مجھ سے موبائل فون پر ایس ایم ایس نہیں لکھے جاتے۔ اور نہ ہی موبائل فون کو گانے سننے یا ویڈیو دیکھنے کے لئے استعمال کرنا پسند کرتا ہوں۔ مجھے تو بس ایسا فون پسند ہے کہ جس کے ذریعے میں اپنے احباب کو بوقت ضرورت فون کرسکوں، رات کو گھر آنے سے پہلے امی کو فون کرکے یہ پوچھ سکوں کہ انہیں کچھ منگوانا تو نہیں ہے، یا اگر رات کو کامران اور عازب دیر سے گھر آئیں تو انہیں فون کرسکوں۔ یہ تمام کام میرے نئے موبائل فون نوکیا 1112 میں بطریق احسن انجام دئیے جاسکتے ہیں جو میں نے کل ہی خریدا ہے۔
میں اس سے پہلے کئی دیگر موبائل فون استعمال کرچکا ہوں، مگر نوکیا 1112 کی سادگی، کارآمدگی، اور ڈیزائن نے میرا دل موہ لیا ہے۔ یہ ایک ننھا سا موبائل فون ہے جس میں نہ رنگ برنگے جھلماتے گرافکس ہیں اور نہ ہی دیگر ایسی خصوصیات جو موبائل فون کو تفریحی آلے میں بدل دیں۔ اس کا وزن ہلکا ہے اور رنگ نہایت خوش کن۔ قیمت بھی بہت مناسب ہے اور سال بھر کی وارنٹی بھی۔ استعمال میں نہايت آسان ہے۔ اس کی رنگ ٹونز بھی ایم پی تھری طرز کی ہیں جو کانوں کو بھلی معلوم ہوتی ہیں۔
ایک اہم خوبی اس میں یہ ہے کہ اس کا انٹرفیس اردو زبان میں بھی دیا گیا ہے۔ اس انٹرفیس کی ایک خامی یہ ہے کہ اس میں ہندسے عربی میں نظر آتے ہیں۔ موبائل فون کا اردو انٹرفیس اور گائیڈ بک غالبا مائیکروسوفٹ کا ٹاہوما فونٹ استعمال کرتی ہیں۔ جو ایک عجیب ٹیڑھا میڑھا فونٹ ہے۔ لیکن امید ہے کہ جلد ہی ایسے موبائل فون بھی بازار میں دستیاب ہونگے جو اردو کو نستعلیق فونٹ میں دکھائیں گے۔ تب تک کے لئیے میں فی الحال انگریزی انٹرفیس ہی استعمال کرونگا۔
ہم بھی اسی بات کے قائل ہیں کہ وہی چیز خریدو جس کو جیسے آپ نے استعمال کرنا ہے۔ مثلاً آپ کیمرے والا فون خریدتے ہیں اور اس کا کیمرہ استعمال کرتے ہی نہی تو پھر آپ نے قم ضائع کردی۔
کیا کیا جاۓ نئ جنریشن کا انہیں تو وہ فون پسند ہیں جن میں کیمرے ہوں، میوزک ہو اور ایم ایس کیلۓ بڑی سکرین ہو تاکہ وہ سارا دن اسھ کھساتھ کھیلتے رہیں اور آخر میں جب امتحان میں فیل ہوں تو پھر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں۔
Assalam o Alykum,bhai kya haal hai,urduweb mai aap ka atrical deka aur acha laga,Bhai mai be aur mai lekna aur chhata ho,mager kase, mai window98 use kerta ho aur muje step by step totural cheye,Allah aap ko aur kameybe de ,amme
موبائل فون کی لاتعداد قسمين بازار ميں آ گئی ہيں ۔ ان تو جيبی کمپيوٹر نما موبائل فون بھی لوگ خريدتے ہيں ۔ ميں تو حامی ہوں آپکا کہ چيز وہ لی جائے جسے استعمال بھی کيا جائے ۔ نوکيا سب سے اچھا ہے اور قابلِ اعتماد بھی ۔
عمردراز بھائی،
ونڈوز اٹھانوے اب ایک بہت قدیم آپریٹنگ سسٹم ہوگیا ہے۔ گرچہ اس پر اردو سپورٹ کی تنصیب کی جاسکتی ہے مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔ کوشش کریں کہ آپ ابنٹو لینکس یا کسی جدید آپریٹنگ سسٹم کو اپنالیں۔ تب تک کے لئے مندرجہ ذیل ربط آپ کو کارآمد معلوم ہوگا:
http://geocities.com/urdutext/urdu_windows98.html
اجمل اور میرا پاکستان، درست فرمایا۔ ٹھیک ہے جیبی کمپیوٹر اچھا ہے لیکن ان کے لئیے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں لوگوں کے لئے فون اور ٹیکسٹ مسیجنگ کی سہولت ہی بہت ہے۔