلفئر سوسائٹی
مکان نمبر پانچ سو چار، قائدین کالونی،
نزد اسلامیہ کالج۔ کراچی۔

021 4912568
021 4918297

ان نمبروں پر کال کرکے آپ مقبول عالم، عبدالجبار یا فواد شیروانی سے بات کریں اور مزید معلومات حاصل کریں۔ الخدمت ویلفئر سوسائٹی نقد رقومات کے علاوہ دیگر امدادی سامان بھی جمع کررہی ہے جیسے:

اجناس خوردنی، جیسے آٹا، چاول، دالیں، چائے، چینی وغیرہ۔

پروسیسڈ خوراک ٹن پیک میں محفوظ شدہ

دوائیاں (براہ مہربانی پہلے فون کرکے معلوم کرلیں کہ کن دوائیوں کی زیادہ ضرورت ہے)۔

فرشی دریاں، چٹائیاں۔

لباس مردانہ زنانہ اور بچکانہ شلوار قمیض۔

صابن، نیپکن، سینیٹری پیڈ، ناخن تراش، کنگھے، پاؤں میں پہننے کی چپلیں اور سلیپر وغیرہ۔

اگر آپ زیادہ مقدار میں سامان خرید کر دینا چاہتے ہیں تو قریبی کیمپ یا الخدمت سے براہ راست رابطہ کریں۔

تبصرے:

  1. شکریہ ۔
    حکومت کی اشیرباد سے اسلام آباد میں ہر کھمبے سے ایک اشتہار لٹکا دیا گیا ہے جس پر الخدمت فاؤنڈیشن لکھا ہے مگر صرف ٹیلیفون نمبر دیئے گئے ہیں ۔ یہاں کے لوگ صرف لفظ الخدمت سے واقف ہیں کہ عرصہ دراز سے مختلف فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے ۔ کئی لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ ان کا دفتر کہاں ہے ؟ کچھ دیر کیلئے میرا ذہن بھی مخلط ہوا کہ شاید اصلی والی فاؤنڈیشن ہے ۔ میں نے انٹر نیٹ سے پڑتال کی تو کچھ واضح ہوا تھا پھر بھی میں آپ سے پوچھنے کا سوچ رہا تھا کہ آپ کی تحریر دیکھ لی ۔ پرانی بات ہے آپ نے میری تصحیح کی تھی کہ اصلی اور پرانی والی کونسی ہے ۔

  2. افتخار مجھے نہیں معلوم ان کا اسلام آباد میں کوئی دفتر ہے یا نہیں۔ آپ اسلام آباد میں ہی کسی اور معتبر ادارے کے ساتھ کام کریں۔ جہاں شک ہو کہ امداد کا غلط استعمال ہوگا وہاں امداد نہ دیں۔

  3. شکریہ نعمان،
    جلد اس آپریشن کا خاتمہ ہو اور لوگ اپنے گھروں کو واپس جائیں اور کراچی سمیت پاکستان کے سب شہروں کی خیر ہو،آمین

  4. جہاں شک ہو کہ امداد کا غلط استعمال ہوگا وہاں امداد نہ دیں۔

    ہمیں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے۔

  5. سوات کے متاثرین کی مدد کے لئےKHIDMAT-E-KHALQ FOUNDATION سے رابطہ کریں:

    KHIDMAT-E-KHALQ FOUNDATION (KKF)

    ST-7, BLOCK-14, FEDERAL "B” AREA, KARACHI, PAKISTAN

    TEL: (021) 633 3811, FAX: (021) 632 3839

  6. کراچی کا بچہ بچہ جس طرح سوات متاثرین کے لیئے کام کررہا ہے اسے دیکھ کر دل کو بہت تسلی ہوئی اب اگر کسی آنکھ کے اندھے کو نظر نہ آئے تو ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں اللہ کا شکر ہے کہ وہ لوگ جو خود سوات سے تعلق رکھتے ہیں جیسے شاہد آفریدی رحیم شاہ ان سب نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کراچی والوں اور ان کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا ہے اللہ سب لوگوں کا دیا قبول فرمائے اور ہمارے بھائیوں کی مشکلات کو دور فرمائے اور وہ ایک بار بھی اپنی جنت نظیر وادی میں سکون کے دن گزار سکیں آمین
    ویسے نعمان آپ بھی بہت سادہ ہو کہ بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار سے دوا پوچھ رہے ہو

  7. چلیں بھئی نعمان میاں ہوگئی آپ کی تسلی اب آپ میں اور فضل اللہ میں کوئی فرق نہیں رہا 😆
    اسے کہتے ہیں کہو کھیت کی اور سنو کھلیان کی ،پہلے تو خود کو ہی شوق تھا سینگ کٹا کر بچھڑوں میں شامل ہونے کا اب ایسا کیا گیا تو خود کو ہی اعتراض ہوگیا ،
    دوسروں کو بہتان نہ لگانے کا سبق دینا اور خود دن رات اپنے مخالفوں کی برائیاں کرنا اور غداری کے تمغے بانٹتے پھرنا،دو دو ہزار بار دوسروں کو وظیفے پڑھنا بتانا اور یہ بھول جانا کہ اگر سب کام وظائف سے ہی ہونا ہوتے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم میدان عمل میں نکلنے کے بجائے بس جاء نماز پر بیٹھے وظائف ہی پڑھا کرتے اور اسلام خود ہی پھیل جاتا دنیا خود ہی امن کا گہوارا بن جاتی ظلم اور نا انصافی خود ہی ختم ہوجاتا!

  8. عبداللہ یقینا ایم کیو ایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن بھی کام کررہے ہیں۔ مگر میرے خیال میں الخدمت بھی بہت اچھا کام کررہی ہے۔ بے شک مجھے ان کی جماعت اسلامی سے وابستگی پر نظریاتی اختلاف ہے لیکن میرے خیال میں وہ زیادہ بہتر طریقے سے ان علاقوں میں کام کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے نمائندے علاقے سے واقف ہیں اور مسائل سے بھی۔

    آپ کا دوسرا تبصرہ سمجھ نہیں آیا کہ میں کیسے فضل اللہ ہوگیا؟

  9. اس کے لیئے آپ کو افتخار اجمل کی پوسٹ عاشق کا انتقام اور ہمارا ایٹمی پروگرام کے تبصرہ جات پر جانا پڑے گا:)

  10. نعمان آپکے کہنے سے کوئی فرق بھی نہیں پڑنے والا 🙂
    ویسے سچ پوچھیئے تو مجھے بڑی شدید تکلیف ہوتی ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ لوگ سوات اور بونیر میں ہونے والی جنگ کے غلط ہونے پر اپنی ساری توانائیاں صرف کرتے ہوئے ہمارے ان جوانوں کو بلکل فراموش کر چکے ہیں جو ہماری اور اس ملک کی بقا کے لیئے روز اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کررہے ہیں اور ہماری بے حس قوم اپنی لفاضیت میں لگی ہے اتنے لکھنے والے ہیں یہ لمبی لمبی پوسٹ اور تبصرہ لکھتے ہیں جن کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے لوگوں کو اندھیروں میں رکھنا زہریلے پروپگینڈے کرنا ،لیکن کسی ایک شخص نے آج تک اپنے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ،افسوس صد افسوس،
    نعمان میں بھی اپنااردو بلاگ شروع کرنا چاہتا ہوں کیا آپ اس سلسلے میں میری کوئی مدد کرسکتے ہیں،

  11. السلام علیکم۔۔۔نعمان بھائی۔۔آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔۔۔۔ماشاء اللہ سے۔۔۔اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین۔۔

    عبداللہ بھائی۔۔۔الخدمت ہو یا خدمت خلق ۔۔ہیں تو دنوں ہی اللہ کی مخلوق اور مظلوم عوام کی خدمت کے لیئے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ رب العزت دونوں تنظیمیوں کو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے کی اور زیادہ توفیق عطا فرمائے۔۔۔اور ان کی کوتاہیاں معاف فرمائے۔۔آمین۔۔۔

    اس میں بھی کوئی شک نہیں‌ کہ کراچی کی مظلوم و معصوم عوام نے ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں بہنوں اور بچوں اور بزرگوں کی مدد کی ہے۔۔کشمیر ۔۔بلوچستان اور اب سوات میں۔۔۔۔۔ہر طرح سے۔۔۔۔جان سے مال سے۔۔۔اخلاق سے، تعلیم سے۔۔۔ مہمان نوازی سے۔۔۔۔اللہ کراچی کے لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔۔اور سوات اور دیگر خطے کو محفوظ و مامون بنائے۔۔۔۔۔آمین۔۔

  12. نعمان آپکو یہ اطلاع دینا تھی کہ یہاں سعودی عرب میں موجود کسی انتہائی تعصبی شخص نے فرحان دانش کا بلاگ بلاک کروادیا ہے،صرف اس لیئے کہ اس نے اپنے بلاگ پر حسن نثار صاحب کا وہ انٹرویو لگا دیا تھا جس میں انہوں نے متحدہ کی تعریفیں کی تھیں لوگ کس قدر خوفزدہ ہیں متحدہ سے اسی سے اندازہ لگا لیں،
    ویسے عمیر کی بات پر مجھے جامعہ حفصہ کے واقعے پر کہی اپنی ایک بات یاد آگئی آپ کو یاد ہوگا کہ مینے آپ سے کہا تھا کہ اس ساری سازش کے پیچھے جماعت اسلامی کا ہاتھ ہے آج لبرٹی حملوں کے دپشت گردوں کے اعتراف کہ حملے سے پہلے وہ منصورہ میں چھپا ہوا تھااور اس سے پہلے بھی بہت سے دہشت گرد جماعت کے کسی نہ کسی کرتا دھرتا کے گھر سے پکڑے جانے کے بعد اب آپ کی سمجھ میں میری بات آگئی ہوگی،قاضی جی اسی لیئے اچانک اپنی بلا منور حسن کے گلے باندھ کر کھسک لیئے ہیں 🙂

Comments are closed.