نئے جہادی لٹریچر کے جواب میں اردو بلاگستان کے متنازعہ تبصرہ نگار عبداللہ نے ایک تبصرہ شامل کیا ہے۔ یہ تبصرہ انصار عباسی کے کالم کی صنف یعنی افسانوی، تخلیقی، پروپگینڈہ کی طرز پر ہی لکھا گیا ہے۔ عبداللہ کے تبصرے میں بھی شوق شہادت سے سرشار ایک نوجوان اور ایک ماں کے کردار ہیں۔ … مزید پڑھیں ←
Category: اردو
میں اس طرح کا آدمی نہیں فراز
اردو شاعری میں فراز کے کلام کی اہمیت اپنی جگہ مگر موصوف پاکستان کے پاپولر کلچر میں بھی حالیہ دنوں میں ایک ممتاز مقام حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے تخلص کا مزاحیہ ایس ایم ایس پیغامات میں استعمال ایک مقبول عوامی ٹرینڈ بن گیا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب فراز کے تخلص کے … مزید پڑھیں ←
اردو بلاگستان پر ایک مضمون
اس مہینے کا ماہنامہ اسپائڈر میگزین خریدئیے اور پڑھئے ناچیز کا اردو بلاگستان کے بارے میں لکھا ہوا مضمون۔ جس میں موجودہ اردو بلاگستان کا ایک مختصر سا جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیوں اردو میں بلاگنگ اتنی عام نہیں جتنا اسے ہونا … مزید پڑھیں ←
شاکر کے ورڈپریس کا ترجمہ مکمل کردینے کے اعلان کے بعد، اب نعمان کی ڈائری کے پس پردہ اردو ورڈپریس چل رہا ہے۔ اور بہت مزہ آرہا ہے۔
سال گزشتہ کی بلاگنگ کا جائزہ
سال نو کا آغاز قریب ہے۔ بدتمیز کی تجویز پر اس سال کے اپنے بلاگنگ تجربے کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ اس سال قریبا ایک سو بیس پوسٹس لکھیں جن میں سے چوالیس پوسٹس "کڑیاں” کے زمرے میں شامل کی گئیں یہ زمرہ مختصر تبصرے اور فوری لنک شئیرنگ کے لئے مخصوص ہے۔ قریبا … مزید پڑھیں ←
فاضل مصنف
مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، کہ اب میں صرف بلاگر یا مضمون نگار نہیں رہا بلکہ باقاعدہ ایوارڈ یافتہ مصنف ہوگیا ہوں۔ میری لکھی ہوئی کتاب "دادی جان مصر میں” کو نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیرہ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے لکھی کتابوں میں … مزید پڑھیں ←
اپنا بلاگ بہتر بنائیں
اپنے بلاگ کی سی ایس ایس درست کریں اور فونٹس کی ترتیب سی ایس ایس میں یہ رکھیں: font-family: "Nafees Web Naskh”, "Urdu Naskh Asiatype”, Tahoma; اس ترتیب میں موجود فونٹ آگے پیچھے کر لیں تو مضائقہ نہیں ان کے ساتھ دوسرے فونٹ بھی شامل کرلیں لیکن اگر یہ تین فونٹ سی ایس ایس میں … مزید پڑھیں ←
میری زبان کی التجا
میری زبان کی التجا ۔ کشور ناہید میں اردو اس زمانے سے پڑھ رہی ہوں۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا۔ میں اس گھر میں پیدا ہوئی جہاں سب ا ردو بولتے تھے۔ مجھے 46برس ہوگئے کہ میں اردو میں نثر و نظم لکھ رہی ہوں۔ میں نے وہ سیاری بحثیں پڑھی ہیں کہ اردو … مزید پڑھیں ←
بچوں کے لئے اردو آڈیو کہانیاں
سلام بازار کے عمیر نے تو کمال کردیا ہے۔ پیش خدمت ہے پیارے بچوں کے لئے قصہ کہانی وہ بھی آڈیو پوڈ کاسٹ کی شکل میں۔ اس سلسلے کی پہلی کہانی اچھی چڑیا۔ میں ابھی یہ سن نہیں سکا ہوں مگر شام کو مناہل کے ساتھ سنوں گا۔ لیکن یہ لنک فورا شئیر کرنا بہت … مزید پڑھیں ←
اردو سیارہ امپورٹ کریں
اردو سیارہ ایک تیز ترین ذریعہ ہے اردو بلاگز پر نظر رکھنے کا۔ لیکن اردو سیارہ پر آپ مکمل پوسٹس نہیں پڑھ پاتے۔ اس کے علاوہ آپ ان اردو بلاگز پر شائع ہونے والی انگریزی پوسٹس بھی نہیں پڑھ پاتے۔ تصاویر اور روابط بھی اردو سیارہ پر نظر نہیں آتے۔ اس کا آسان ترین حل … مزید پڑھیں ←
ذکر ایک قرآنی اطلاقیہ
ذکر ایک آزاد سوفٹویر ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر پر قرآن پڑھنا اور ترجمہ دیکھنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ یہ سوفٹویر لینکس کے علاوہ ونڈوز پر بھی چلتا ہے۔ اس سوفٹویر میں آیت نمبر اور سورہ نمبر ڈالیں اور فورا مطلوبہ آیت تک پہنچ جائیں۔ بائی ڈیفالٹ اس میں اردو ترجمہ شامل نہیں ہوتا … مزید پڑھیں ←
اردو بلاگستان۔ ایک جائزہ چند تجاویز
ایک عرصہ ہوا اردو میں بلاگنگ کا سلسلہ شروع ہوئے۔ اس دوران ویب پر اردو نے خوب ترقی کی۔ لیکن اردو بلاگستان کی مجموعی کارکردگی اور ترقی کوئی اتنی دل خوش کن نہیں رہی۔ گرچہ اردو بلاگوں میں اضافہ جاری ہے مگر یہ اضافہ بلاگستان کے مجموعی اوسط اضافے سے بہت کم ہے۔ اس کے … مزید پڑھیں ←