تجدید عہد

صبح سال نو جیسی خوش نما اب کے برس ہے، پہلے نہ تھی۔ نئے سال کی رات اور عید کی رات کی ساتھ ساتھ آمد سے ہر جگہ چہل پہل تھی۔ ہر طرف محلوں اور کوچوں میں لڑکے، بچے خوش باش اپنے جانوروں کو گھمائے گھمائے پھر رہے تھے، بقر عید پر کپڑوں جوتوں کی … مزید پڑھیں ←

چھٹیاں گذاریں پرانے وقتوں میں

گذشتہ چند ہفتوں سے ہمارے گھر میں پرانی انگریزی ایڈونچر فلموں کا دور چل رہا ہے۔ حال ہی میں ہم نے یہ فلمیں دیکھی ہیں: The Great Escape نازیوں کے زیرانتظام ایک قیدی کیمپ سے اتحادی فوجیوں کے فرار کی کوششوں کی کہانی۔ Mackenna’s Gold سونے کی تلاش۔ The Guns of Navarone نیوارون کے پہاڑ … مزید پڑھیں ←

قربانی کیسے کریں؟

بکرا عید (عید الاضحی) نزدیک آچکی ہے۔ ہمارے گھر میں اس بات پر بحث چل رہی ہے کہ قربانی کا جانور خرید کر لایا جائے یا اس سال بھی ایدھی کی اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالا جائے۔ میرا ووٹ تو حصہ ڈالنے کے حق میں ہے۔ اس کے فائدے یہ ہیں: 1۔ جانور لانے، اسے … مزید پڑھیں ←

سمجھدار نادیہ

جیو ٹی وی پر نادیہ خان شو میری امی کا سب سے پسندیدہ ٹی وی پروگرام ہے۔ میں عموما ٹی وی پروگراموں پر کڑی نقطہ چینی کرتا ہوں۔ مگر نادیہ خان شو اتنا بہترین ہے کہ تنقید کی گنجائش بہت کم ہے۔ یہ ایک صبح کا شو ہے اور خاص طور پر اس کی ٹارگٹ … مزید پڑھیں ←

صبح عید

آج ہم نے عید کی نماز پڑھی۔ امام صاحب نے ٹی وی کے کسی پروگرام میں آنے والے ایک عالم دین کا حوالہ دیا جو کہ مرنے والوں کو ایصال ثواب پہنچنے کو نہیں مانتے۔ اس پر امام صاحب نے پندرہ منٹ فصیح و بلیغ تقریر فرمائی ٹی وی کے میزبان کے خوب لتے لئے۔ … مزید پڑھیں ←

بھکاریوں کے ملک میں مہدی حسن کے بچے

آجکل ہر گلی کے کونے پر آپ کو ایسے بینروں اور پوسٹروں کے ہجوم نظر آئیں گے جس میں نادار مریضوں، غریبوں، مسکینوں اور بیواؤں کے لئیے آپ سے فطرہ، زکوۃ صدقہ خیرات وغیرہ طلب کیا جاتا ہے۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال سے لیکر سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن تک، سول ہسپتال سے لے … مزید پڑھیں ←

ننھا موبائل فون

مجھ سے موبائل فون پر ایس ایم ایس نہیں لکھے جاتے۔ اور نہ ہی موبائل فون کو گانے سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لئے استعمال کرنا پسند کرتا ہوں۔ مجھے تو بس ایسا فون پسند ہے کہ جس کے ذریعے میں اپنے احباب کو بوقت ضرورت فون کرسکوں، رات کو گھر آنے سے پہلے امی … مزید پڑھیں ←

سائبر ڈی ایس ایل

کل بالآخر میرے گھر میں سائبر ڈی ایس ایل کنکشن لگ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مجھے سب سے زیادہ پریشانی پی ٹی سی ایل کی طرف سے ہوئی۔ کیونکہ میرے ٹیلیفون کا تار شکستہ تھا اور میرے کمپیوٹر سے بہت دور تھا۔ اس کے لئے میرے ذہن میں یہ غلط فہمی تھی کہ مجھے … مزید پڑھیں ←

چارلس نیپئیر کی بیوہ

مجھے یہ گمان ہوا تھا کہ شہری حکومت کی کارکردگی بارش کے دوران اتنی خراب نہیں رہی تاہم میرا اندازہ غلط تھا۔ کراچی کی شہری حکومت کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گلیاں اور محلے ندی نالے بن گئے ہیں جہاں اتنے دن سے بارش، اور گٹروں کے پانی نے مل … مزید پڑھیں ←

شہر قائد کی خبر

کل ہمارے شہر کے لوگوں کا حوصلہ خوش مزاجی اور پرامیدی دیکھنے والی تھی۔ میں نہیں سمجھتا دنیا کے کسی اور شہر میں ایسا ہوسکتا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے میلوں دور، خراب گاڑیاں لئیے، گھٹنوں سے اوپر پانی میں ڈوبے، ایک دوسرے کی مدد کررہے ہوں۔ کوئی کسی کی گاڑی کو دھکا لگا … مزید پڑھیں ←

طوفانی بارش

شہر میں طوفانی بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر بند کھڑی ہیں اور لاکھوں لوگ کام سے گھر واپسی پر ٹریفک میں پھنسے ہیں۔ میں ایم اے جناح روڈ سے ہوتا پیدل دکان پہنچا اور کس طرح پہنچا یہ بیان سے باہر ہے۔ ہر طرف افراتفری … مزید پڑھیں ←

عبداللہ کا ہے یہ گاؤں

میری دکان پر کام کرنے والا لڑکا عباس چند مہینے پہلے کام چھوڑ کر گاؤں چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد ہم نے ایک نئے لڑکے عبداللہ کو کام پر رکھ لیا۔ عبداللہ کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ ہماری دکان پر کام کے لئیے آتے ہی عبداللہ نے مطالبہ داغ دیا کہ وہ … مزید پڑھیں ←