اس ہفتے کے جنگ مڈ ویک میگزین میں کراچی کی تاریخ کے حوالے سے ایک دلچسپ مضمون "شہر کی دو سو سالہ تاریخ ملبے سے باہر آرہی ہے” شائع ہوا ہے۔ یہ مضمون کراچی میونسپل کارپوریشن کی تاریخی عمارت میں شہری میونسپل کونسل کی دستاویزات کی برآمدگی اور ان کو محفوظ کئے جانے کی کوششوں … مزید پڑھیں ←

دس ہزار سال قبل از مسیح

میں نے ابھی کچھ دیر پہلے ۱۰،۰۰۰ قبل از مسیح (10,000 BC) فلم دیکھی ہے۔ باوجود اس حقیقت کے کہ اس فلم کی کہانی میں کئی تاریخی، سائنسی اور آرکیالوجیکل نقائص ہیں، میں اس فلم کو ایک اچھی تفریحی فلم قرار دونگا۔ کہانی گھڑنے اور افسانہ طرازی کے اس عمل کے دوران آپ تخلیق کار … مزید پڑھیں ←

اھرام

اہرام کی عمارات بہت سی قدیم تہذیبوں نے بنائیں۔ ان میں سے زیادہ شھرت مصر کے اہراموں کو ملی ہے اور یہ اہرام زیادہ بہتر حالت میں بھی ہیں۔ان اہراموں میں سب سے بڑا اھرام غزہ (مصر) میں ہے جسے عالمی شھرت حاصل ھے۔ یہ اہرام دنیا کے سات عجوبوں میں بھی شامل کیا جاتا … مزید پڑھیں ←

منافقت کی ایک اور قسم

جناب افتخار احمد اجمل صاحب نے اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ آپ لوگ اندازہ لگا چکے ہونگے کہ میں ایسے موضوعات پر نہیں لکھتا۔ لیکن چند دنوں سے افتخار صاحب کے بلاگ کا معائنہ کرنے کے بعد اور ان پر دئیے گئے تبصرہ جات پڑھنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اس … مزید پڑھیں ←

مایا فلکیات اور کلینڈر

مایا تہذیب کی فلکیات پر تحقیق: مایا لوگ علم فلکیات میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے اور اس میدان میں انہوں نے قابل ذکر کام کیا۔ گرچہ ان کے بعض نظریات آج مضحکہ خیز معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن اگر یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ان تمام نظریات کی بنیاد وہ مشاہدات، تجربات اور شماریات … مزید پڑھیں ←

مایا شہر اور ذراعت

مایا شہر مایا تہذیب کے دوسرے کلاسیکی دور میں مایا قوم نے زبردست ترقی کی۔ اس دور میں انہوں نے شہر بسائے۔ ان میں سے بہت سے شہر بے حد گنجان آباد تھے۔ مثال کے طور پر ٹکل شہر صرف چھ اسکوائر میل پر پھیلا تھا اور اس میں دس ہزار کے لگ بھگ مندر، … مزید پڑھیں ←

مایا تہذیب

مایا تہذیب ایک قدیم میسوامیریکن تہذیب ہے جو شمال وسطی امریکہ میں پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں آجکل میکسیکو، ہنڈارس، بیلیز اور گوئٹے مالا کی ریاستیں موجود ہیں۔ (تصویر نمبر ایک) مایا تہذیب کے جو آثار ملے ہیں، یا ایسے آثار جنہیں مایا تہذیب سے موسوم کیا جاتا ہے وہ ایک ہزار قبل مسیح … مزید پڑھیں ←

امریکاز میں انسانوں کی آمد

محققیں اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی براعظموں میں انسانوں کی آبادی موجود نہیں تھی حتی کہ کوئی چالیس سے بیس ہزار سال قبل مسیح میں انسان یہاں پہنچا۔ مگر کیسے؟ اس بارے میں سب سے مستند نظریہ بیرنگ برج کا ہے۔ اس نظرئیے کے مطابق قریبا چالیس ہزار سال قبل مسیح کے دوران … مزید پڑھیں ←

کائنات کا آغاز

کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ماہرین کو ایک عرصے سے مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ ابتدا میں کچھ نہ تھا۔ نہ مادہ تھا نہ توانائی۔ پھر نا معلوم کیوں کر عدم سے وقت کا وجود ہوا اور یہیں سے کائنات کا عمل شروع ہوا۔ کائنات کے آغاز کے بارے … مزید پڑھیں ←

ما بعد تعارف

چند جملے میری جانب سے۔ عازب آپکو بتا چکا ہے کہ اس بلاگ کو موضوع کیا ہے۔ عازب اور مجھے دونوں کو قدیم تہذیبوں کی تاریخ اور سائنس میں دلچسپی ہے۔ ہماری یہ بالکل کوشش نہیں ہوگی کہ ہم اپنے آپکو عالم فاضل ظاہر کرنے کی کوشش کریں بلکہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اس … مزید پڑھیں ←

تعارف

میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر … مزید پڑھیں ←

کراچی کے ذائقے

کراچی میں کسی زمانے میں ایک سینما ریوالی ہوا کرتا تھا۔ یہ سینما اس علاقے میں تھا جہاں آج نشیمن اور افشاں سینما بدستور فلمی انڈسٹری کی زبوں حالی سے لڑ رہے ہیں اور بری بری فلمیں چلا کر کسی نہ کسی طرح ابھی تک کھلے ہیں۔ کچھ مہینے پہلے جوبلی سینما بھی ڈھادیا گیا … مزید پڑھیں ←