میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر لکھوں گا۔ کیونکہ میں نے ابھی ابھی کمپیوٹر پر اردو لکھنا شروع کی ہے اسلئیے میں پہلے چھوٹی چھوٹی پوسٹ لکھوں گا۔ میرے علاوہ یہاں نعمان بھائی بھی میرا ہاتھ بٹائیں گے۔
اس بلاگ کا ٹائٹل ڈاکٹر قاضی محمد سلیمان کی کتاب ‘کائنات کے ان کھلے راز’ سے لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی کتاب جنگ پبلشرز نے جون ۱۹۹۹ میں شائع کی تھی۔ اس کتاب سے متاثر ہو کر میں نے یہ بلاگ شروع کیا ہے۔
عازب صاحب خوش آمدید ۔ آپ ہمیں جدید سائنس سے رو شناس کرائیے ۔ ہم نے سائنس ان دنوں پڑھی تھی جب بگ بینگ کی تھیوری نہیں بنی تھی ۔ کمپیوٹر تو کیا الیکٹرانک کیلکولیٹر اور ٹی وی بھی نہیں تھا ۔
خوش آمدید عازب
in the address of your blog, what does the word steries mean?
آپ لوگوں کا شکریہ۔ قدیر میرے بلاگ کا ایڈریس اردو مائسٹریز ہے جس کا مطلب اسرار ہوتا ہے۔
aazib sahib, Kainaat kay ankhulay raaz ka musannif meraa chhoTa bhai hai aur usey nihayat musarrat hai keh aap nay us ka title istemaal kartey huey us ka hawaala bhi diya hai. agar aap us say raabita karna chaheiN to mujhey baraah e raast likhiey
عثمان صاحب، میرے اور عازب کے لئیے یہ بات انتہائی قابل فخر اور باعث مسرت ہے کہ ہمارے پسندیدہ مصنف کو ہمارے بلاگ کے بارے میں پتہ ہے۔ ان کی کتاب انتہائی معلوماتی ہے اور نوجوانوں میں سائنس اور تاریخ ایسے مضمونوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئیے ایسے ہی انداز بیان کی ضرورت ہے۔ یہ بلاگ ایک طرح سے ان کی کاوش کو خراج تحسین ہے۔ میں آپ کو ایک برقی ڈاک علیحدہ سے ارسال کررہا ہوں۔