کراچی بین الاقوامی کتب میلہ

کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں چوتھا بین الاقوامی کراچی کتب میلہ شروع ہورہا ہے جو تیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں ملکی اور غیرملکی ناشرین بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ افسوس کے بھارت کے ایک سرکاری ادارے نے اپنی حکومتی پالیسی کے تحت شرکت سے انکار کردیا ہے۔ تاہم بھارت کے چند نجی ادارے اپنی کتابوں کے ساتھ موجود ہونگے۔ اس کے علاوہ یورپ اور آسڑیلیا کے ناشرین بھی شرکت کررہے ہیں۔ میلے میں ہر قسم کی کتابیں نمائش اور فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ اس بار میلے میں بڑی تعداد میں ای بکس، آڈیو بکس وغیرہ بھی پیش کی جائیں گی۔

ہال نمبر ایک میں، نیشنل بک فاونڈیشن کے اسٹال پر تشریف لائیں اور مجھ سمیت کئی نئے لکھنے والوں سے ملیں اور ان کی کتابوں کا جائزہ لیں۔ مزید معلومات کے لئے مجھے ای میل کریں۔

تبصرے:

  1. ہفتہ اور اتوار کے دونوں ایام اس کتب میلے میں گزرے۔ بہت مزا آیا۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اسٹال پر بھی جانا ہوا لیکن آپ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ کراچی کے باسیوں نے اس نمائش میں جتنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا وہ ان کی کتب سے محبت کا اظہار ہے۔ ابھی نمائش مزید دو دن جاری رہے گی اس لیے اہلیان کراچی کے لیے اس سے استفادہ اٹھانے کا وقت بھی موجود ہے۔

Comments are closed.