شوکت نامی جس شخص نے لڑکی پر طالبان کے تشدد کی ویڈیو جاری کی ہے اس نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لڑکی کو سزا دراصل ایک طالبان کی شادی کی پیشکش رد کرنے پر دی گئی ہے اور یہ واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا ہے۔ شوکت نے مزید بتایا … مزید پڑھیں ←
Category: انسانی حقوق
اسی ڈائری کے ایک دوسرے موضوع آزادی سے متعلق ایک اور زمرہ۔
سوات میں طالبان کے انصاف کی ایک ویڈیو
کمزور دل والے حضرات اور خواتین یہ ویڈیو نہ دیکھیں تو بہتر ہے۔ اس میں ایک خاتون کو طالبان کے ہاتھوں کوڑے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں لڑکی کی دلخراش چیخیں اور مدد کی پکار ہم سے کیا فریاد کررہی ہیں؟
براق کی واپسی
ایمرجنسی کے بعد پولیس والے ہمارے پڑوس میں سے ایک انیس بیس سالہ لڑکے براق کو پکڑ کر لے گئے تھے۔ براق اسلامی جمعیت طلبا کا کارکن تھا اور ایس ایم آرٹس کالج میں جمعیت کا اہم عہدیدار تھا۔ براق کے اچھے کردار اور عمدہ اخلاق کی گواہی محلے کا بچہ بچہ دے گا۔ ہمیشہ … مزید پڑھیں ←
دوسری منزل (دی سیکنڈ فلور) نامی کافی شاپ ان دنوں کراچی میں ادبی، سماجی تقریبات کا اہم مرکز بنتی جارہی ہے۔ کل وہاں سائبر کرائم بل کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں بیرسٹر جمیل صاحب نے اپنی پریزینٹیشن پیش کی۔ حکومت پاکستان کا سائبر کرائم بل پاکستان میں بلاگرز، صحافیوں، اداروں اور افراد … مزید پڑھیں ←
بچوں کا احتجاج جاری
صوبائی محکمہ تعلیم کی بے حسی اور غیرفعالیت کی خبروں سے آج کا اخبار بھرا پڑا ہے۔ جہاں ایک طرف سرکاری ادارے تاحال مفت درسی کتب کی ترسیل سے محروم ہیں وہیں دوسری طرف دہلی گورنمنٹ اسکول کے طلباء اور اساتذہ کا احتجاج کل بھی جاری رہا۔ کل کے احتجاج میں محکمہ تعلیم کے افسران … مزید پڑھیں ←
تعلیم کے لئے بچوں کا احتجاج
کراچی میں عدالتی حکم پر دہلی گورنمنٹ اسکولز کی عمارات سیل کردی گئی ہیں۔ اسکول کے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ نے کل احتجاج کے دوران سیل توڑ دی۔ طلباء اور اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ یا تو انہیں جلد از جلد متبادل جگہ فراہم کی جائے یا پھر مسئلے کے حل تک درس و تدریس … مزید پڑھیں ←
آپ کے سوال کیا ہیں؟
آپریشن سائلنس اپنے اختتام کو پہنچا۔جناب پرویز ہود بھائی چوک ڈاٹ کام پر اپنے مضمون "مزید لال مسجدوں کا تدارک” پر اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں۔ قدیر، افضل، اجمل، نبیل، اظہر،خالد بھی فکرمند ہیں۔ ڈاکٹر علوی، پاکستانی اسپیکٹیٹر، اسلام آباد میٹروبلاگ کے بلاگر، دیگر کئی انگریزی اور اردو بلاگر، ان سب تحریروں پر … مزید پڑھیں ←
طالبان سے بچاؤ کی تدابیر
[ مندرجہ ذیل پوسٹ میں مصنف یہ فرض کرلیتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی طالبانائزیشن کا دائرہ وسیع ہورہا ہے اور ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ایسی خبریں آرہی ہیں۔ ایسے موقعے پر مصنف اپنے قارئین کو کیا مشورہ دیگا یہ پوسٹ اسی بابت ہے۔ ] طالبانائزیشن کے اس شور شرابے میں اگر … مزید پڑھیں ←
کہاں جائیں، کیا کریں؟
کراچی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ بیچارے بجلی آنے کا انتظار کررہے تھے، لاعلم تھے کہ بجلی انہی پر گرنے کو آرہی ہے۔ جنگ ٹیلیفونک سروے میں کراچی کی عوام نے حصہ لیتے ہوئے اپنی مجبوریوں کی داستان ریکارڈ کرائی۔ ہمیں تو یہ شکایت ہے کہ بجلی آتی … مزید پڑھیں ←
بدی کے مقابل پیار کا بٹن
دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←
بارہ مئی
کل کراچی میں غنڈہ گردی اپنے عروج پر تھی۔ چیف جسٹس کے جلوس کو روکنے کے لئے حکومت سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ نے سر دھڑ کی بازی لگادی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تصادمی منصوبے کے آثار تو تب ہی نظر آنا شروع ہوگئے تھے جب انہوں نے چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر … مزید پڑھیں ←
صبرنامہ
آج اور کل کا دن کراچی میں بہت زیادہ سیاسی گہما گہمی والے دن ہونگے۔ سیاسی جماعتیں، وکلاء اور نامعلوم شرپسند عناصر چیف جسٹس کی کراچی آمد کے موقع پر جلسے جلوس کی تیاریاں کررہے ہیں۔ دونوں جلوسوں میں تصادم کے خطرے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ایک طرف تو سیاسی گرمی ہے، دوسری … مزید پڑھیں ←