دس ہزار سال قبل از مسیح

میں نے ابھی کچھ دیر پہلے ۱۰،۰۰۰ قبل از مسیح (10,000 BC) فلم دیکھی ہے۔ باوجود اس حقیقت کے کہ اس فلم کی کہانی میں کئی تاریخی، سائنسی اور آرکیالوجیکل نقائص ہیں، میں اس فلم کو ایک اچھی تفریحی فلم قرار دونگا۔ کہانی گھڑنے اور افسانہ طرازی کے اس عمل کے دوران آپ تخلیق کار … مزید پڑھیں ←

ڈولفنز کی ذہانت

سائنسدان کافی عرصے سے زمین پر موجود دوسرے جانداروں میں ذہانت پر تحقیق کررہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ بڑے بن مانس اور بوتل جیسی گردن والی ڈولفنز کافی ذہین مخلوق ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ڈولفن ان چند جانوروں میں سے ایک ہے جو اپنے وجود سے آگاہی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ … مزید پڑھیں ←

مشینوں کی آپس میں گفتگو

مصنوعی ذہانت رکھنے والے دو تجرباتی روبوٹ آمنے سامنے۔ ایلیس اور جیبرویکی انٹرنیٹ کے دو مشہور چاٹ روبوٹ ہیں۔ یہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ڈیٹا کی مدد سے انسانوں سے چیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مقصد ایلن ٹیورنگ کی تھیوری کو جانچنا ہے کہ آیا مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت کو دھوکا دے سکتی … مزید پڑھیں ←

گلوبل وارمنگ سے جانوروں اور پودوں میں نئی انواع کا جنم

عالمی حدت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے جانوروں اور پودوں میں نئی انواع جنم لینا شروع ہوگئی ہیں۔ سائنسدان یہ بات پہلے ہی معلوم کرچکے تھے کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے پر جانوروں کی کئی انواع ختم ہوجاتی ہیں، کئی نئی انواع جنم لیتی ہیں اور کئی موجودہ انواع میں جنییاتی تبدیلیاں پیدا … مزید پڑھیں ←

ویب 2 بیسڈ آپریٹنگ سسٹم

اسماعیل غالمی ایک ایسا ویب بیسڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں کہ جس میں انہوں نے ایک ہفتے تک اپنے کمپیوٹرفائر فوکس کے علاوہ کسی بھی دوسرے اطلاقئے کو استعمال نہیں کیا۔ ایسا اس لئے کیا تاکہ وہ یہ اندازہ لگا سکیں کہ ایک ویب بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کے امکانات کیا ہیں۔ … مزید پڑھیں ←

آبی حیات کا سروے

کراچی کے ساحل کے قریب گہرے پانیوں میں سینکڑوں ڈولفن اور وہیل مچھلیوں کا پتہ چلا ہے۔ یونیورسٹی آف اسکاٹ لینڈ میرین بایولوجیکل اسٹیشن، ورلڈ وائلڈ فنڈ پاکستان، یونیورسٹی آف کراچی میرین بایولوجی ریسرچ سینڑ کے اشتراک سے قائم کردہ ٹیم نے کراچی کے اردگرد گہرے پانی میں پائی جانیوالی آبی حیات کا پہلا جامع … مزید پڑھیں ←

ڈاکٹر پرویز ہود بھائی جیو نیوز پر

ڈاکٹر پرویز ہودبھائی آج شام آٹھ بجے جیو کے پروگرام جوابدہ میں افتخار احمد کے سوالوں کے جوابات دینگے۔ ڈاکٹر صاحب قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیوکلئیر فزکس پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ موصوف ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ درس و تدریس، تعلیمی نصاب، حقوق انسانی، مذہب اور ریاست کے دائرہ اختیار کا … مزید پڑھیں ←

وقت میں سفر

جب میں چھوٹا تھا تو ایک ٹی وی چینل ہوتا تھا این ٹی ایم۔ اس چینل پر ایک مرتبہ بیک ٹو دی فیوچر (واپس مسقتبل کی طرف) دکھائی گئی۔ یہ مووی ایک ٹرائیلوجی ہے جس کے تین پارٹ تھے۔ بعد میں ہم نے یہ فلمیں ویڈیو پر بارہا دیکھیں اور ہر بار اتنا ہی مزہ … مزید پڑھیں ←

برمودا مثلث

یہ علاقہ ہمیشہ سے ہی پراسرار سمجھا جاتا ہے ۱۴۹۲ میں کولمبس نے جزائر غرب الھند پر لنگر انداز ھونے سے پہلے ایک واقعہ جھاز کے روزنامچے میں تحریر کیا کہ انہوں نے ایک آتشیں گولے کو سمندر میں گرتے دیکھایے ۱۱ اکتوبر کی شام کولمبس اور عملے کے ایک آدمی نے پانی کی سطح … مزید پڑھیں ←

کائنات کا آغاز

کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ماہرین کو ایک عرصے سے مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ ابتدا میں کچھ نہ تھا۔ نہ مادہ تھا نہ توانائی۔ پھر نا معلوم کیوں کر عدم سے وقت کا وجود ہوا اور یہیں سے کائنات کا عمل شروع ہوا۔ کائنات کے آغاز کے بارے … مزید پڑھیں ←

ما بعد تعارف

چند جملے میری جانب سے۔ عازب آپکو بتا چکا ہے کہ اس بلاگ کو موضوع کیا ہے۔ عازب اور مجھے دونوں کو قدیم تہذیبوں کی تاریخ اور سائنس میں دلچسپی ہے۔ ہماری یہ بالکل کوشش نہیں ہوگی کہ ہم اپنے آپکو عالم فاضل ظاہر کرنے کی کوشش کریں بلکہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اس … مزید پڑھیں ←

تعارف

میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر … مزید پڑھیں ←