ابنٹو کارمک کوآلا پر ایک نظر

ابنٹو کا اگلا نسخہ، ابنٹو نو اعشاریہ دس المعروف کارمک کوآلا اگلے چند دن میں جاری ہونے والا ہے۔ میں نے اس کا بیٹا نسخہ اتارا اور آزمایا ہے۔ یک سطری رائے دوں تو کارمک کوآلا، نہ صرف ابنٹو بلکہ آج تک میں نے جتنی بھی لینکس ڈسٹروز آزمائی ہیں ان سب میں بہترین ہے۔ … مزید پڑھیں ←

ابنٹو کا جانٹی جیکالوپ

تاخیر کے ساتھ ابنٹو نو اعشاریہ چار المعروف جانٹی کا تجزیہ پیش خدمت ہے۔ ابنٹو ہر سال اپنے دو نسخے جاری کرتا ہے۔ ایک اپریل میں اور ایک اکتوبر میں۔ ہر چھ مہینے بعد نیا نسخہ جاری کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آزاد سوفٹویر کی دنیا میں اپڈیٹس بہت تیزی سے آتے ہیں۔ مثال … مزید پڑھیں ←

قریب المرگ کمپیوٹرز کی مسیحا لینکس

ہمارے گھر پر ایک بہت پرانا کمپیوٹر استعمال ہورہا تھا۔ چند دن پہلے اس کی میموری کا ایک حصہ انتقال کرگیا جس کے بعد اب اس کمپیوٹر کی میموری صرف ایک سو اٹھائیس ایم بی رہ گئی۔ اس میں انٹیل کا پنٹیم تھری پروسیسر ہے جو قریبا آٹھ سو میگا ہرٹز کی رفتار کا حامل … مزید پڑھیں ←

ہارڈی ہیرون ۔ ابنٹو کا اگلا نسخہ

آج میں نے ابنٹو کے آنے والے نسخے ہارڈی ہیرن کا بیٹا نسخہ ڈاؤنلوڈ کرا اور اپنے کمپیوٹر پر نصب کرکے دیکھا۔ میں عموما بیٹا نسخہ جات نصب کرکے نہیں دیکھتا۔ لیکن ابوشامل کی پوسٹ سے مجھے تحریک ملی۔ ہارڈی کی پہلی خوبی تو یہ ہے کہ یہ طویل مدتی معاونت (لانگ ٹرم سپورٹ) نسخہ … مزید پڑھیں ←

ابنٹو کا نیا نسخہ

کل میں نے ابنٹو کا نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کرا اور اس کی آزمائش کی۔ ابنٹو کا یہ ورژن سات اعشاریہ ایک صفر ہے جس کی عرفیت گٹسی گبن ہے۔ میں کافی عرصے سے ابنٹو استعمال نہیں کررہا تھا بلکہ ڈیبیان استعمال کررہا تھا۔ ابنٹو کی اساس بھی ڈیبیان ہی ہے، لیکن اصل ڈیبیان ابنٹو کے … مزید پڑھیں ←

ذکر ایک قرآنی اطلاقیہ

ذکر ایک آزاد سوفٹویر ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر پر قرآن پڑھنا اور ترجمہ دیکھنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ یہ سوفٹویر لینکس کے علاوہ ونڈوز پر بھی چلتا ہے۔ اس سوفٹویر میں آیت نمبر اور سورہ نمبر ڈالیں اور فورا مطلوبہ آیت تک پہنچ جائیں۔ بائی ڈیفالٹ اس میں اردو ترجمہ شامل نہیں ہوتا … مزید پڑھیں ←

فاضل مضمون نگار

میرا ابنٹو تجربہ اسپائیڈر کے تازہ ترین شمارے میں پڑھئیے۔ اس مضمون میں کوئی خاص بات نہیں اور میرا بلاگ پڑھنے والے لوگ اسے پہلے ہی اردو میں پڑھ چکے ہیں۔ چاہے کوئی مجھے شیخی خورہ ہی کہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب میں باقاعدہ مضمون نگار ہوگیا ہوں۔ اور کسی کے … مزید پڑھیں ←

آزادی کا لطف

لنکس پر جو آزادی کا مزہ ہے وہ ونڈوز کے استعمال کنندگان کیا جانیں۔ اب یہی دیکھیں لنکس کی جو ڈسٹرو یعنی ابنٹو میں استعمال کرتا ہوں صرف اس میں تین فلیور ہیں۔ ابنٹو، کبنٹو اور زبنٹو۔ ابھی ابھی میں نے زبنٹو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کیا ہے۔ اور بھئی کیا بات ہے مان گئے اوپن … مزید پڑھیں ←

ابنٹو ڈیسکٹاپ سے بلاگر

یہ پوسٹ میں ابنٹو لنکس سے بذریعہ جینوم بلاگ اینٹری پوسٹر بھیج رہا ہوؒں۔ آج کل میرا سب سے زیادہ پسندیدہ مشغلہ ابنٹو اور لنکس ہی ہیں۔ دیکھیں میرا ابنٹو بلاگ۔

کیا آپ کی ونڈوز میں ہے یہ بات؟

میں پچھلے کچھ سالوں سے کمپیوٹر استعمال کررہا ہوں۔ میرے کمپیوٹر پر پہلے ونڈوز انسٹال تھی۔ ونڈوز اٹھانوے اور پھر ایکس پی۔ لیکن چوری شدہ ونڈوز استعمال کرنے پر میرا دل ملامت کرتا رہتا تھا۔ خدانخواستہ میں اتنا غریب نہیں کہ اصل ونڈوز خرید نہ سکوں لہذا ضمیر کی اس خلش سے بچنے کا آسان … مزید پڑھیں ←