سر راہ لٹنے کا قصہ

آپ کے بھائی کے پیچھے شہر بھر کے غنڈے پڑ گئے ہیں۔ دکان پر ہونے والی ڈکیتی میں تو ہم احتیاط پسندی کے سبب بچ گئے لیکن آج جو کاروائی ہوئی ہے تو کئی دن تک کوفت رہے گی۔ گرچہ مالی نقصان تو کوئی زیادہ نہیں ہوا۔ تاہم بدقسمتی سے آج میرے والٹ میں میرے … مزید پڑھیں ←

عید کی خریداریاں

میرے ایک نئے دوست جناب راشد صاحب کی بدولت مجھے عید سے چند دن پہلے شہر بھر کی مارکیٹوں میں گھومنے کا موقع ملا۔ دراصل راشد صاحب عروسی ملبوسات کی ایک معروف بوتیک میں ملازم ہیں۔ عید کے فورا بعد ہونے والی شادیوں کی وجہ سے ان پاس بے تحاشہ آرڈر ہیں۔ راشد صاحب ایک … مزید پڑھیں ←

افطار کے ارمان

ہمارے محلے میں حافظ جی کے نام سے ایک مشہور مٹھائی کی دکان ہے۔ جہاں بناسپتی گھی میں تیار کردہ سموسے، جلیبی اور گلاب جامن فروخت ہوتی ہیں۔ صبح سویرے حلوہ پوری لگتی ہے۔ جب میں موٹا ہوا کرتا تھا تو میرے مٹاپے کا اصل سبب یہی پوریاں تھیں۔آج کل تو ان کے مزے آئے … مزید پڑھیں ←

بہادر فرزین

میری بھانجی فرزین ابھی آٹھ ماہ کی ہے۔ اور ہم سب گھر والے اسے دیکھ دیکھ کر بہت حیران بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی۔ جیسے جب وہ گھٹنوں کے بل چلنے کی کوشش کررہی تھی۔ وہ بار بار کوشش کرتی، کئی بار گرتی، کبھی ناک پھوڑتی تو کبھی سر۔ مگر ہر تکلیف سے بے … مزید پڑھیں ←

برسات کے دن

ابھی کچھ زیادہ عرصے پہلے کی بات نہیں، ایک وقت تھا کہ کراچی میں لوگ بارش کو ترسا کرتے تھے۔ ذرا سی پھوار پڑتے ہی لوگ خوشی سے جھوم اٹھتے تھے۔ ہمارے گھر میں آلو بھرے پراٹھے اور پکوڑے بنائے جاتے تھے۔ لوگ اپنے گھروں میں اونچی آواز پر برسات کے نغمے چلادیتے۔ ملکہ ترنم … مزید پڑھیں ←

عازب کی پہلی پاکستانی فلم

کل میرا بھائی عازب اپنے دوستوں کے ساتھ خدا کے لئے دیکھ کر آیا۔ عازب پاکستانیوں کی اس نسل میں سے ہے جس نے آج تک سینما پر کوئی پاکستانی فلم نہیں دیکھی۔ یہ اس کا پہلا تجربہ تھا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ فلم دیکھ کر بہت خوش خوش گھر … مزید پڑھیں ←

قومی افتخار

میری والدہ کے ماموں اور ان کی ایک بیٹی ہندوستان سے آئے ہوئے ہیں۔ آج شام وہ ہمارے گھر ملنے کے لئے آئے۔ میری والدہ نے فورا مجھے بازار دوڑایا اور میں سموسے، نمک پارے اور گلاب جامن لے کر آیا۔ چائے پیش کی گئی، ٹی وی کھولا گیا۔ مہمان اور میزبان گفتگو میں محو … مزید پڑھیں ←

آگ اور خوف

پرسوں رات میں دکان پر کھڑا تھا۔ بجلی ابھی تھوڑی ہی دیر پہلے جھلک دکھلا کر واپس جا چکی تھی۔ کوئی سوا دس کے قریب کا سماں تھا اور چائے کی طلب محسوس ہورہی تھی۔ سامنے ہوٹل والے کو اشارہ کرنے کو جو ہاتھ اٹھایا تو دیکھا وہاں سب لوگ سامنے والی گلی کی طرف … مزید پڑھیں ←

ستائش مشق ستم

ستائش مشق ستم بدخواہوں اور افواہ طرازوں سے دنیا بھری پڑی ہے۔ ذرا کوئی کامیابی کی شاہراہ پر رینگنا شروع ہوا ادھر لوگ فٹ بوٹ پہن اس کی بلند ہمت کو کچلنے آموجود ہوتے ہیں۔ بیچاری کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن جسے شہر کا ہر خاص و عام پیار سے کے ای ایس سی بلاتا ہے … مزید پڑھیں ←

خوشبو آ نہیں سکتی، کبھی کاغذ کے پھولوں سے

اتنے دنوں کی کوشش کے بعد، بالآخر آج میں نے نعمان کی ڈائری ہیک کرہی لی اس سے پہلے کہ وہ مجھ سے اس کا کنٹرول واپس جھین لے میں نے سوچا کم از کم اس کا بھانڈا تو پھوڑ ہی دوں۔ بڑا استاد بنا پھرتا ہے۔ میں نے بھی اس کی قلعی نہ کھولی … مزید پڑھیں ←

اتوار بازار میں ایک دن

کل میں اپنے خالو کے ساتھ اتوار بازار گیا تھا۔ کراچی میں اتوار بازار نام کے کئی عارضی بازار لگتے ہیں۔ الگ الگ علاقوں میں لگنے والے یہ اتوار بازار، الگ الگ خصوصیات کے سبب جانے جاتے ہیں۔ نارتھ کراچی میں لگنے والا یہ اتوار بازار گاڑیوں کے لئے مخصوص ہے۔ اتوار بازار میں استعمال … مزید پڑھیں ←

دودھ کی قیمت

ان دنوں اخبارات اور ٹیلیوژن پر کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا بہت چرچا ہے۔ ایک دکاندار ہونے کے ناطے میں نے سوچا کہ اس بارے میں کچھ لکھوں۔ دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنا شہری حکومت اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کام ہے نہ کہ دکاندار کا۔ اسلئے حکومت کو … مزید پڑھیں ←