ابنٹو کا اگلا نسخہ، ابنٹو نو اعشاریہ دس المعروف کارمک کوآلا اگلے چند دن میں جاری ہونے والا ہے۔ میں نے اس کا بیٹا نسخہ اتارا اور آزمایا ہے۔ یک سطری رائے دوں تو کارمک کوآلا، نہ صرف ابنٹو بلکہ آج تک میں نے جتنی بھی لینکس ڈسٹروز آزمائی ہیں ان سب میں بہترین ہے۔
اب ذرا تفصیل۔ سب سے پہلی بہتری جو کہ پچھلے نسخے میں بھی موجود تھی وہ ہے برق رفتار بوٹ اپ۔ ابنٹو نے اپ اسٹارٹ کے ذریعے جن تبدیلیوں کا آغاز کیا تھا کارمک میں ان تبدیلیوں کو بہتر کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ کارمک تیزی سے بوٹ ہوتا ہے بلکہ لاگ آن اسکرین سے ڈیسکٹاپ کی ٹرانسیشن کو بھی خوبصورتی سے تراشا گیا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے جسے آپ کا ڈیسکٹاپ فوری لوڈ ہوگیا ہو۔ رفتار کے ساتھ خوبصورت انیمیشن کے ذریعے ڈیسکٹاپ کو منتقلی آپ کو فوری طور پر ایک استعمال کے لئے تیار ماحول فراہم کرتی ہے۔
اس نسخے میں ڈیسکٹاپ بیک گراؤنڈ، آئیکونز، اور یوزر انٹرفیس میں بھی چند دلچسپ اور خوبصورت تبدلیاں کی گئی ہیں۔ گنوم کا ابنٹو تھیم اس نسخے کے لئے موڈیفائی کیا گیا ہے۔ تھیم کی دو نمایاں خوبیاں ایک تو نئے آئیکون جو آنکھوں کو بھلے معلوم ہوتے ہیں اور ڈیسکٹاپ ماحول میں زیادہ بہتر فٹ ہوتے ہیں۔ دوسری کنٹرولز اور ونڈوز کی کلر اسکیم اور بٹنوں کے سائز کی ہے۔ پچھلے نسخے کے تھیم کی خامی یہ تھی کہ وہ ڈیسکٹاپ ماحول کو عجب گولا گنڈا سا رنگین بنادیتا تھا اسے دور کیا گیا ہے۔ آنکھوں کو چبھتے نارنگی رنگ کے بجائے چاکلیٹی کلر کا استعمال کیا گیا ہے۔ گنوم کے نئے نسخے میں مینو بٹنز جیسے یس نو اور کینسل وغیرہ پر آئیکون بنے نظر نہیں آتے جس سو وہ کافی بھلے دکھائی دے رہے ہیں۔
گنوم کے نئے نسخے کے استعمال کے ساتھ، اب ابنٹو نے پڈجن انسٹنٹ مسینجر کی جگہ ایمپیتھی شامل کیا ہے۔ یہ پڈجن سے کوئی زیادہ مختلف نہیں ہے۔ اس سے آپ گوگل ٹاک پر آڈیو ویڈیو چیٹ بھی کرسکتے ہیں تاہم میں نے یہ فیچرز آزمائے نہیں ہیں۔
ایک اہم خاصیت اس نسخے کی یہ ہے کہ یہ ای ایکس ٹی تھری فائل سسٹم کی جگہ ای ایکس ٹی فور فائل سسٹم بائی ڈیفالٹ استعمال کرتا ہے۔ یعنی اگر آپ ایک فریش انسٹال کرتے ہیں اور ایک پارٹیشن یا ڈسک منتخب کرتے ہیں تو یہ اسے بائی ڈیفالٹ ای ایکس ٹی فور کے طور پر فارمیٹ کرے گا۔ آپ چاہیں تو ای ایکس ٹی تھری ہی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس نسخٔے میں فائر فوکس کا نیا نسخہ 3.5 استعمال ہوریا ہے جو کافی تیز ہے۔ اور اب کی بار فائر فوکس کی گنوم انٹگریشن میں کافی بہتری نظر آرہی ہے۔ فلیش اور دیگر پلگ انز کی انسٹالیشن کا طریقہ کار وہی پرانا ہے یعنی آپ کو ابنٹو ریسٹرکٹڈ ایکسٹراز نامی ایک پیکیج انسٹال کرنا ہوگا۔
جن لوگوں کو انٹیل کے ڈرائیورز استعمال کرتے ہوئے ابنٹو کے پچھلے ورژن میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کی مشکلات اب کی بار نئے انٹل ڈرائیورز کی بدولت حل ہوجائیگی۔
چونکہ یہ بیٹا نسخہ ہے اس لئے اس میں کئی خامیاں ابھی بھی موجود ہیں مگر جس رفتار سے اپڈیٹ آرہے ہیں اور بگ فکسنگ جاری ہے اس سے لگتا ہے کہ ریلیز سے قبل ان میں سے اکثر غائب ہوچکی ہونگی۔ فی الحال اس میں ٹوٹم میڈیا پلئر میں ویڈیو پلے کرتے وقت اگر آپ فارورڈ کرتے ہیں اور ویڈیو xvid کوڈک میں ہے تو آڈیو آگے پیچھے ہوجاتی ہے۔ ٹوٹم کا یو ٹیوب پلگ ان بہت عمدہ ہے اور اب اس میں بی بی سی پلگ ان بھی ڈال دیا گیا ہے جس سے آپ بی بی سی کی پوڈکاسٹس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
حسب روایت ابنٹو ابھی بھی اردو لکھنے والوں کے لئے بہترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس نسخے میں ابنٹو پر اردو کی تنصیب کو مزید آسان بنادیا گیا ہے۔ آپ لینگویجز پر جاکر صرف ایک کلک کے ذریعے اردو سپورٹ انسٹال کرسکتے ہیں۔ ابنٹو کی اردو سپورٹ میں گنوم، اوپن آفس، نفیس ویب نسخ بطور فونٹ، اور کئی دیگر پیکجز شامل ہیں۔ کی بورڈ لے آؤٹس میں بھی ابنٹو آپ کو ایک نہیں بلکہ چار اردو کی بورڈ لے آؤٹ میں سے انتخاب کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان میں اردو ویب پر نصب کی بورڈ لے آؤٹ اور کرلپ کا فونٹک کی بورڈ لے آؤٹ دونوں شامل ہیں۔
بہت اچھا ریویو لكھا ہے بہت شكریہ۔ لگتا ہے اب شاید فیڈورا چھوڑ كر میں اوبنٹو پر سوئچ ہوہی جاؤں گا۔
میرے پاس ایک تو وائرلیس کارڈ ہے جو اوبنٹو کو ہینگ کردیتا ہے۔ دوسرے میرا گرافکس کارڈ بہت پرانا ہے این ویڈیا کا TNT 32 جو کہ اب نئے نسخوں میں سپورٹ شدہ نہیں۔ مجھے آٹھ سو ضرب چھ سو کی ریزولوشن بالکل بھی پسند نہیں۔ اس لیے بس چپ کرکے بیٹھا ہوں کہ نیا سسٹم لوں تو پھر ہی لینکس پر آؤں۔
میں اوبنٹو پر آ جاوں لیکن کچھ مسائل ہیں۔
میں اوبنٹو پر جو آفس ڈاکیومنٹس بناوں گا، کیا وہ ونڈوز پر کھل جائیں گے، ٹھیک طرح سے کھلیں گے یا کوئی گڑبڑ ہوگی؟ یہ نہ ہو کہ کسی طرح ونڈوز پر کھل جائے مگر ٹھیک نہ کھلے۔
کچھ اور بھی باتیں ہیں ، کیا آپ میسنجر پر آ سکتے ہیں؟
راشد،
فڈورا؟ آپ ابھی تک ابنٹو پر کیوں نہیں سوئچ ہوئے؟
شاکر،
آپ کو ڈیبیان کا ایل ایکس ڈی ای آزمانا چاہئے یہ پرانی مشینوں کے لئے بہت ہی کارآمد ہے۔
قدیر،
اوپن آفس پر تیار شدہ ڈاکومنٹس آپ ایم ایس ونڈوز پر کھول سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ انہیں گوگل ڈاکس پر بھی کھول سکتے ہیں۔ ٹھیک طرح سے کھلنا تو چاہئے مگر بعض اوقات کچھ ڈاکومنٹس ایم ایس آفس میں اسطرح نہیں کھلتیں جسطرح آپ نے انہیں اوپن آفس میں تیار کیا ہوتا ہے۔ مگر اوپن آفس میں ایک سہولت یہ بھی ہے کہ آپ اپنی فائلز کو ایم ایس آفس کی فائلز کے طور پر بھی محفوظ کرسکتے ہیں، ان کی پی ڈی ایف بناسکتے ہیں، انہیں ایچ ٹی ایم ایل میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہزاروں دفتروں میں اوپن آفس استعمال ہوتا ہے اور اکثر لوگ ان فائلز کو ایم ایس آفس استعمال کرنے والوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔
میرا مشورہ ہے کہ آپ ابنٹو آزما کر دیکھیں اور دیکھیں یہ آپ کے کام کے لئے کیسا ہے۔ آپ مجھے دیر رات یا شام کے اوقات میں اکثر جی میل یا گوگل ٹاک پر آنلائن پائیں گے۔
جی بس ہمارے آفس كی آفیشل ڈسٹرو ریڈ ہیٹ ہے اس لیے ورك اسٹیشن پر فیڈورا چلتی ہے اسی وجہ ابھی تك ركھی ہوئی ہے۔۔ ركاوٹ تو كوئی نہیں چناچہ اب میں سوئچ كرنے كا سوچ رہا ہوں۔
i have installed ubuntu 9.04.
now please tell me how can i install urdu support in it to read/write urdu.
please tell me an easy way 🙂
اردو فونٹس بھی انسٹال ہو گئے اور کی بورڈ بھی۔ لیکن بعض حروف ٹوٹ جاتے ہیں۔ ہ ، ھ اور ے الگ باقی حروف کے ساتھ جڑتے نہیں۔
ٹاہوما اس پر ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ جمیل نستعلیق ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کا بلاگ ٹاہوما میں ہے نا، حروف ٹوٹے پڑے ہیں۔
میں نے فائرفاکس میں ایڈوبی فلیش پلیئر انسٹال کیا ہے، خود ہی انسٹال ہوتا گیا، آخر میں لکھا آ گیا کہ انسٹال ہو گیا ہے۔ لیکن کوئی ویب سائیٹ کھولو تو ندارد
🙁
فی الحال تو وینڈوز ایکس پی اور ویسٹا ہی استعمال کر رہا ہوں، کئی بار اوبنٹو انسٹال کیا، لیکن مشکلات کی وجہ سے ختم کر کے دوبارہ وینڈوز ڈال لیا۔ بہرحال جب کوئی اضافی کمپیوٹر دستیاب ہوا اس پر اوبنٹو انسٹال کر کے ازما لوں گا۔ بہت شکریہ مفید معلومات کے لیے۔
قدیر ۔ فونٹ اور حروف جڑنے کے مسائل کی وجہ اردو سپورٹ انسٹال نہ کرنا ہے۔ اردو انسٹال کرنے کے لئے مین مینو پر سسٹم اور پھر ایڈمنسٹریشن اور پھر لینگویج سپورٹ پر کلک کریں۔ اب ایک نئی ونڈو کھلے گی۔ یہاں ایک بٹن ہوگا جس پر انسٹال لینگویجز لکھا ہوگا اس پر کلک کریں۔ اب زبانوں کی فہرست سے اردو منتخب کرکے انسٹال کریں۔ انسٹالیشن کے بعد لاگ آوٹ ہوکر واپس لاگ ان ہوں۔
قدیر فلیش انسٹال کرنے کے لئے آپ کو ایک پیکیج ابنٹو ریسٹریکٹڈ ایکسٹراز انسٹال کرنا ہوگا۔ اس کے لئے سائنپٹک پیکیج منیجر کھولیں اور پیکیج کا نام لکھ کر سرچ کریں۔
ubuntu-restricted-extras
فلیش انسٹال ہو گیا۔
اردو سپورٹ وہاں سے انسٹال کی ہے، لیکن ٹاہوما ابھی بھی ٹوٹا ہوا ہے۔ جمیل نستعلیق بالکل ٹھیک ہے۔
ایک مشکل یہ ہے کہ میں permissions سیٹ کرنے لگا تو لکھا ہوا آ گیا کہ You are not the owner, ask the owner to set permissions. حالانکہ کمپیوٹر پر صرف میرا اکاونٹ بنا ہوا ہے۔ اس بارے میں رہنمائی کیجیے۔
قدیر ٹاہوما کو بالکل ٹوٹا ہوا نظر نہیں آنا چاہئے۔ کیا مجھے اس کا ایک اسکرین شاٹ بذریعہ ای میل ارسال کرسکتے ہیں؟
ابنٹو لنکس پر انسٹالیشن کے دوران دو اکاونٹ بنتے ہیں۔ ایک روٹ اور ایک آپکا اکاونٹ۔ آپ صرف انہی فائلز کے اونر ہوتے ہیں جو آپ کے ہوم فولڈر میں ہوں۔ باقی فائلیں آپ بطور روٹ اوپن اور ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ٹرمینل سے اپنے فائل براوسر کو بطور روٹ کھولنا ہوگا جس کی کمانڈ یہ ہے:
sudo nautilus
آپ کی نگاہ سے فئر فوکس 3۔6 گزرا ہے؟
http://www.mozilla.org/projects/firefox/3.6a1/releasenotes/
دیکھئے گا ضرور
میرے پاس آپکا ایمیل ایڈریس نہیں ہے، اس تبصرے میں میرا ایڈریس آپ کے پاس آ گیا ہوگا، اس پر ایمیل کر دیجیے پلیز۔
یہاں میں نے تبصرہ کیا تھا؟ کہاں گیا؟
خیر، قصہ مختصر یہ کہ اوبنٹو والے اب کلی طور پر مجھے شپ اِٹ کے ذریعے سی ڈیز دینے سے انکاری ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ اپنے کوٹے کی تمام سی ڈیز حاصل کر چکے ہیں۔ حالانکہ میں ہمیشہ ان سے ایک سی ڈی ہی منگواتا تھا۔ شاید انہیں یہ برا لگ گیا کہ میں سی ڈیز تقسیم کیوں نہیں کرتا؟ واللہ اعلم۔
اب تو کہیں نہ کہیں سے ڈاؤن لوڈ ہی کرنا پڑے گا۔
ابوشامل، جی ہاں میں نے شپ اٹ کی پالیسی کے بارے میں پڑھا ہے. مجھے بہر حال اس مرتبہ بھی بیس کے قریب سی ڈیز موصول ہونگی. آپ چاہیں تو میں آپ کو سی ڈی تیار کرکے دے دیتا ہوں. دفتر سے گھر جاتے ہوئے لے جائیے گا. آپ کے پاس میرا نمبر تو ہے مجھے فون کرکے تصدیق کردیں.
بہت شکریہ نعمان۔ میں آج یا کل آپ سے رابطہ کرتا ہوں۔ ویک اینڈ پر نئی اوبنٹو کے ساتھ کام کروں گا 🙂
نعمان، میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے میرا اوبنٹو کے نئے ورژن کے حوالے سے مسئلہ حل کر دیا۔ میں نے آج اوبنٹو 9.10 دفتر پر ونڈوز میں انسٹال کر کے دیکھا ہے، خوبصورتی اور رفتار میں کوئی کلام نہیں ہے۔ اب اسے مکمل طور پر گھر جا کر نصب کروں گا تو مزا آئے گا۔ آپ کی دی گئی دو میں سے ایک سی ڈی میں نے دفتر کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو تحفتا دے دی ہے تاکہ سسٹم ایڈمنسٹریٹر صاحب بھی کچھ اس کا مزا چکھیں 🙂
I am done with depicting myself as “Liberal Muslim” to the world without regard for my religious fundamentals.
I am angry because facebook did not respond to the disgrace caused to my beloved Prophet(pbuh)…
As a protest, I’ll be using faithfulbillion (a network made by the muslims of Pakistan and India) instead of Facebook or Orkut to fulfill my social networking needs. Please join me there.
DON’T STOP
I am deleting my account from facebook and orkut to join the GreenBillion campaign…
Fwd this message to all your friends and network
PAKISTAN ZINDABAD
SIGNUP NOW