میں اپنی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی، سائبر نیٹ سے بے حد مطمئن ہوں۔ سائبر ڈی ایس ایل کی بدولت مجھے ہر وقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ لیکن ایک اور خوبی سائبر نیٹ کی یہ ہے کہ اس تمام عرصے میں ایک بھی بار مجھے سروس میں تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ابھی پرسوں ہی میں نے ڈیبیان ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کی ہے۔ اس پانچ گھنٹے طویل ڈاؤنلوڈ میں کہیں کوئی تعطل نہیں آیا۔ سروس حاصل کرنے کے ابتدائی ایک دو روز کے علاوہ مجھے یاد نہیں کہ کبھی مجھے کسٹومر سپورٹ سے رابطہ کرنا پڑا ہو۔ سائبر نیٹ کے عملے کو میں نے انتہائی لائق، مستعد، اور بااخلاق پایا ہے۔
کل شام سائبرنیٹ کی ڈی ایس ایل سروس اچانک بند ہوگئی۔ فون کیا تو کسٹمر سپورٹ کی تمام لائنیں مصروف۔ میں تب ہی سمجھ گیا کہ کچھ خرابی ہوگئی ہے۔ لائن ملی تو پتہ چلا کہ سائبر نیٹ کو اچانک کسی ہارڈویر سے متعلق افتاد کا سامنا ہے اور ان کے انجینئر سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔ ہر فون کال کے جواب پر وہ کہتے کہ سر بس ایک دو گھنٹے بعد سروس بحال ہوجائیگی۔ مگر رات کے دو بجے جاکر کہیں سروس بحال ہوئی۔ میں ابھی بھی ان کی سروس سے بہت مطمئن ہوں، لیکن بطور ایک کسٹومر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انہیں کیا مسئلہ درپیش تھا اور انہیں اس سے نمٹنے میں اتنی دیر کیوں لگی۔
شاید یہ تعطل صرف کراچی میں ہوا ہے ۔ کیونکہ جب ٹی وی پر خبر آرہی تھی کہ پورے ملک میں سائبر نیٹ کی خرابی ہو گئی ہے تو اس وقت میرے کمپیوٹر پر سائبر نیٹ ہی دوڑتا پھر رہا تھا ۔ اور ڈاؤن لوڈنگ برا
قدیر تم سائبر ڈی ایس ایل استعمال کررہے تھے یا ڈائل اپ۔ پرابلم ڈی ایس ایل، ویب سرور اور ای میل پر ہی تھی۔
سائبر نیٹ پر ایک مسئلہ میں اور دیکھ رہا ہوں ۔ ۔ ۔ جب کسی سائٹ پر جائیں تو بیچ میں ایک موبائل کارڈز کا اشتہار آن ٹپکتا ہے ۔ ۔ ۔ خاصی کوفت ہوتی ہے۔ ۔ ۔
شارق درست فرمایا، یہ سائٹ کبھی پاکستان کے بہترین ڈیزائن کردہ، آسان ترین نیوی گیشن والے سائٹس میں سے ایک تھا۔ مگر اب ایسا لگتا ہے جیسے بوری میں ہاتھی بھرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔