اردو بلاگستان پر لفظ پنجابی کا حد سے زیادہ ہی استعمال ہونے لگا ہے خاص طور پر تبصرہ جات میں اور مجھے اس سے چڑ ہوتی جارہی ہے۔ اب اگر کسی نے لفظ پنجابی کو لے کر اپنے تعصب کا نفرت انگیز مظاہرہ کیا تو وہ تبصرہ بھی مٹادیا جائے گا اور تبصرہ نگار کو ہمیشہ کے لئے بین کردیا جائے گا۔

تحریر: نعمان | موضوعات: عمومی

تبصرے:

  1. بہت اچھا فیصلہ کیا ہے جناب
    پاکستان کو ہر سیاسی جماعت اپنے مفاد مین استعمال کر رہی ہے
    اور ان کے پیچھے کیا لابی ہے سب ہی جانتے ہیں
    پر پڑھے لکھے بلاگز حضرات بھی ایسی راہوں پر چل پڑھے تو پھر پاکستان کے 4 صوبے نہین بے شمار ہوں گے
    اور ہر صوبہ فسادات کا شکار ہو گا

  2. بہت اچھا فیصلہ کیا ہے نعمان

    اس وقت ہم لوگوں کو ٹکڑوں میں بٹنے کی بجائے مسائل اور ان کی وجوحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ ان کا سدباب ہو سکے

  3. بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ ویسے اس کا اطلاق کونسے پنجابیوں پر ہوگا۔۔۔۔ جنوبی یا سادہ؟ 🙂

  4. یاسر بالکل چلے گا پٹھان چلے گا تو ملک چلے گا۔

    پھپھے کٹنی۔ اس کا متبادل تجویز کرنے کے لئے کمیٹی بٹھائی جائیگی، کمیٹی کی سفارشات آنے تک اس لفظ کا استعمال نہ کریں۔

    عین لام میم اس کا اطلاق ان ماروائی پنجابیوں پر ہوگا جو صرف متعصبین کے خیالوں میں بستے ہیں۔

Comments are closed.