ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شہر کے باہر چھوٹی سی بستی میں ایک بدصورت بڑھیا رہا کرتی تھی۔ بیچاری بڑھیا کی مصیبت یہ تھی کہ وہ لوگوں میں گھلنا ملنا چاہتی تھی مگر کوئی اسے پسند نہ کرتا تھا۔ اب وہ اس نئے شہر میں آئی تھی اور یہ سوچ کر کہ لوگ اس … مزید پڑھیں ←
Category: کتابیں
ڈان براؤن: گمشدہ علامت
آج دنیا بھر میں ڈان براؤن کی کتاب "The lost symbol” جاری ہوگئی ہے۔ پاکستان میں یہ کتاب لبرٹی بک اسٹور پر دستیاب ہے۔ میں آج ہی یہ ناول خرید لایا ہوں اور اب سحری تک مزے سے لیٹ کر پڑھوں گا۔ کتاب کی کہانی فری میسنری کے اردگرد گھومتی ہے۔ اگر آپ نے نکولس … مزید پڑھیں ←
کراچی بین الاقوامی کتب میلہ
کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں چوتھا بین الاقوامی کراچی کتب میلہ شروع ہورہا ہے جو تیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں ملکی اور غیرملکی ناشرین بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ افسوس کے بھارت کے ایک سرکاری ادارے نے اپنی حکومتی پالیسی کے تحت شرکت سے انکار کردیا ہے۔ تاہم بھارت … مزید پڑھیں ←
مورخ
میں آجکل ایلزیبیتھ کوستووا کا ناول The Historian پڑھ رہا ہوں۔ ہارر اور فینٹیسی صنف کے ناولوں میں اچھی نثر انتہائی ضروری ہے۔ ایک تصوراتی دیومالائی دنیا کو الفاظ کے ذریعے قاری کے ذہن کے پردے پر بکھیرنا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ انگریزی میں اسٹیفین کنگ اور این رائس کے یہاں ہمیں یہ ہنر کمال … مزید پڑھیں ←
اسٹیفینی مائر کے مشہور ناول Twilight پر مبنی فلم نومبر میں جاری ہورہی ہے، اگر آپ نے یہ سیریز نہیں پڑھی ہے تو فلم کا ٹریلر دیکھیں۔ اسٹیفینی مائر اس دہائی کی این رائس تو نہیں۔ لیکن یہ ناول تمام مسالہ جات کے ساتھ ہارر یا ویمپائر طرز کے ناولوں کو چاہنے والوں کو ضرور … مزید پڑھیں ←
پوٹرز کی قربانیاں، اور قربانیوں کی کہانیاں
میں آجکل ہیری پوٹر سیریز پڑھ رہا ہوں۔ ہیری پوٹر کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ اس کی تعریف اور تنقید میں ہزاروں صفحات لکھے جا چکے ہیں۔ اس لئے میں آپ کو یہ بتا کر مزید بور نہیں کرونگا کہ مجھے یہ داستان کس قدر مسحورکن معلوم ہوتی ہے۔ دین دار حضرات کہتے ہیں … مزید پڑھیں ←
فاضل مصنف
مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کہ اب میں صرف بلاگر یا مضمون نگار نہیں رہا بلکہ باقاعدہ ایوارڈ یافتہ مصنف ہوگیا ہوں۔ میری لکھی ہوئی کتاب "دادی جان مصر میں” کو نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے لکھی کتابوں میں … مزید پڑھیں ←
پاکستان، جمہوریت، فوج اور کتابیں
گزشتہ روز میں اپنے بھائی عازب کے ہمراہ چند کتابیں خریدنے اردو بازار گیا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ تقریبا تمام کتابوں کی دکانوں پر پاکستان میں جمہوریت اور فوج کے سیاسی کردار پر لکھی گئی تنقیدی کتابیں نمایاں کرکے لگائی گئی ہیں اور سب سے زیادہ فروخت بھی ہورہی ہیں۔ جب میں نے … مزید پڑھیں ←
پتنگ باز
افغان نژاد امریکی مصنف خالد حسینی کی بیسٹ سیلر کتاب The Kite Runner کا اردو ترجمہ روزنامہ جنگ کے سنڈے ایڈیشن میں قسط وار شائع ہورہا ہے۔ جنگ کے آرکائیو صفحات پر سنڈے میگزین کے پچھلے ایک سال کے محفوظات دیکھے جاسکتے ہیں اور آپ نے ابھی تک صرف بارہ قسطیں مس کی ہیں۔ دی … مزید پڑھیں ←
روانڈا کے قتل عام کے درمیان خدا کی کھوج
ابھی کچھ دیر پہلے ایمیزون ڈاٹ کام پر Immaculee Ilibagiza کی کتاب Left to tell: Discovering God Amidst the Rwandan Holocaust کے بارے میں پڑھا۔ میں روانڈا کے ہولوکاسٹ کے بارے میں کہیں پڑھ چکا تھا مگر اتنی زیادہ معلومات نہ رکھتا تھا۔ اس کتاب کے بارے میں پڑھنے کے بعد میں نے ویکیپیڈیا دیکھا، … مزید پڑھیں ←
ڈاکٹر پرویز ہود بھائی جیو نیوز پر
ڈاکٹر پرویز ہودبھائی آج شام آٹھ بجے جیو کے پروگرام جوابدہ میں افتخار احمد کے سوالوں کے جوابات دینگے۔ ڈاکٹر صاحب قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیوکلئیر فزکس پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موصوف ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ درس و تدریس، تعلیمی نصاب، حقوق انسانی، مذہب اور ریاست کے دائرہ اختیار کا … مزید پڑھیں ←
تعارف
میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر … مزید پڑھیں ←