آج میں نے ابنٹو کے آنے والے نسخے ہارڈی ہیرن کا بیٹا نسخہ ڈاؤنلوڈ کرا اور اپنے کمپیوٹر پر نصب کرکے دیکھا۔ میں عموما بیٹا نسخہ جات نصب کرکے نہیں دیکھتا۔ لیکن ابوشامل کی پوسٹ سے مجھے تحریک ملی۔ ہارڈی کی پہلی خوبی تو یہ ہے کہ یہ طویل مدتی معاونت (لانگ ٹرم سپورٹ) نسخہ ہے۔ یعنی اگر اسے اپریل میں اپنے کمپیوٹر میں نصب کریں تو اگلے تین سال تک اس کی ابنٹو معاونت اور سیکیوریٹی اپڈیٹس دستیاب ہوتے رہیں گے۔ اور کبھی کوئی جینئوئن سوفٹویر ریسٹریکشن کا آئیکون آپ کو منہ نہ چڑا سکے گا۔
لیکن ابنٹو کو صرف اسلئے نصب نہ کریں کہ یہ مفت ہے۔ بلکہ درحقیقت ابنٹو بہتر بھی ہے۔ مثال کے طور پر ونڈوز وسٹا ہو یا ایکس پی دونوں میری چپ سیٹ ڈیٹکٹ نہیں کرپاتے اور اس کے لئے مجھے انسٹالیشن کے بعد ونڈوز اپڈیٹ سے ڈرائیور ڈاؤنلوڈ کرنا پڑتے ہیں۔ ابنٹو گٹسی اور ہارڈی دونوں میرے ہارڈویر کو ڈٹیکٹ بھی کرتے ہیں اور مکمل سپورٹ بھی۔ گٹسی پہلے میرے گرافکس کارڈ کا بھرپور فائدہ نہ اٹھاتا تھا لیکن ہارڈی بائی ڈیفالٹ میرے لئے کمپز این ایبل رکھتا ہے اور میں وسٹا جیسے ویژول ایفکٹس کا لطف اٹھا پاتا ہوں۔ کبنٹو جو کہ ابنٹو کا کے ڈی ای والا نسخہ ہے اس میں تو ویژول ایفکٹس اور بھی اعلی و معیاری ہیں۔ ابنٹو کا نیا ورژن۔ لنکس کرنل کا نسبتا نیا نسخہ استعمال کرتا ہے یہ نسخہ خصوصا میرے کمپیوٹر کے لئے اچھا ہے۔ کیونکہ میرا کمپیوٹر کور ٹو ڈیو ہے اس لئے لنکس کے پچھلے نسخہ جات میرے ہارڈ ویر کا بھرپور استعمال نہ کرپاتے تھے۔ اب میرے کمپیوٹر کا تمام ہارڈویر اپنی صلاحیت کے مطابق استعمال ہوتا ہے جس سے ہارڈی نہایت سبک رفتاری سے تمام کام انجام دیتا ہے۔ بوٹ اپ ٹائم اور شٹ ڈاؤن بھی نہایت تیزی سے ہوتا ہے۔
ہارڈی میں ایک اور نئی چیز ہارڈویر ٹیسٹنگ وزارڈ ہے۔ جو آپ کے ہارڈ ویر کو ڈیٹیکٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک رپورٹ تیار کرتا ہے جو آپ اپنے لانچ پیڈ اکاؤنٹ پر شائع کرسکتے ہیں۔ وہاں سے ابنٹو کمیونٹی کو آپ کے ہارڈویر کی سپورٹ بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور آپ کو فوری طور پر کوئی عارضی جگاڑ بھی بتائی جاسکتی ہے۔
میری طرح اور بھی کئی صارفین ریلیز نوٹس پڑھ کر یہ سمجھے تھے کہ شاید انک اسکیپ بائی ڈیفالٹ نصب ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے فائنل ریلیز نسخے میں یہ بائی ڈیفالٹ نصب ہو۔
ہارڈی میں گنوم بٹ ٹورنٹ کے بجائے ٹرانسمیشن نصب ہے۔ اور ڈسک برننگ کے لئے براسیرو۔ اس کے علاوہ گنوم کا فائل براؤسر نوٹیلئیس بھی اب زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس نسخے میں یوزر اکاؤنٹس اور ان کے اختیارات کے انتظام کو اور بھی بہتر بنادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکیوریٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک کمانڈ لائن سے چلنے والی فائروال بھی نصب شدہ ہے۔
میں زیادہ تر وی ایل سی میڈیا پلئیر استعمال کرتا ہوں۔ میرے خیال میں ابنٹو کو گنوم پر بھی ایمیروک جیسا کوئی اطلاقیہ رکھنا چاہئے۔ ردھم باکس بھی اچھا ہے لیکن عام طور پر موسیقی سننے والے ایمیروک کو پسند کرتے ہیں مگر چونکہ ایمیروک کے ڈی ای کا حصہ ہے تو گنوم پر اسے استعمال کرنے میں زیادہ مزا نہیں آتا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ میں فائر فوکس 3 کا بیٹا نسخہ استعمال کررہا تھا۔ فائر فوکس کے اس نسخے میں ابنٹو نے کئی تبدیلیاں کی ہیں، جیسے ڈیفالٹ تھیم بدل دیا گیا ہے، کچھ پلگ ان بائی ڈیفالٹ نصب ہیں، اور کئی چھوٹی موٹی تبدیلیاں ہیں، لیکن فائر فوکس کا یہ نسخہ صحیح معنوں میں ابنٹو میں درست بیٹھتا نظر آتا ہے۔
اردو سپورٹ دستیاب ہے اور اسے این ایبل کرنے کا طریقہ کار وہی ہے جو گٹسی کے لئے تھا۔ ابنٹو کے ہر نسخے میں اردو بہتر سے بہتر نظر آتی ہے۔ اور اب تک میں نے جتنی لنکس ڈسٹریبیوشنز استعمال کی ہیں ان میں سب سے بہتر اردو سپورٹ ابنٹو میں موجود ہے۔ ابنٹو میں اردو فونٹ ونڈوز کے کسی بھی نسخے سے بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ اور ابنٹو میں اردو کی تنصیب ونڈوز سے کہیں زیادہ آسان ہے (بشرطیکہ آپ ہدایات پر من و عن عمل کریں)۔
اسکرین شاٹس:
بہت خوب نعمان صاحب! آپ نے بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر کے مجھ جیسے نو آموز لینکس صارفین کے اشتیاق میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس خبر کا بہرحال افسوس ہوا کہ انک اسکیپ ڈیفالٹ میں نصب نہیں، فی الوقت میں سوسی پر اس کے مزے لے رہا ہوں۔ ردھم باکس مجھے ہر گز نہیں پسند، ریئل پلیئر نصب کر کے چلانا زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔
کیا آپ نےbanshee استعمال کرکے دیکھا ہے؟
بینشی اچھی چیز ہے لیکن ایماراک کے مقابلے میں یہ بھی بہتر نہیں۔
جی ہاں! Banshee آجکل زیر استعمال اوپن سوسی میں موجود ہے اور میں اکثر اسے ہی استعمال کرتا ہوں، اسے ایماروک سے بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ ایماروک کریش بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اسلام علیکم !
زبردست جناب!
آپ نے کمال کر دیا- اچھی ویب سائیٹ بنائی ہے آپ نے.
لیکن جناب جو لکھائی ابھی مجھےتبصرہ باکس میں لکھتے ہوئے نظر آرہی ہے، آپ کی باقی ویب سایئٹ کی لکھائی ویسی کیوں نہیں ہے، کیوں کہ یہ زیادہ آسانی سے پڑھی جا رہی ہے.
میں بھی گٹسی گبن کے دور سے ubuntu استعمال کر رہا ہوں. تب میں نے بڑے پاپڑ بیل کر اپنا موڈیم انسٹال کیا تھا.لیکن کچھ عرصہ بعد اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا.
ابنٹو میں mp3 and .dat format. کی فایلوں کے لے سپورٹ انسٹال کرنے کے لیے package installer کے اندر سے ہی ubuntu restricted extras انسٹال کر سکتے ہیں.ubuntu پر میرا نیٹ نھیں چلتا. so please guide me , when i don’t have a net connection, how can i install ubuntu packages .