ڈان براؤن: گمشدہ علامت

Picture0007

آج دنیا بھر میں ڈان براؤن کی کتاب "The lost symbol” جاری ہوگئی ہے۔ پاکستان میں یہ کتاب لبرٹی بک اسٹور پر دستیاب ہے۔ میں آج ہی یہ ناول خرید لایا ہوں اور اب سحری تک مزے سے لیٹ کر پڑھوں گا۔

کتاب کی کہانی فری میسنری کے اردگرد گھومتی ہے۔ اگر آپ نے نکولس کیج کی فلم نیشنل ٹریژر دیکھ رکھی ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت سے کنسپائری تھیورسٹس یہ سمجھتے ہیں کہ فری میسنز نے امریکہ بھر میں تعمیرات میں خفیہ پیغامات چھوڑ رکھے ہیں جو کسی عظیم خزانے تک رہنمائی کرتے ہیں۔ ڈان براؤن کی کہانی بھی انہیں خفیہ پیغامات اور فری میسنری کے گرد گھومتی ہے۔

تبصرے:

  1. ایک سست آدمی کو پانچ دن انتظار کرنا پڑے گا اور یہ نتیجہ ہے آن لائن آڈر کا۔۔ امید ہے آپ کہانی پر تبصرہ کچھ دن رک کر کریں‌گے۔

  2. ایمیزون والے تو اسی دن ڈیلیوری کا آپشن دے رہے تھے وہ کیوں نہیں لیا؟ میں تو پہلے پری آرڈر کرا رہا تھآ ایمیزون پر مگر پھر لبرٹی والوں سے بات ہوئی انہوں نے کہا ہم آپ کو ایمیزون سے بھی کم قیمت میں دیں گے اور اسی دن کتاب ملے گی۔

    بالکل بالکل میرے فی الحال اس پر کچھ لکھنے کا ارادہ نہیں ہے۔

  3. بس جناب چالیس فیصد رعایت کے چکر میں آن لائن آرڈر کیا بعد میں پتا چلا کہ بک اسٹور میں بھی یہ رعایت ہے۔۔ خیر کون سی آج ہی ختم کرلینی تھی۔۔ بس جلدی اس بات کی تھی کہ کہیں فلم نا بنادے کوئی کتاب پڑھنے سے پہلے۔ (:

  4. فلم کا معاہدہ تو کتاب لکھے جانے سے پہلے ہی ہوچکا تھا میرے خیال میں اگلے یا اس سے اگلے سال فلم ریلیز ہوگی جس میں ٹام ہینکس رابرٹ لینگڈن کا اپنا کردار دوبارہ نبھائیں گے

  5. میں تو سولومن کی کا انتظار کرتا رہا اور آج دیکھا کہ یہ کتاب ریلیز ہو گئی ہے۔

    ڈین براؤن لیکن اس کو کالج کا ڈین پڑھنے سے گریز فرمائیں،۔

  6. میرا خیال ہے ٹائم زون کے فرق کی وجہ سے یہ کتاب یورپ اور ایشیا کے قارئین کو پہلے حاصل ہوگئی۔

    یورپ اور ایشیا میں اینجلز اینڈ ڈیمنز ڈی وی ڈی پر ریلیز ہوچکی ہے۔

    bdtmz: میں یہی سوچ رہا تھا کے ڈین لکھوں کے ڈان لکھوں یقینا ڈان سے غلط تلفظ بن رہا ہے ڈین زیادہ صحیح ہے۔

  7. ہاں یار یہاں کچھ ہالی ووڈ اسٹوڈیوز والوں کا دماغ عرش پر ہے اور ڈی وی ڈی ریلیز میں‌ بہت تاخیر کرتے ہیں۔۔ نہیں معلوم اس مووی کے ساتھ یہ مسئلہ ہے یا نہیں لیکن ریڈ باکس کی ایک ڈالر ڈی وی ڈی وینڈنگ مشین سے ان کو بہت تپ ہے۔

  8. معافی چاہتا ہوں۔

    مجھے یہ ناول ایک اوسط درجے کا ناول لگا۔ اس کو لینے کی وجہ صرف ایک ہے ، فری میسنری۔ اس نام کو استعمال کرتے ہوئے مصنف نے اپنے طور پر بہت اچھی کوشش کی ہے، اور تقریبا ۳۵۰ صفحات لکھ ڈالناآسان کام نہیں ہے، مگر پچھلے ناولز کی نسبت مجھے یہ ایک اوسط معیار کا ناول لگا۔

    خلاصہ یہ ہے کہ مزہ نہیں آیا۔

Comments are closed.