پاکستان بلاگ ایوارڈز کی تقریب میں ابوشامل نے بہترین اردو بلاگ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

کل کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر عواب علوی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ میں بھی کل اس پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے گیا تھا مگر وہاں باہر موجود داڑھی والے خطرناک لوگوں کو دیکھ کر پلٹ آیا۔

کام کرو جی کام

بہت عرصے کے بعد اردو بلاگ پر ایک انتہائی جاندار اور پراثر تحریر پڑھنے کو ملی۔ شاکر بہت کم لکھتے ہیں، ان کے انداز میں کوئی خاص بات نہیں مگر تحریر کی سادگی اور تصنع سے بے نیازی کچھ دیر میں ایک روانی پکڑ لیتی ہے اور جب آپ تحریر کے وسط میں پہنچتے ہیں … مزید پڑھیں ←

آج کے اخبار سے

روزنامہ جنگ پر کالم نویس انور غازی نے آج لاعلمی اور بے تکی معلومات پر مبنی صحافت کی انتہا کردی ہے۔ موصوف نے بلیک واٹر کو فری مینسنز سے جا ملایا ہے اور یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ فری میسنز ایک یہودی تنظیم ہے۔ جسے پاکستان میں جنرل ضیاء کے دور میں بین … مزید پڑھیں ←

نیا جہادی لٹریچر

پاکستان کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے، اور پڑھے جانے والے روزنامہ جنگ کراچی، اور انٹرنیٹ ایڈیشنز پر انصار عباسی کا مضمون۔ بقول ان کے یہ مضمون ایک پمفلٹ کے مندرجات پر مبنی ہے جو انہیں کسی ذریعے سے ملا۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ پمفلٹ کسی جہادی کی ماں نے تحریر کیا … مزید پڑھیں ←

ڈان براؤن: گمشدہ علامت

آج دنیا بھر میں ڈان براؤن کی کتاب "The lost symbol” جاری ہوگئی ہے۔ پاکستان میں یہ کتاب لبرٹی بک اسٹور پر دستیاب ہے۔ میں آج ہی یہ ناول خرید لایا ہوں اور اب سحری تک مزے سے لیٹ کر پڑھوں گا۔ کتاب کی کہانی فری میسنری کے اردگرد گھومتی ہے۔ اگر آپ نے نکولس … مزید پڑھیں ←

اس ہفتے کے جنگ مڈ ویک میگزین میں کراچی کی تاریخ کے حوالے سے ایک دلچسپ مضمون "شہر کی دو سو سالہ تاریخ ملبے سے باہر آرہی ہے” شائع ہوا ہے۔ یہ مضمون کراچی میونسپل کارپوریشن کی تاریخی عمارت میں شہری میونسپل کونسل کی دستاویزات کی برآمدگی اور ان کو محفوظ کئے جانے کی کوششوں … مزید پڑھیں ←

روزنامہ ڈان سے: کراچی پر طالبان کی آمد کا خوف As the Pakistan military intensifies its attacks in the northwest and the US keeps launching missiles there, more insurgents are seeking safety in Karachi and other urban areas, militants said. ‘We come in different batches to Karachi to rest and if needed, get medical treatment, … مزید پڑھیں ←

کراچی میں تشدد کیوں؟ بی بی سی اردو پر احمد رضا کا تجزیہ حقیقی صورتحال کی قریب ترین عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کا اصل دشمن

دشمن کو مزید کتنے پاکستانیوں کو قتل کرنا ہوگا تب جاکر کہیں قوم اپنے دشمن کا اصل چہرہ پہچانیں گے؟

کراچی سستا ترین شہر

اکناموسٹ نے کراچی کو کاسٹ آف لونگ کے لحاظ سے دنیا بھر کے بڑے شہروں میں سب سے سستا قرار دیا ہے۔ بذریعہ کراچی میٹروبلاگ اس سے پہلے سال دو ہزار پانچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایسی ہی ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کے مطابق کم آمدنی والے افراد کے لئے … مزید پڑھیں ←