مظلوم لڑکی کا جرم

شوکت نامی جس شخص نے لڑکی پر طالبان کے تشدد کی ویڈیو جاری کی ہے اس نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لڑکی کو سزا دراصل ایک طالبان کی شادی کی پیشکش رد کرنے پر دی گئی ہے اور یہ واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا ہے۔

شوکت نے مزید بتایا کہ مقامی لوگ طالبان سے اسقدر خوفزدہ ہیں کہ وہ اس واقعے کے خلاف کسی قسم کی آواز اٹھانے کی ہمت نہیں رکھتے۔

طالبان کے پرزور حامی اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ یہ سزا عین اسلامی ہے اور اس کی ویڈیو کی تشہیر کرنا بلاتصدیق کے عیب جوئی کرنا ہے۔

طالبان ترجمان، ملا صوفی کے ترجمان اور دیگر لوگ مختلف ٹی وی چینلز پر یہ بات قبول کرچکے ہیں کہ اس قسم کا واقعہ پیش آیا ہے اور یہ کوئی واحد واقعہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی خواتین کو بند کمروں میں زدوکوب کیا گیا ہے۔

تبصرے:

  1. یہ ویڈیو کو کچھ جھوٹا کہ رہے ہیں ۔۔ کچھ کہتے ہیں تصدیق کریں ۔۔ مجھے تو علما کی میڈیا پر بس شریعت کی ہی تشریح کرتے ملتے ہیں ۔۔ کہ ٤ گواہ ہوں ۔۔۔۔ اور پھر معاملہ کو آگے ڈرون حملوں میں حلاک ہونے والے معصوم لوگوں پر درست احتجاج نا کرنے تک لے گئے ۔۔ پاکستان علما کے لیڈر ۔۔ دیکھا تھا انکو جیو پر عالم آنلائیں میں ۔

    میں ایک گناہ گار انسان ہوتے ہوے اتنا کہنا چاہتا ہو کہ شرم آتی مجھے صرف انسان ہونے پر ہی کہ گر میں وہاں ہوتا اور یہ سب بس کھڑا خاموش تماشائی بنتا دیکھتا رہتا

    چاہے سچ ہے یہ ویڈیو یا جھوٹ ۔۔۔ پر سچ تو ہے جو جانتا ہو کے کاری یہاں ہوجاتی ہے عورت ۔۔ پاپندی تعلیم و ھنر میں پستی ہے عورت اور زندا درگور کی جاتی ہے عورت ۔۔ اور عام مل جاتے ہیں سڑکوں پر ایسے خاموش تماشائی بھی ہرجگہا

    اسلام میں سزا کا تصور یہ ہے کہ انتشار نا پھیلے ۔۔ تو ابھی میں تو پھر سراپائے انتشار ہو

    یہ لوگ چاہے کسی بھی وقت کے ہو ۔۔ امن کے دور کہ یا پہلے کہ ۔۔۔ ایسے سزا دی جا رہی ہے ۔۔ ایسے واقعات ہمارے مسلمانوں میں سچ میں ہو رہے ہیں ۔۔ مثال اس ویڈیو کی نہیں بلکہ اس معاشرہ میں موجود ہر جگہ ہوتے عورتوں کے سات مظالم کی ہے ۔۔ مطالبہ نہیں کرسکتا پر دل سے چاہتا ہو یہ سب کرنے والے اور اس کی ہمایت بھی کرنے والے خدا کو بعد میں پہلے پاکستان کے لبرل قانون کو موں تو دکھائیں

    یہ واقعہ دیکھا ہے ۔۔ دن گزرتے ساتھ ساتھ علما کے بیانات بھی سنے ہیں ۔۔ رات ہونے کو آئی ہے ۔۔ من میں سوال یہ نہیں ہے کہ یہ کوڑے برسانے والے کیا مسلمان ہیں ؟

    پر پوچھنا بس اتنا ہے کہ ۔۔ کیا یہ انسان ہیں ؟ سوال بس اتنا ہے کہ کیا یہ انسان ہیں ؟

    افسوس ۔۔ بس افسوس ۔۔ ظلم ۔۔ ظلم ہی ہے چاہے پھر کوئی بھی کرتا ہو

  2. اسلام علیکم
    جناب اب تو پتا چل گیا کہ یہ ویڈیو جھوٹی ہے ،،، لیکن لوگوں کے تبصروں سے پتا چلا کہ وہ کتنے مسلمان ہیں ،،، میں بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے اس ویڈیو کی تشہیر کی ،،،

Comments are closed.