بہادر خاتون جرنلسٹ بندوق کی زد میں

بارہ مئی کو جب پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی غرض سے عروج ضیاء (میٹروبلاگنگ کی بلاگر اور جرنلسٹ) مزار قائد کی طرف جارہی تھیں تو شرپسندوں نے ان کے سر پر ٹی ٹی پستول رکھ دی۔ ان کا پریس کارڈ دیکھنے پر انہیں جانے دیا گیا۔ یہ سب کچھ پولیس موبائل کی موجودگی … مزید پڑھیں ←

مشینوں کی آپس میں گفتگو

مصنوعی ذہانت رکھنے والے دو تجرباتی روبوٹ آمنے سامنے۔ ایلیس اور جیبرویکی انٹرنیٹ کے دو مشہور چاٹ روبوٹ ہیں۔ یہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ڈیٹا کی مدد سے انسانوں سے چیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مقصد ایلن ٹیورنگ کی تھیوری کو جانچنا ہے کہ آیا مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت کو دھوکا دے سکتی … مزید پڑھیں ←

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ جہاں … مزید پڑھیں ←

مزید تصاویر

کچھ تصاویر جو میں نے راہ چلتے اپنے موبائل فون سے کھینچیں۔

خوشبو آ نہیں سکتی، کبھی کاغذ کے پھولوں سے

اتنے دنوں کی کوشش کے بعد، بالآخر آج میں نے نعمان کی ڈائری ہیک کرہی لی اس سے پہلے کہ وہ مجھ سے اس کا کنٹرول واپس جھین لے میں نے سوچا کم از کم اس کا بھانڈا تو پھوڑ ہی دوں۔ بڑا استاد بنا پھرتا ہے۔ میں نے بھی اس کی قلعی نہ کھولی … مزید پڑھیں ←

سائبرنیٹ کی سروس میں تعطل

میں اپنی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی، سائبر نیٹ سے بے حد مطمئن ہوں۔ سائبر ڈی ایس ایل کی بدولت مجھے ہر وقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ لیکن ایک اور خوبی سائبر نیٹ کی یہ ہے کہ اس تمام عرصے میں ایک بھی بار مجھے سروس میں تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ابھی … مزید پڑھیں ←

زحمت کے لئے معذرت

جب ہم سبزہ ڈاٹ آرگ شروع کررہے تھے تب ہمیں معلوم نہ تھا کہ ہم اتنا اچھا کام انجام دیں گے۔ دوستوں کی مدد سے ایک چھوٹا سا ہوسٹنگ پیکیج لیا اور ہمارے ویب ہوسٹ کا دعویٰٰ تھا کہ ہم شايد ہی اس کی فراہم کردہ بینڈوتھ پار کرپائیں۔ مگر ہوا یہ کہ سال پورا … مزید پڑھیں ←

تماشہ میرے آگے

کافی سوچ بچار کے بعد میں نے اپنا انگریزی بلاگ شروع کردیا ہے۔ مجھے انگریزی لکھنے کا کوئی ایسا خاص شوق یا تجربہ نہیں اور نہ ہی مجھے انگریزی میں لکھ کر ایسا لطف آتا ہے جیسا اردو میں لکھنے پر آتا ہے۔ مگر پھر بھی میں انگریزی میں بلاگ لکھ رہا ہوں۔ اس کی … مزید پڑھیں ←

پالیسی

میں مباحثے پسند کرتا ہوں اور میرے بلاگ پر مناسب تعداد میں تبصرہ جات شائع ہوتے ہیں۔ میں تمام مبصرین کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے قیمتی وقت کا کچھ حصہ ان تذکروں کو عنایت کرتے ہیں۔ میرے لئے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے لیکن یہ بھی عین ضروری ہے کہ مبصرین … مزید پڑھیں ←

رابطہ

باجوڑ کے بعد

باجوڑ اور وزیرستان میں ایسا کیا ہورہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اتحادیوں کی مدد سے وہاں بمباری کرنا پڑی۔ جس طرح عید پر دیکھا گیا کہ رویت ہلال کے مسئلے پر متفقہ رویت ہلال کا فیصلہ ماننے کے بجائے سرحد میں لوگوں نے اپنی اپنی عید منائی کچھ اسی قسم کا کام وزیرستان، وانا … مزید پڑھیں ←

سائبر ڈی ایس ایل

کل بالآخر میرے گھر میں سائبر ڈی ایس ایل کنکشن لگ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مجھے سب سے زیادہ پریشانی پی ٹی سی ایل کی طرف سے ہوئی۔ کیونکہ میرے ٹیلیفون کا تار شکستہ تھا اور میرے کمپیوٹر سے بہت دور تھا۔ اس کے لئے میرے ذہن میں یہ غلط فہمی تھی کہ مجھے … مزید پڑھیں ←