جب میں کاغذ پر ڈائری لکھا کرتا تھا تو نئے سال کی آمد کا پہلا صفحہ اپنے آپ سے کئیے گئے وعدوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ ہر سال میں یہ منصوبہ بناتا ہوں کہ اس سال میں دوبارہ کالج جاؤنگا، پیسے جمع کرونگا، ورک آؤٹ کرونگا اور تمام بری عادتیں چھوڑ دونگا۔ لیکن جیسا کہ نیو ائیر ریزولیشنز کے ساتھ اکثر ہوتا ہے ان قراردادوں پر کبھی عمل نہیں ہوتا۔ میں پورے سال وہ صفحے دیکھتا ہوں مگر پھر بھی کچھ نہیں ہوتا۔ وہ موٹیویشن جو نئے سال کی رات کو ملتی ہے وہ یکم جنوری کی صبح تک غائب ہوجاتی ہے۔مگر اس سال ایسا نہیں ہوگا۔ اس سال میں اپنے نیو ائیر ریزولیشنز ویب پر لکھ رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پڑھنے والے مجھے میرے وعدے یاد دلاتے رہینگے۔
اس سال کی قرارداد
- میں کالج میں داخلہ لونگا اور اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرونگا۔ اس وعدے کے لئیے مجھے بہت بہت بہت زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ میری کاروباری ذمہ داری، کاہلی، غیر مستقل مزاجی اور چیلنچ قبول نہ کرسکنے کا خوف میری بڑی کمزوریاں ہیں۔ جن سے لڑنے کے لئیے مجھے قوت صرف کرنا ہوگی۔
- میں بہت سارے پیسے جمع کرونگا تاکہ سال کے آخر تک کم از کم کرائے کا ہی صحیح اپنا خود کا اپارٹمنٹ لے ہی سکوں۔
- میں جم جوائن کرونگا اور سال کے آخر تک اپنے جسم کو پہلے والے شیپ میں لے کر آؤں گا۔ مجھے ایبز کی زیادہ فکر ہے۔ میرے خیال میں مجھے دوڑ بھی لگانا ہوگی۔ میرے شولڈرز اور بائیسیپس ابھی بھی ٹھیک ہیں مگر ونگز چیسٹ ایبز اور تھائیز بہت ہی برے لگ رہے ہیں۔
- میں اپنا بہن بھائیوں کے لئیے بہت ہی اچھا بڑا بھائی بنے رہنے کی کوشش کرونگا۔ حالانکہ میں ابھی بھی بہت اچھا بڑا بھائی ہوں لیکن اس سال شاید میں اپنے بہن بھائیوں پر بہت ہی زیادہ دباؤ ڈالنے لگا تھا اور اکثر نکتہ چینی بھی کرتا تھا۔ میں اکثر ان پسند کو مسترد کردیتا ہوں اور ان پر اپنی رائے ٹھونسنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس سال میں ایسی کوئی حرکت نہیں کرونگا اور ان کی پسند نا پسند اور رائے کا احترام کرونگا اور انہیں بالغ نوجوان لڑکوں کی طرح ٹریٹ کرونگا نہ کہ بچوں کی طرح۔
- اپنے والدین کو خوش رکھنے کی کوشش کرونگا۔
اس پوسٹ کو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ پڑھنے والے میری نئی سال کی قرار داد پڑھ لیں اور مجھے مجبور کریں، میرے ہمت بڑھائیں تاکہ میں اس سال یہ کام انجام دے سکوں۔ میں وقتا فوقتا پورے سال آپ لوگوں کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ دیتا رہونگا اور اگر نہ دوں تو پلیز مجھے یاد دلائیں۔ آپ لوگ میری مدد کریں گے نا؟ اسکے بدلے اگر آپکے کچھ نیو اٗئیر ریزولوشن ہیں تو مجھے بتائیں میں آپکو موٹیویٹ کرونگا۔
salam
may u achieve everything you wrote 🙂
Assalam o alaykum w.w!
happy new year to you may u fulfil all resolutions …!
wassalam
[…] اب بیٹھا تو سوچا ذرا سال گذشتہ کا حساب کرڈالا جائے۔ سال گذشتہ کے آغاز پر میری قرارداد ناکام ہوگئی۔ یہ نئے سال کے عہدوں کی بھی ایک ہی کہانی ہے، مجھے شاید کوئی ہی ایسا شخص ملا ہو جو نئے سال کی آمد پر اپنے آپ سے کئے گئے عہد و پیمان کہیں لکھتا ہو اور انہیں پورا بھی کرپاتا ہو۔ گرچہ میں پچھلے سال کئے گئے عہد سے کوئی بات پوری نہ کرسکا، مگر معاشی طور پر یہ سال اچھا رہا۔ دکان کے علاوہ میں نے پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کیا جس میں فائدہ ہوا۔ مناسب موقع اور انتہائی چھان پھٹک کے بعد چند جگہوں پر سرمایہ کاری کی جو بہت فائدہ مند رہی۔ امید ہے یہ سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔ تاہم میں اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے لئے ایک الگ اپارٹمنٹ نہ خرید سکا۔ کیونکہ ہمارے علاقے کے فلیٹوں کی قیمتیں مضحکہ خیر حد تک بڑھ گئی ہیں۔ جو فلیٹ دو سال پہلے آٹھ دس لاکھ کا تھا وہ اب تیس لاکھ میں مل رہا ہے۔ اتنا مہنگا فلیٹ خریدنے سے اچھا ہے کہ وہ پیسہ کاروبار میں لگا لیا جائے۔ […]