مزید تصاویر

کچھ تصاویر جو میں نے راہ چلتے اپنے موبائل فون سے کھینچیں۔

تحریر: نعمان | موضوعات: عمومی

تبصرے:

  1. ماشاء اللہ اچھی تصاویر ہیں۔ لیکن آپ نے بتایا ہی نہیں کہ جگہ کونسی ہے؟؟؟ کراچی تو پورا ایک ملک ہے۔

  2. ساجد اس کے لئے فلکر پر یہی تصاویر دیکھیں۔ فلکر کی جیوٹیگنگ کے ذریعے نقشے میں ان جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ ساری جگہیں ایک دوسرے کے پاس پاس ہی ہیں۔ فلکر پر جا کر کوئی تصویر پر کلک کریں پھر نیچے آپ کے سیدھے ہاتھ پر اس تصویر کی میٹا انفارمیشن نظر آئے گی کہ یہ تصویر کہاں کھینچی گئی، لائنسس وغیرہ۔ وہاں ایک ربط map کا ہوگا۔

    ویسے یہ تصاویر جس میرے محلے کی ہیں، نیشنل میوزیم پارک یا برنس گارڈن میرے گھر کے بالکل پیچھے ہے۔ وہی ڈی جے سائنس کالج، ایس ایم آرٹس اور لاء کالج، آئی چندریگر روڈ، جنگ پریس، جیو نیوز کا ہیڈکوارٹر، وغیرہ ہیں۔ تصاویر میں روشنی کم ہونے کا سبب بارش تھی۔ یہ تصویریں کچھ دن پہلے اتوار کے روز ہونے والے بارش کے فورا بعد لی تھیں۔

  3. آداب
    یار نعمان میں نے بھی پکاسا پر تصاویر اپلوڈ کرکے اپنے بلاگ پر شائع کیں تو اجمل صاحب اور افضل صاحب نے شکایت کی ہے کہ نظر نہیں آتیں۔ نیز تصویر پر کلک کرنے سے پکاسا البم بھی نہیں کھلتی۔ براہ کرم مجھے اس کا طریقہ کار بتانا۔
    ایڈوانس شکریہ۔
    وسلام

Comments are closed.