آج کراچی میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے چودہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ ایک بہت ہی غمناک سانحہ ہے۔ میرے بچپن کے دنوں میں جب ہم خبروں میں قحط زدہ افریقی ممالک کے عوام کو راشن کے لئے قطاروں میں کھڑے اور ٹوٹے پھوٹے برتنوں میں جانوروں کی طرح کھاتے … مزید پڑھیں ←
Category: دکان سے گھر تک
ایک طویل عرصے ایک انتہائی موذی مرض سے لڑنے کے بعد میری والدہ کا تیرہ جون کی شام کو انتقال ہوگیا۔ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ مرحومہ کی عمر پچاس سال تھی، وہ ایک انتہائی صابر و شاکر خاتون تھیں۔ تمام عمر انہوں نے بھلے برے وقتوں کا عزت، وقار اور بہادری … مزید پڑھیں ←
رمضان کی برکتیں
پڑھا تھا کہ مغربی ممالک میں تہواروں کے موقعوں پر خصوصی سیل لگتی ہیں اور عوام جی بھر کر زیادہ سے زیادہ شاپنگ کرتے ہیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ لوٹ مار میں مغربی دکاندار ہمارے دکانداروں سے دس قدم آگے ہی ہیں، بالکل ایسے جیسے وہ ہر میدان میں ہم سے سو قدم آگے … مزید پڑھیں ←
کسی حال میں چین نہیں
میرا گھر سندھ اسمبلی اور سیکریٹریٹ کے بالکل قریب واقع ہے اسلئے ہماری بجلی باقی شہر کے مقابلے میں ذرا کم جاتی ہے۔ مثلا اگر پورے شہر میں چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تو ہمارے ہاں تین گھنٹے کی ہوگی۔ مگر عجیب بات ہے، نامعلوم کے ای ایس سی والوں کو کیا ہوگیا … مزید پڑھیں ←
بھلے دنوں کی یاد
آتا ہے یاد مجھ کو وہ گزرا ہوا زمانہ کہ جب ہمارے گھر میں دن کے وقت بھی ٹیوب لائٹیں جلا کرتی تھیں۔ جب ہم ہر وقت انٹرنیٹ استعمال کرسکتے تھے۔ ہماری ماسی جس دن اس کا موڈ ہوتا واشنگ مشین لگالیتی تھی۔ ہم استری شدہ کپڑے پہنا کرتے تھے۔ اور تمام فارغ وقت امی … مزید پڑھیں ←
مناہل کی چالاک دوست
کل ہماری ایک رشتے دار جو کہ میری بہن عینی کی دوست بھی ہیں، اپنے بچوں کے ہمراہ ہمارے گھر آئیں۔ ان کی چھوٹی بیٹی عمائمہ میری بھانجی مناہل کے ساتھ کی ہے اور اس کی دوست بھی۔ لیکن یہ بچی (ماشاءاللہ) ہماری مناہل کے مقابلے میں بہت چالاک ہے۔ اس نے آتے ہی مناہل … مزید پڑھیں ←
تین موٹی لڑکیاں
دن ہو کہ رات ہماری گلی میں جیسے ہی کوئی گاڑی آکر رکتی ہے ویسے ہی پہلی منزل کی گیلیری پر تین موٹی لڑکیاں نمودار ہوتی ہیں۔ گرچہ ہم سب بہن بھائی اسی محلے میں پیدا اور بڑے ہوئے تاہم ہمیں آج تک ان تین موٹی لڑکیوں کا نام معلوم نہیں۔ ان کے والد اور … مزید پڑھیں ←
NA 250 Karachi – حلقہ این اے دو سو پچاس کراچی
ہمارے علاقے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ لیکن جماعت اسلامی کے بائیکاٹ کے باعث ایسا لگ رہا ہے جیسے ایم کیو ایم اکیلی الیکشن لڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے جناب مرزا اختیار بیگ کو اس حلقے سے قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا ہے لیکن ان کا جیتنا تو درکنار ایسا لگتا ہے … مزید پڑھیں ←
میرا نیا کمپیوٹر
کامران اور عازب کو گھر پر اپنے استعمال کے لئے کمپیوٹر درکار تھا۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں (نہیں تو اب جان لیں) کہ میں بڑا مادہ پرست اور لالچی قسم کا انسان ہوں۔ تو میں نے سوچا کہ انہیں اپنا پرانا کمپیوٹر دے کر خود نیا خرید لوں۔ میرا کمپیوٹر پینٹیم تھری … مزید پڑھیں ←
فاضل مصنف
مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کہ اب میں صرف بلاگر یا مضمون نگار نہیں رہا بلکہ باقاعدہ ایوارڈ یافتہ مصنف ہوگیا ہوں۔ میری لکھی ہوئی کتاب "دادی جان مصر میں” کو نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے لکھی کتابوں میں … مزید پڑھیں ←
براق کی واپسی
ایمرجنسی کے بعد پولیس والے ہمارے پڑوس میں سے ایک انیس بیس سالہ لڑکے براق کو پکڑ کر لے گئے تھے۔ براق اسلامی جمعیت طلبا کا کارکن تھا اور ایس ایم آرٹس کالج میں جمعیت کا اہم عہدیدار تھا۔ براق کے اچھے کردار اور عمدہ اخلاق کی گواہی محلے کا بچہ بچہ دے گا۔ ہمیشہ … مزید پڑھیں ←
ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کی درمیانی رات، یعنی کل، کراچی کے لوگوں نے ایک انتہائی سحر انگیز منظر کا مشاہدہ کیا۔ میں کل شام جب باہر نکلا ہوں تو سامنے ایک بڑا سا چاند آسمان پر دمک رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا حسین منظر نہیں دیکھا تھا۔ یہ چاند تصویر میں اتنا … مزید پڑھیں ←