اردو سیارہ ایک تیز ترین ذریعہ ہے اردو بلاگز پر نظر رکھنے کا۔ لیکن اردو سیارہ پر آپ مکمل پوسٹس نہیں پڑھ پاتے۔ اس کے علاوہ آپ ان اردو بلاگز پر شائع ہونے والی انگریزی پوسٹس بھی نہیں پڑھ پاتے۔ تصاویر اور روابط بھی اردو سیارہ پر نظر نہیں آتے۔ اس کا آسان ترین حل یہ ہے کہ آپ اردو سیارہ پر شامل تمام بلاگ کسی فیڈریڈر پر جاری کرالیں۔
مگر سیارہ پر تو فیڈز کی ایک طویل فہرست ہے ان سب کو کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟
اس کا حل بھی سیارے پر ہی موجود ہے۔ پیش خدمت ہے اردو سیارہ پر جاری فیڈز کی او پی ایم ایل فہرست۔ آپ اکثر اچھے فیڈ ریڈرز میں یہ او پی ایم ایل فیڈ امپورٹ کرسکتے ہیں۔
سیارے کی انتظامیہ سے درخواست کرونگا کہ وہ اس او پی ایم ایل فیڈ کا ربط، سیارہ کی سائیڈ بار میں اہم کے زمرے میں شامل کردیں تاکہ لوگ ان روابط کو اپنے بلاگ رول، فیڈ ریڈر یا بک مارکس وغیرہ پر امپورٹ کرسکیں۔
تبصرہ مٹادیا گیا ہے۔ براہ مہربانی تبصرہ جاتی پالیسی سے رجوع فرمائیں۔
اوپیایمایل کا ربط اگلے اپڈیٹ میں شامل ہو جائے گا۔
سیارہ پر مکمل پوسٹس نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس طرح آپ کو ایک فلیور مل جاتا ہے اور اگر آپ مزید پڑھنا چاہیں تو اس بلاگ پر چلے جائیں۔ دوسرے اس سے سیارہ کا پیج بھی مناسب سائز کا رہتا ہے۔
انگریزی پوسٹس اس لئے شامل نہیں کہ وہ اردو میں نہیں۔ ہاہاہا! ویسے بھی کافی بلاگز ہیں میرے جیسے جو 10 پوسٹس انگریزی میں اور ایک اردو میں کرتے ہیں۔
تصاویر اور روابط کو شامل رکھنے پر ہم کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد اسے آپ دیکھ سکیں گے۔
تصاویر چاہے نہ بھی ہوں مگر کم از کم ربط تو ضرور نظر آنے چاہئیں۔
آپکے دیے گئے رابطے اور مندرجہ ذیل دیے گئے رابطے میں کیا فرق ہے؟
http://www.urduweb.org/planet/atom.xml
کونسا بہتر ہے؟
فیصل آپ نے جو ربط فراہم کیا وہ اردو پلانٹ کی آر ایس ایس فیڈ ہے۔ جبکہ اوپر جو ربط دیا گیا ہے وہ ایک او پی ایم ایل فائل ہے جس میں ان بلاگز کی تفصیلات ہیں جو اردو سیارہ پر شامل ہیں۔ ان تفصیلات میں بلاگ کا نام اور آر ایس ایس فیڈ کا یو آر ایل موجود ہے۔ جس کی مدد سے آپ ان بلاگز کو کہیں بھی جیسا کہ کسی اور پلانٹ سوفٹویر پر، فیڈ ریڈر پر یا کسی ایگریگیٹر پر امپورٹ کرسکتے ہیں۔
شکریہ نعمان،
گویا اس کی مدد سے میں انفرادی طور پر بلاگرز کو شامل کر سکتا ہوں۔ کیا مجھے ایسا کرنا چاہییے؟ کیا ان سب کے بلاگ سیارہ پر ظاہر نہیں ہوتے اور یوں مجھے خبر مل جاتی ہے؟ معاف کیجیے گا میں اس دنیا میں نووارد ہی ہوں اور طرہ یہ کہ اب ابنٹو میں کمپیوٹر سے لڑ رہا ہوں کہ مجھے اردو لکھنے اور پڑھنے دے۔
فیصل ان میں سے کچھ بلاگ زیادہ تر انگریزی میں لکھے جاتے ہیں۔ اردو سیارہ آپ کو انگریزی پوسٹس نہیں دکھاتا۔ دوسری بات یہ کہ آپ مکمل پوسٹس نہیں پڑھ پاتے۔ اگر آپ ان تمام بلاگز کو الگ سے سبسکرائب کرنے کو فائدہ مند محسوس کریں تو ضرور آزمائیں۔
ابنٹو میں اردو لکھنا پڑھنا اتنا مشکل نہیں۔ چند لنگویج پیکیجز، اردو فونٹ اور کی بورڈ لے آؤٹ اگر صحیح طریقے سے انسٹال کرلئے جائیں تو۔
شکریہ نعمان، انشا اللہ ضرور آزماوں گا۔
بہ سلسلہ ابنٹو: آپ وہاں بیٹھے میری مدد کر سکتے ہیں؟ آن لائن؟ یا پھر کوئی ویبسائٹ اس بارے میں؟ فائر فاکس اور اوپن آفس کا مسئلہ ہے۔ مشکور ہونگا۔
فیصل اس کے لئے مجھے بذریعہ کنٹیکٹ فارم رابطہ کریں یا ای میل کریں y.noumaan ایٹ جی میل ڈاٹ کام پر۔
نعمان ایک اور اردو بلاگران کی فیڈز جس میں چند انگریزی بلاگران بھی شامل ہیں مندرجہ ذیل ہے۔
http://www.urdutech.net/venus/
یہ اردو ٹیک گروپ آف سائٹس سے متعلق ہے۔
سیارہ پر میرا بلاگ شامل نہیں ہو پا ر ہا ایسا کیوں