کامران اور عازب کو گھر پر اپنے استعمال کے لئے کمپیوٹر درکار تھا۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں (نہیں تو اب جان لیں) کہ میں بڑا مادہ پرست اور لالچی قسم کا انسان ہوں۔ تو میں نے سوچا کہ انہیں اپنا پرانا کمپیوٹر دے کر خود نیا خرید لوں۔ میرا کمپیوٹر پینٹیم تھری آٹھ سو کچھ میگاہرٹز کی رفتار کے ساتھ، دو سو چھپن ایم بی کی ریم اور چالیس جی بی کی ہارڈ ڈسک پر چل رہا تھا۔ اور یہ ہارڈویر میری ضروریات کے لئے بہت مناسب ہے۔ لیکن جب موقع خود آپ کے در پر دستک دے تو اسے لوٹادینا کہاں کی دانشمندی ہے۔ تو جناب۔۔۔
سب سے پہلے تو میں پہنچا وائرڈ پاکستان کے فورم پر وہاں اپنی ضروریات اور کمپیوٹر ہارڈویر کی معلومات نہ ہونے کا ذکر کیا۔ فورم کے ممبران نے جوابا نہ صرف قیمتیں بتائیں بلکہ آئیڈیل ہارڈویر کنفگریشنز بھی لکھ ڈالیں۔ پھر میں نے کراچی کی آنلائن کمپیوٹر دکانوں کو کھنگالا اور ان پر مطلوبہ ہارڈویر کی معلومات اکٹھی کی۔ اگلے دن ہمت باندھ کر یونی پلازہ پہنچا جو کراچی میں کمپیوٹر ہارڈویر کا اہم مرکز ہے۔ دو چار دکانوں سے کیوٹس لینے کے بعد میں گیلیکسی کمپیوٹرز کی دکان پر پہنچا۔ ان کے فرینڈلی اسٹاف نے مجھے جو پرائس کیوٹ کی وہ دیگر دکانوں سے پانچ ہزار روپے کم تھی۔ ایسا نہیں کہ انہوں نے مجھے ڈسکاؤنٹ دیا بلکہ ان کے اسٹاف نے دلجمعی کے ساتھ میری بات سنی اور مجھے ہارڈویر چننے میں مدد کی۔ جیسے جو گرافک کارڈ میں خریدنا چاہ رہا تھا وہ گیارہ ہزار روپے کا تھا انہوں نے مجھے نو ہزار کا کارڈ آفر کرا۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں ایل سی ڈی ڈسپلے بھی خریدنا چاہتا ہوں تو سیلزمین نے (جس کا نام پوچھنا میں بھول گیا) مجھے یقین دلایا کہ مجھے علیحدہ گرافک کارڈ خریدنے کی ضرورت نہیں اور اگر میں گرافک کارڈ چھوڑ دوں تو آسانی سے اپنی پسند کا مانیٹر خرید سکتا ہوں۔
اس نئے کمپیوٹر کی اسپیسیفیکیشنز یہ ہیں:
- Intel Core 2 Duo E4500 – 2.2 GHZ
- Motherboard Intel DG965RY
- 1 GB Kingston DDR II RAM
- Seagate Hard Disk 160 GB SATA
- Samsung DVDRW
- Viewsonic 17″ widescreen LCD display
گیلیکسی کمپیوٹرز نے اوور آل سسٹم کی ایک سال کی سپورٹ وارنٹی دی ہے۔ جب کہ مختلف ہارڈویر کی مینوفیکچرر وارنٹیز الگ ہیں۔
گھر آتے ہیں کمپیوٹر پر ابنٹو اور ونڈوز انسٹال کر کے دیکھا۔ کیا بات ہے، آپ سوچ سکتے ہیں آٹھ سو میگاہرٹز سے کور ٹو کافی لمبی چھلانگ ہے اور رفتار اور پرفارمنس ظاہر ہے مجھے حیران کن ہی معلوم ہوگی۔ لیکن بدقسمتی سے دونوں آپریٹنگ سسٹمز نے میرے بلٹ ان لین کارڈ کو لوڈ نہیں کیا۔ پہلے تو خود مسئلہ کو سلجھانے کی کوشش کری لیکن جب اندازہ ہوا کہ مسئلہ شاید بائیوز میں ہے اور مجھے بائیوز اپڈیٹ کرنا ہوگی تو میں نے سوچا کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ حل آزمانے سے بھی مسئلہ حل نہ ہو اور مجھے گلیکسی والوں کے پاس واپس جانے پڑے اور وہ کہیں کہ آپ خود کیوں گھسے آپ کی وارنٹی ووائڈ ہوگئی۔ تو اگلے دن میں پھر یونی پلازہ پہنچا۔ انہوں نے دو منٹ میں یہ مسئلہ حل کردیا اور معذرت کے ساتھ ساتھ چائے بھی پیش کی۔
ابنٹو میرے کمپیوٹر کے تمام ہارڈویر کو بائی ڈیفالٹ پہچان لیتا ہے۔ حتی کہ موڈیم کو بھی۔ جو صاحب بھی مجھ سے پوچھتے تھے کہ وہ لنکس کے لئے کونسا موڈیم خریدیں تو ان کے لئے عرض ہے کہ وہ Genica 56K V.92 Data/Fax PCI Modem بے خوف ہوکر خرید سکتے ہیں۔ اپلیکشنز جیسے گمپ اور اوپن آفس اب تیزی سے کھل رہی ہیں اور چمکدار، دبلا پتلا، نازک سا ایل سی ڈی ڈسپلے میری میز پر رکھا بہت شاندار لگ رہا ہے۔ اب بس میں جلدی سے ایک ڈیجیٹل کیمرہ بھی خرید لوں تو آپ کو اپنے نئے کمپیوٹر کی تصاویر دکھاتا ہوں۔
جناب آپ کو مبارک ہو!! نیا کمپیوٹر !!!
اگر جو صاحب سے مراد آپ کی میری ہے تو شکریہ!!!
مبارکباد۔
یہ لیا کتنے کا آپ نے؟
ویسے اے ایم ڈی کے بارے میں خیال نہیں آیا؟ اس کے پروسیسر ڈوئل کور سے خاصے سستے ہوتے ہیں۔
شعیب آپ کے علاوہ بھی اور بہت سے دوست موڈیم کے بارے میں پوچھتے رہے ہیں۔ یہ موڈیم آپ کو باآسانی یونی پلازہ سے مل جائیگا نہیں تو ریگل پر بھی مل جائے گا جو غالبا آپ کے دفتر سے قریب تر رہے گا۔
شاکر اے ایم ڈی کے بارے میں خیال آیا تھا لیکن انٹیل زیادہ مشہور برانڈ نیم ہے اس سے سپورٹ اور معلومات تلاشنے میں آسانی رہتی ہے اور لینکس کے ڈرائیورز وغیرہ آسانی سے مل جاتے ہیں۔
مبارک ہو نعمان۔۔۔
فی الحال موبائل کیمرہ سے تصویر لیکر لگا دیتے یہاں۔
موبائل کیمرہ بھی کہاں ہے۔
Assalam O Alikum
Naya computer lene ki mubarak bad kabool karin.
Lage hathon agar agar aap ane computer ka rate bhi bata dete to hamin bhi asani rehti.
اشفاق: قریبا 35 ہزار کا پڑا ہے۔ اس میں گیارہ ہزار آٹھ سو روپے ایل سی ڈی مانیٹر کے ہیں۔ جو اگر نکال دیں تو تئیس چوبیس ہزار روپے بنتے ہیں۔
مبارک ہو نعمان۔
شعيب میں نے بھی نعمان سے موڈیم کے سلسلے میں معلومات لیں تھیں۔ میں نے انٹیل کا ہی موڈیم لیا ہے ۔پرسوں ابنٹو کا نیا ورژن ڈاک سے موصول ہوا ہے ۔ امید ہے کہ اس بار یہ موڈیم ابنٹو میں کنفیگر ہو جاۓ گا ۔
نعمان میں نیا کمپیوٹر لینا چاھتا ھوں کیونکہ جب سے آپ نے نیا کمپیوٹر لیا ھے میرا دل بھی پرانے کمپوٹر سے اچاٹ ھوگیا ھے۔ اسلئے آپ یھہ بتاٰین کہ میں کونسا سسٹم بنواوں ؟
Cour 2 OR Pentium D
ان دونوں میں کونسا بھترین ھےاوران میں کیا فرق ھے ؟
اس وقت میں یھ کمپیوٹر استعمال کر رھا ھوں۔
Intel Celeron 2.4 Mhz
Motherboard Inter 845 GVSR
632 MB Tow kingston RAM
Seagate Hard Disk 250 GB
Sony DDRW
Dell 17″ Monitor
یھ سسٹم مینے اپریل 2004 میں لیا تھا اور اس سے میں شروع سے ھی مطمعن نہیں تھا کیونکہ چلتے چلتے اس کی آواز بند ھو جاتی ھے اور ویڈیو کوالٹی بھی بلکل اچھی نہیں ھے، اسلیے کوئی ایسا سسٹم بتائیں جس کی ویڈیواورآڈیو کوالٹی اچھئ ھوتاکہ میں آرام سے موویز دیکھہ سکوں اورمیں گیمز وغیرہ بہت ھی کم کھیلتا ھوں اسلئے میرا خیال ھے گرافکس کارڈ کی شائد ھی ضرورت پڑے۔
مینے سنا ھے کہ انٹیل بورڈ سے اسوس بورڈ ذیادہ بہتر ھے اور آجکل کے بورڈز میں 256 بلٹ ان ویڈیو سپورٹ ھوتی ھے، کیا یہ سہی ھے ؟
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نئے بورڈز مین ساٹا ھارڈ ڈرائیو لگتی ھے کیا ھم ساٹا کیساتھہ نارمل ڈرائیو بھی لگا سکتے ہیں ؟ کونکہ بقول کچھہ لوگوں کے اگر ساٹا کیساتھہ نارمل ڈراییو لگائی جائے تو وہ خراب ھوجاتی ھے۔
ایک اور بات کہ مجھے ایک نارمل UPS بھی چاھیے جو کہ کمپیوٹر کو
ایک اور بات کہ مجھے ایک نارمل UPS بھی چاھیے جو کہ کمپیوٹر کو
بات لمبی ھوگئی ھے بہرحال بس یہ بتائیں کہ دیسی اور ڈری بیٹریUPS میں کونسا اچھا ھوتا ھے ؟ اور ایک 5، 10 منٹ بیک اپ کا کتنے کا ملے گا ؟
اور ھاں یہ http://www.wiredpakistan.com/ فورم اوپن نہیں ہورہا پتہ نہیں کیا مسئلہ ھے میں چاھتا تھا کہ وھاں بھی ایک پوسٹ شروع کر دیتا تو کچھہ مدد مل جاتی۔
اشفاق کاش میں آپ کی زیادہ مدد کرسکتا۔ لیکن دراصل مجھے کمپیوٹر ہارڈویر کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں۔ میرا خیال ہے وائرڈ پاکستان کے فورم پر آپ کو زیادہ مدد مل سکتی ہے۔
نعمان بھائی میں لکھہ لکھہ کے تھک گیا اور آپ نے دو لفظ کہھ کے جان چھڑا لی۔ بہرحال جناب شکریہ۔
وائرڈ پاکستان فورم پچھلے چار پانچ روز سے میرے پاس اوپن نہیں ھورہا پتہ نہیں کیا مسئلہ ھے ؟
اشفاق آپ بجائے پورا سسٹم بدلنے کے ویڈیو اور آڈیو کارڈ بدل لیں۔ 845 بہت اچھا بورڈ ہے میں دو سال سے استعمال کر رہا ہوں کوئی مسئلہ نہیںکرتا۔ ممکنہ طور پر آپکے آپریٹنگ سسٹم میں گڑبڑ ہے۔ آپ لینکس نصب کر کے دیکھیں۔ کمپیوٹر ہارڈ وئیر جی ایس ٹی کے بعد کافی مہنگا ہے، جو سسٹم آپ نے 2004 میں لیا تھا اس کی قیمت مارکیٹ میں آج بھی یہی ہے۔ آپ نے صرف موویز ہی دیکھیں ہیںتو ڈوئل کور وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں، صرف ویڈیو کارڈ اور ساؤنڈ کارڈ اپڈیٹ کرلیں۔
ساجد بھائی جواب اور مشورہ دینے کا بہت شکریہ۔
آپ ہی بتا دیں کہ میں کونسا آڈیو اور ویڈیو کارڈ خریدوں کیونکہ مجھے اسکا کوئی خاص تجربہ نہیں ھے کارڈ ایسے ہوں جنکی آواز اور ویڈیو ہائی کوالٹی ہو۔
:O
GG
حن
mere khayal mai aap koi home user nahi hain bulky aap ake achay sales man hain jo key galaxy computers per job krtey hain aur masoom logon ko baywaquf bana rahe hain qun key galaxy key reates aksar market se 300 se 500 rupes ziada he hatay hain qun ke mai ney msi motherboard MSI {K9N SLI PLATINIUM}market se 500 km mai purchase kia hay jb ke galaxy key rates 500 rupees ziada thay
زبیر مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ گلیکسی کی قیمتیں مارکیٹ سے کچھ زیادہ ہیں۔ مگر مجھے ذاتی طور پر قیمتوں کا یہ فرق کچھ زیادہ نہیں لگا۔ اگر چند سو روپے فالتو دے کر مجھے اچھی سروس، مشورہ اور سہولت ملتی ہے تو یہ فائدے کا سودا ہے۔ اور اب یہ کمپیوٹر استعمال کرنے کے بعد میں واقعی سمجھتا ہوں کہ گلیکسی اچھی دکان ہے اور ان کی خدمات بہت اچھی ہیں۔ شکریہ ویسے مجھے علم ہے کہ میں اچھا سیلزمین ہوں۔ تاہم یقین رکھیں یہاں گلیکسی کی مدح سرائی کے لئے مجھے کوئی کمیشن نہیں ملا۔
muja ya batay ka computer to start hota ha magar disply show nahee karta ?
mer pass 1-PCI EXPRESS {RX1650XT-T2D256E} card aur mere pass high defination tv bhe hay lakin jb bhe mai koi high defination movie tv out per play krta hoon tou win dvd9 mai film jaddar ata hay jb key mai ne apney card ka driver bhe update kr lia hay agar yea card ka problum hay tou kia aap mujhe is bhe acha HD card ka naam aur model no bata dain lakin sirf ATI mai qun kay may net Nvidia GT 8800 ke HD out dekhi hay us mai Ati wali baat nahi hay. Thanks
زبیر بھائی مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل کچھ علم نہیں ہے۔ آپ وائرڈ پاکستان کے فورم پر اپنا سوال پیش کریں تو شاید صحیح رہنمائی مل جائے۔
mere piyary bhaio
mere ap sab sya request hai k please galaxy computers say kuch bhe na purchase kare to behter hai
is lia k in k rates may zameen asmaan ka faraq hai
ye loog kholay aam logo ko loot rahay hai.
mere advise hai k ak sub REGAL TRDE CENTER KARACHI KO JOIN KARE
YE MERE GUAREENTE HAI AP SAB K PAISAY BACHAY GAY OK
GALAXY COMPUTER thats enough
ap logo k rates bahot zada hotay hai recently many Nvidia Geforce 8600 512mb ka card 3800 ka purchase kia hai but ur web site shows that price Rs 4100
plz plz plz galaxy computers windup ur business
ap ko business ka matlab pata hota to ap logo ko fool nahi bana rahay hotay ok
And dont forgatted plz apnay ap ko zara well educated staff raknay k koshish kare…
Main aik projection tv banana chah raha hoo any body hlp me?
Is there any other site
accept galaxy
TEL ME THE LINK
i have
intelcore2duo E8200 2.66ghz overclocked to 3.2ghz
nvidia motherboard 680ilt sli ready
nvidia 8800gt 512mb 256bits
4gb crosair memory 800 bus overclocked to 960bus
250gb harddrive WD
sonydvdrom
muje up grade kerna hai apna system koi achi shop batao jahan sab milta ho aur kam rates hoon .