میں مباحثے پسند کرتا ہوں اور میرے بلاگ پر مناسب تعداد میں تبصرہ جات شائع ہوتے ہیں۔ میں تمام مبصرین کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے قیمتی وقت کا کچھ حصہ ان تذکروں کو عنایت کرتے ہیں۔ میرے لئے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے لیکن یہ بھی عین ضروری ہے کہ مبصرین میرے بلاگ کی تبصرہ جاتی پالسی سے آگاہ ہوں۔
میں اپنے بلاگ پر تبصرہ جات کھلے رکھتا ہوں اور پوری کوشش کرتا ہوں کہ ہر غیر مشینی تبصرہ شائع کروں۔ ہر کسی کو کھلی اجازت ہے کہ وہ کسی بھی تذکرے میں حصہ لیں۔ چاہے وہ میرے موقف سے اختلاف رکھتے ہوں۔ تاہم ضروری ہے کہ اختلاف شریفانہ رکھا جائے اور ذاتی حملوں سے پرہیز کیا جائے۔
تبصرہ کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ یہ میرا بلاگ ہے اور مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں کوئی بھی تبصرہ رد کرسکتا ہوں، مٹا سکتا ہوں یا اس میں ترمیم و تنسیخ (اپنے نام سے) کرسکتا ہوں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا تبصرہ ناجائز مٹادیا گیا ہے تو براہ مہربانی اپنا موقف اپنے بلاگ پر پیش کریں۔ اگر آپ بلاگ نہیں لکھتے تو ورڈ پریس ڈاٹ کام پر اپنا خود کا بلاگ شروع کرسکتے ہیں۔
اس بلاگ پر ایسے تمام تبصرہ جات مٹادئيے جائیں گے جن میں:
- گالم گلوچ شامل ہو۔
- تبصرہ ذاتیات پر مبنی ہو۔
- آف ٹاپک ہو۔
- تجارتی سائٹس کی روابط ہوں۔
- کسی مخصوص فرد، فرقے، گروہ یا جنس کیخلاف پرتشدد رجحان نمایاں ہو۔
- جو تبصرہ جات مجھے ناپسند ہوں۔
آپ کو تبصرہ مٹائے جانے کی بابت مطلع نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس بارے میں کسی بھی استسفار کا جواب دیا جائے گا (کیونکہ میرے پاس کرنے کو کئی اور بہتر کام ہیں)۔ تبصرہ جات مٹائے جانے کے علاوہ ایسے مبصرین درد سر بن جائیں انہیں مستقل طور پر بین کیا جاسکتا ہے۔
اس بلاگ پر ایسے تبصرہ جات پسندیدہ ہیں:
- مبصر اپنا حقیقی نام اور کار آمد ای میل پتہ استعمال کرے۔
- مبصر اپنے بلاگ کا ربط فراہم کرے۔ اگر بلاگ نہیں ہے تو کوئی ایسا انٹرنیٹ صفحے فراہم کرے جہاں سے دیگر پڑھنے والے اس کے بارے میں کچھ جان سکیں۔ مثلا بلاگر پروفائل، یاہو پروفائل، ایم ایس این پروفائل، یا کسی بھی قسم کا ویب صفحہ۔
- تبصرہ معلوماتی ہو، موضوع سے مناسبت رکھتا ہو، اور اردو میں لکھا گیا ہو
- تبصرہ نگار اپنے موقف کے ساتھ اپنے یا دیگر ویب سائٹس کے روابط پیش کرے۔