غیر ذمہ دارانہ بلاگنگ اور پروپگینڈا

میں پہلے ہی اس بارے میں لکھ چکا ہوں۔ روزنامہ نیشن نے صدر زرداری کے اسپیلنگ مسٹیکس والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بشکریہ پاکستانی گپو۔ ویسے اس کی ضرورت نہیں تھی۔ کوئی چوتھی جماعت کا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ صدر زرداری کا اتنے عام الفاظ کی ہجے غلط لکھنے کا … مزید پڑھیں ←

اردو بلاگستان پر ایک مضمون

اس مہینے کا ماہنامہ اسپائڈر میگزین خریدئیے اور پڑھئے ناچیز کا اردو بلاگستان کے بارے میں لکھا ہوا مضمون۔ جس میں موجودہ اردو بلاگستان کا ایک مختصر سا جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیوں اردو میں بلاگنگ اتنی عام نہیں جتنا اسے ہونا … مزید پڑھیں ←

شاکر کے ورڈپریس کا ترجمہ مکمل کردینے کے اعلان کے بعد، اب نعمان کی ڈائری کے پس پردہ اردو ورڈپریس چل رہا ہے۔ اور بہت مزہ آرہا ہے۔

سال گزشتہ کی بلاگنگ کا جائزہ

سال نو کا آغاز قریب ہے۔ بدتمیز کی تجویز پر اس سال کے اپنے بلاگنگ تجربے کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ اس سال قریبا ایک سو بیس پوسٹس لکھیں جن میں سے چوالیس پوسٹس "کڑیاں” کے زمرے میں شامل کی گئیں یہ زمرہ مختصر تبصرے اور فوری لنک شئیرنگ کے لئے مخصوص ہے۔ قریبا … مزید پڑھیں ←

دوسری منزل (دی سیکنڈ فلور) نامی کافی شاپ ان دنوں کراچی میں ادبی، سماجی تقریبات کا اہم مرکز بنتی جارہی ہے۔ کل وہاں سائبر کرائم بل کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں بیرسٹر جمیل صاحب نے اپنی پریزینٹیشن پیش کی۔ حکومت پاکستان کا سائبر کرائم بل پاکستان میں بلاگرز، صحافیوں، اداروں اور افراد … مزید پڑھیں ←

میٹروبلاگ کراچی کا منی سیمینار

کراچی میٹروبلاگنگ کی ٹیم کے منی سیمینار کی روداد۔ افسوس کہ میں اس میں شرکت نہ کرسکا اور کچھ نہیں تو ایک گوگل ٹی شرٹ ہی مل جاتی۔ اردو بلاگرز کو بھی اب سنجیدگی سے ایک تقریب کا سوچنا چاہئے۔

آپ کے سوال کیا ہیں؟

آپریشن سائلنس اپنے اختتام کو پہنچا۔جناب پرویز ہود بھائی چوک ڈاٹ کام پر اپنے مضمون "مزید لال مسجدوں کا تدارک” پر اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں۔ قدیر، افضل، اجمل، نبیل، اظہر،خالد بھی فکرمند ہیں۔ ڈاکٹر علوی، پاکستانی اسپیکٹیٹر، اسلام آباد میٹروبلاگ کے بلاگر، دیگر کئی انگریزی اور اردو بلاگر، ان سب تحریروں پر … مزید پڑھیں ←

اپنا بلاگ بہتر بنائیں

اپنے بلاگ کی سی ایس ایس درست کریں اور فونٹس کی ترتیب سی ایس ایس میں یہ رکھیں: font-family: "Nafees Web Naskh”, "Urdu Naskh Asiatype”, Tahoma; اس ترتیب میں موجود فونٹ آگے پیچھے کر لیں تو مضائقہ نہیں ان کے ساتھ دوسرے فونٹ بھی شامل کرلیں لیکن اگر یہ تین فونٹ سی ایس ایس میں … مزید پڑھیں ←

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

اردو سیارہ امپورٹ کریں

اردو سیارہ ایک تیز ترین ذریعہ ہے اردو بلاگز پر نظر رکھنے کا۔ لیکن اردو سیارہ پر آپ مکمل پوسٹس نہیں پڑھ پاتے۔ اس کے علاوہ آپ ان اردو بلاگز پر شائع ہونے والی انگریزی پوسٹس بھی نہیں پڑھ پاتے۔ تصاویر اور روابط بھی اردو سیارہ پر نظر نہیں آتے۔ اس کا آسان ترین حل … مزید پڑھیں ←

تماشہ میرے آگے

کافی سوچ بچار کے بعد میں نے اپنا انگریزی بلاگ شروع کردیا ہے۔ مجھے انگریزی لکھنے کا کوئی ایسا خاص شوق یا تجربہ نہیں اور نہ ہی مجھے انگریزی میں لکھ کر ایسا لطف آتا ہے جیسا اردو میں لکھنے پر آتا ہے۔ مگر پھر بھی میں انگریزی میں بلاگ لکھ رہا ہوں۔ اس کی … مزید پڑھیں ←

اردو بلاگستان۔ ایک جائزہ چند تجاویزحصہ دوئم

بہتر بلاگنگ اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ بلاگنگ لکھنے سے مختلف ہے تو وہ غلط کہتا ہے۔ بلاگنگ درحقیقت لکھنا ہی ہے۔ آپ کا بلاگ اتنا ہی بہتر ہے جتنا اچھا وہ لکھا گیا ہے۔ مگر ظاہر ہے آپ کوئی پیشہ ور انشاء پرواز تو نہیں، اور ہونا بھی نہیں چاہئے کیونکہ میری … مزید پڑھیں ←