جب ہم سبزہ ڈاٹ آرگ شروع کررہے تھے تب ہمیں معلوم نہ تھا کہ ہم اتنا اچھا کام انجام دیں گے۔ دوستوں کی مدد سے ایک چھوٹا سا ہوسٹنگ پیکیج لیا اور ہمارے ویب ہوسٹ کا دعویٰٰ تھا کہ ہم شايد ہی اس کی فراہم کردہ بینڈوتھ پار کرپائیں۔ مگر ہوا یہ کہ سال پورا ہونے سے پہلے ہی ہم نے نہ صرف اپنی ماہانہ بینڈوتھ حد پار کرڈالی بلکہ اس سے تین گنا زیادہ بینڈوتھ تک جا پہنچے۔ ہمارے ویب ہوسٹ نے بذریعہ ای میل ہمیں خبردار کردیا تھا۔ ویب سرور کا ڈاؤن ٹائم بڑھتا رہا اور بالآخر ہمارے ویب ہوسٹ نے ہمیں انخلاء کا نوٹس بھیج دیا۔ ہم اس سلسلے میں اپنے پچھلے ویب ہوسٹ کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک عمدہ سروس انتہائی ارزاں نرخوں پر فراہم کی اور ہمارے سائٹ کی بخیریت نئے سرور پر منتقلی میں تعاون فرمایا۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہم نے یہ کامیابی صرف بلاگز سے حاصل کی۔ ہماری اشتہاراتی آمدنی میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اور آئندہ ہم اشتہارات کی مدد سے سبزہ کی ہوسٹنگ کا خرچ نکال کر بھی کافی سارے پیسے بچالیں گے۔ (کیسے؟ یہ جاننے کے لئے مارچ کا اسپائڈر میگزین پڑھنا نہ بھولیں جس میں ایڈسینس کے استعمال کے حوالے سے پاکستانی ویب پبلشرز کے لئے رہنمائی پر میرا ایک مضمون شائع ہورہا ہے۔)
اب ہم اپنا کام ڈریم ہوسٹ پر لے گئے ہیں۔ اردو ویب ڈاٹ آرگ بھی ڈریم ہوسٹ پر ہی چلتا ہے۔ ڈریم ہوسٹ کی بینڈوتھ اور ڈسک اسپیس لمٹ بہت زیادہ ہے کنٹرول پینل بھی آسان ہے۔ اور چونکہ ڈریم ہوسٹ کے تمام سرور لنکس ڈیبیان پر مبنی ہیں اس لئے ایک دلی اطمینان بھی ہے۔ فی الوقت ڈومین پروپگیشن کا کچھ مسئلہ ہے جو کہ امید ہے جلد حل ہوجائے گا۔ غیر حاضری کے اس عرصے میں جن کرمفرماؤں نے بذریعہ ای میل ہم سے استسفار کیا، اور جن قارئین کو کوفت کا سامنا رہا ان سب سے دلی معذرت۔ امید ہے آپ مستقبل میں بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
واہ بھئی واہ۔
اچھی بات ہے میں پڑھوں گا آپ کا مضمون میرا بھی جی للچا رہا ہے اب تو۔۔
لیکن آپ اشتہارات تو انگریزی والے بلاگ پر دیتے ہیں نا؟
اردو والے بے چارے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔
🙁