میری زبان کی التجا

میری زبان کی التجا ۔ کشور ناہید

میں اردو اس زمانے سے پڑھ رہی ہوں۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا۔ میں اس گھر میں پیدا ہوئی جہاں سب ا ردو بولتے تھے۔ مجھے 46برس ہوگئے کہ میں اردو میں نثر و نظم لکھ رہی ہوں۔ میں نے وہ سیاری بحثیں پڑھی ہیں کہ اردو پنجاب میں پیدا ہوئی، حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئی، لکھنوٴ میں پیدا ہوئی، کلکتہ میں پیدا ہوئی یا اودھ کی گلیوں میں کھیلتی ہوئی بڑی ہوئی…