غیر ذمہ دارانہ بلاگنگ اور پروپگینڈا

میں پہلے ہی اس بارے میں لکھ چکا ہوں۔ روزنامہ نیشن نے صدر زرداری کے اسپیلنگ مسٹیکس والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بشکریہ پاکستانی گپو۔

ویسے اس کی ضرورت نہیں تھی۔ کوئی چوتھی جماعت کا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ صدر زرداری کا اتنے عام الفاظ کی ہجے غلط لکھنے کا امکان تقریبا ناممکن تھا۔ چاہے زرداری میٹرک پاس ہی ہے، لیکن ایک بندہ امریکہ میں کافی عرصہ رہ چکا ہو، بقول لوگوں کے برطانیہ میں سرے محل کا مالک ہو وہ کم از کم گاڈ کی اسپیلنگ تو کر ہی سکتا ہے۔

میں منتظر ہوں کب ہمارے پاکستانی بلاگر خلائی مخلوق، اڑن طشتریوں، اور جنات کی تصاویر بطور شاکنگ فیکٹس پیش کرنا شروع کرتے ہیں۔

تبصرے:

  1. میرا تو خیال تھا لوگوں نے اپنے طور پر مذاق بنایا ہے .. نوبت یہاں تک پہنچی ہوئی تھی.. سبحان اللہ

  2. صدراور Spelling bee…

    ہمارے صدر صاحب ہمارے باقی صدور سے یوں مختلف ہیں کہ جیسی شہرت باقی پاکستان کے سابقہ صدروں کو اپنے آخری دور میں حاصل ہوئی انہیں اپنے اقتدار کے…

  3. منو بھاویں نا منو
    غلط ہی صحیح پر زداری کا نام آیا تو کسی کو شک کرنا مناسب نہیں لگا۔
    بد سے بدنام برا والا معاملہ ہو گیا:D

  4. پاکستانی، خاص طور پر اردو بلاگنگ کا حال اردو صحافت جیسا ہی ہے۔ محض افواہوں اور پروپگینڈا کو اچھال کر اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتے ہیں اور بعد میں بڑے فخر سے اپنے بلاگ کی فعالیت کے اعدادوشمار پیش کرکے اسے اپنی مقبولیت کی دلیل سمجھتے ہیں۔

  5. نبیل یہ خبر اردو بلاگرز سے پہلے انگریزی بلاگز پرآئی تھی!!!
    باقی آپ افواہوں و پروپیگنڈا کا بہتر جواب دے دیا کریں!! تاکہ تاریخی غلطی درست ہو!

  6. میں شعیب کی بات سے متفق ہوں معیار میں اردو انگریزی بلاگز دونوں ایک جیسے ہی ہیں. بلکہ انگریزی بلاگ زیادہ مضحکہ خیز ہیں.

  7. صحیح فرمایا
    ان بلاگوں میں آپکا بلاگ سر فہرست ھے نوعمان
    کم از کم اردو بلاگرس میں آپ غیر ذمہ دارانہ بلاگنگ میں ٹاپ پر ہیں ما شاء اللہ

  8. موضوع سے ہٹنے کے لئے معذرت مگر آپ لوگوں کی جانکاری کے لیئے عرض ہے
    آپ جانتے ہی ہونگے کہ چند دن پہلے مایکروسافت اور یاہو کی جو بڈ ہو رہی تھی جسمیں یاہو نے مایکروسافٹ کی بڈ کو سرے سے خارج کر دیا تھا جب کہ مایکروسافت نے یاہو کے شیر خریدنے کو ایڑی چوٹی کا جوڑ لگایا مگر کامیاب نہ ہو سکا وہ یاہو پر قبضہ کا خواہشمند کیوں تھا یہ تو آپ سبھی جانتے ہی ہونگے میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا بات طویل ہو جایگی
    سبھی محاذوں پر ناکام ہو نے کے بعد مایکروسافٹ نے یاھو کے خلاف ایک خاموش جنگ چھیڑ دی ہے وہ یہ ہے کہ مایکروسافٹ نے چاینا کی آیپاڈ اور ایم پی فور اور ایسدی کارڈ چپ بنانے والی کمپنیوں سے کونراکٹ کیا ہے جو کہ اپنے سستے آی پاڈ اور چپوں میں مایکروسافٹ کے ذریعہ تیار کردہ ایک وایرس جس کا نام یاہو میل ہے لوڈ کرکے بیچ رہی ہیں بدلہ میں مایکروسافٹ سے انہیں رقم بھی وصول ہوتی ہے
    اس وایرس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سسٹم میں پہنچتے ہی یاہو نام کی سبھی فایلوں پر اپنا ۡبضہ کر لیتا ہے اورآپ جیسے ہی یاہو کی سایٹ یا یاہو نام کی کوی فایل ا یکسس کرنا چاھتے ہیں فوراً ایک ڈایلوگ باکس آ جاتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ یا ہو کی سروسز کو بین کر دیا گیا ہے نہ آپ یاہو میسنجر استعمال کر سکتے ہیں اور نہ ہی یاہو کی سایٹ کھول سکتے ہیں جیسے ہی اپ یاھو کی سایٹ کا ایڈریس ڈالینگے فوراً براؤزر بند ہو جایگاآج کے بڑے بڑے اینٹی وایرس اس وایرس کو ہٹانے میں ناکام ہیں اسکا آخری حل کمپیوٹر کو فارمیٹ کرنا ہی ہوتا ہے
    لہذا اپنے کمپیوٹر میں کوی چاینیز چپ یا آی پاڈ کنکٹ کرنے میں احتیاط برتیں اور یا ہو میل وایرس سے انفیکٹڈ کسی کمپیوٹر میں اپنی کوی چپ یا پیں ڈرایو وغیرہ نہ لگایں

  9. غیر زمیدارانہ بلاگنگ کے موضوع پر غیر زمےدارانہ تبصرہ کیا ہےمیرے بھائی عماد نے. اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ باوجود اس کے کہ میری تعلیم انگریزی میں ہے، پھر بھی ابھی تک الحمداللہ میری اردو اچھی ہے.

  10. درستگی کیلیے عرض ہے اس بات کی گواہی ڈان کے سینئر کالم نگار اردشیر نے دی ہے کہ ای میل میں لکھا پیغام زرداری صاحب کا ہی ہے اور یہ انہوں‌نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے. اب اس کے بعد اردو صحافت پر تنقید کرنے والوں کی کیا رائے ہے یہ وہ ضرور بتائیں.

  11. میرا پاکستان۔ اس ضمن میں اپنا موقف میں پیش کرچکا ہوں لیکن پھر دہرائے دیتا ہوں:

    ۱۔ کاوس جی کے پاس اگر اس کا ثبوت فوٹو کاپی کی صورت میں موجود ہے تو انہیں وہ شائع کرنا چاہئے تھا۔ جو انہوں نے نہیں کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ان کے کہہ دینے سے ہمیں یقین کرلینا چاہئے؟

    ۲۔ مزار کی کتاب پر کوئی مہر کوئی نشانی ایسی موجود ہے جس سے اندازہ ہوسکے کہ یہ صفحہ اسی کتاب کا ہے؟ نہیں یعنی کوئی بھی سادہ صفحہ مزار کی کتاب کا کہہ کر پیش کیا جاسکتا ہے۔

  12. "ویسے اسکی ضرورت نہیں تھی”

    جب ضرورت نہیں تھی تو پھر ایسا غیر ضروری کام آپنےکیوں کیا اپنا وقت اور دوسروں کا وقت برباد کیا فضول میں انٹرنیٹ کنکشن استعمال کیا
    کیبورڈکو ناحق کھٹ کھٹا کر پریشان کیا
    فضول اور
    لا یعنی کام کرنےسے اچھا تھا
    کوئ کام کی بات لکھتے مگر کیا کہیں خالی دماغ شیطان کا گھر
    خیر بھیا معاف کرنا غلطی ہوئ جو آپکو سمجھا یا

  13. فرحان بھائ غیر زمیںدارانہ نہیں غیر ذمہ دارانہ ہوتاہے ویسےافسوس کہ آپ جیسے انٹیلیجینٹ بزرگ کوسمجھاناپڑاD ‎:
    ‎اورعمادبھائ
    نقطہ چینی کررہاتھاجوتیرےکردارپر
    میں نےاسکےسامنےآئنہ لاکررکھ دیا

  14. یار یہ ہمارے میڈیا کا معمول بن چکا ہے کہ حکومت اور اس سے منسلک ہر بندے کو بدنام کرنے کا کوئی موقعہ نہ جانے دے، پہلے پچھلی حکومت، اب موجودہ اور آگے چل کے آنے والی حکومت کے ساتھ بھی انہوں نے یہی کرنا ہے.

Comments are closed.