تم سے تو اچھا میں کتے پال لیتا

شاکر: عمر قریبا بائیس تئیس سال۔ رنگ سانولا، بال گھنے سیاہ، آسمانی رنگ کی شلوار قمیض، پیر میں باٹا کے چپل جن کے تلے گھسے ہوئے ہیں۔ ذہنی توازن اکثر غیرمتوازن رہتا ہے۔ راہ چلتوں کو اکثر ملتا ہے مگر کوئی اسے گمشدہ سمجھ کر نہیں لوٹاتا۔ چار و ناچار اسے رات کو خود ہی … مزید پڑھیں ←

میں بلاگستانی

خاکسار کے بلاگ کا تذکرہ دیگر اردو بلاگز کے ساتھ بی بی سی اردو پر۔ بی بی سی پر میرے بلاگ کا لنک آنے سے مجھے رات ایک بجے سے چھ ای میلز آچکی ہیں۔ ایک صاحب احتشام نے رومن اردو میں تبصرہ بھی کیا ہے۔ ایک اور صاحب امجد شیخ نے فیض احمد فیض … مزید پڑھیں ←

میری بہن نورالعین آج دوپہر میں کسی وقت پاک پتن اور لاہور کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچیں گی۔ نورالعین کی ساس پاک پتن والے بزرگ کو بہت مانتی ہیں اور انہوں نے وہاں کچھ ایسی منت مانگ رکھی تھی کہ وہ اپنی بہو کو وہاں کسی سال ضرور لے جائیں گی۔ میری بہن … مزید پڑھیں ←

گائے بھی کبھی بچھیا تھی

حکومت نے بھارتی چینلوں پر پابندی لگادی مگر چند ڈرامہ سیریز ان دنوں ہمارے شہر کے گلی کوچوں میں چل رہی ہیں۔ ‘گائے بھی کبھی بچھیا تھی’ اور ‘کہانی بکرا بکری کی’۔ حد تو یہ ہے کہ سپر ہائی وے کی بکرا منڈی میں ایک گائے ‘کم کم’ نے بیسٹ گائے کا ایوارڈ بھی جیت … مزید پڑھیں ←

نئے سال کی رات کا تذکرہ

نئے سال کی آمد پر میں دکان پر ہی تھا۔ بارہ بجنے میں تیس منٹ کم تھے کہ پٹاخے پھٹنا شروع ہوئے اور پھر بارہ بجے فائرنگ شروع ہوئی۔ ہماری دکان کے علاقے میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کافی کم فائرنگ ہوئی جو کہ خوش آئند بات ہے۔ میرے گھر کی طرف … مزید پڑھیں ←

میری مدد کریں

جب میں کاغذ پر ڈائری لکھا کرتا تھا تو نئے سال کی آمد کا پہلا صفحہ اپنے آپ سے کئیے گئے وعدوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ ہر سال میں یہ منصوبہ بناتا ہوں کہ اس سال میں دوبارہ کالج جاؤنگا، پیسے جمع کرونگا، ورک آؤٹ کرونگا اور تمام بری عادتیں چھوڑ دونگا۔ لیکن جیسا کہ … مزید پڑھیں ←

سب سے سستا

دو ایک دن پہلے مقامی اخبارات نے اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کی خبر شائع کی۔ خبر کے مطابق تین ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے لوگوں کے لئیے کراچی پاکستان کا سب سے سستا شہر ہے۔ یہ خبر پڑھ کر دکان پر ہمارے ایک گاہگ پوچھنے لگے یار نعمان ایسا کیسے ہوسکتا ہے کیا اسٹیٹ … مزید پڑھیں ←

کالا باغ اور پیلا باغ ڈیم

میں جنرل مشرف سے بہت ناراض ہوں۔ کالا باغ ڈیم کی وجہ سے کل ہماری دکان میں بدمزگی ہوگئی اور دلوں میں کدورتیں پیدا ہوئیں۔ قصہ یوں ہے کہ کل ہماری دکان پر ایک سندھی گاہگ آئے۔ انہوں نے دودھ پیتے ہوئے اخبار کا مطالعہ کیا اور لگے فلاسفری بھگارنے۔ کالا باغ ڈیم سے پنجاب … مزید پڑھیں ←

دکان پر آجکل وقت کاٹے نہیں کٹتا۔ سردیوں میں کام کم ہوجاتا ہے اور فضول وقت بہت بچ جاتا ہے۔ اس فضول وقت سے فائدہ اٹھانے کے لئیے لوگ ہماری دکان کا رخ کرتے ہیں، کہ چائے پئیں گے اور گپے ہانکیں گے۔ ایک لڑکا اویس ہے جس سے میں بہت ہی زیادہ تنگ آگیا … مزید پڑھیں ←

دکانداری کی کتاب کا پہلا اصول

گذشتہ ہفتے ہماری دکان پر بہت کم سیل ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان ہوگیا ہے۔ آج پیر کے دن کچھ بہتری آئی ہے۔ آج میری والدہ نے چقندر گوشت پکایا تھا۔ مجھے سردیوں میں گاجر اور چقندر بہت اچھے لگتے ہیں۔ آج نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے کچھ زیادہ کھالیا ہے … مزید پڑھیں ←

تعصب پسند کراچی والے

میری دکان پر کام کرنے والے غلام فرید کو کراچی کے لوگوں سے چند شکایات ہیں۔ اس کے خیال میں کراچی کے لوگ انتہائی تعصب پسند ہیں۔ ہوا یہ کہ ہماری دکان پر ایک صاحب آتے ہیں انہوں نے آج غلام فرید کو کسی بات پر مذاقا ٹوک دیا اور کہا کہ تم پنڈ سے … مزید پڑھیں ←