مجھے یہ گمان ہوا تھا کہ شہری حکومت کی کارکردگی بارش کے دوران اتنی خراب نہیں رہی تاہم میرا اندازہ غلط تھا۔ کراچی کی شہری حکومت کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گلیاں اور محلے ندی نالے بن گئے ہیں جہاں اتنے دن سے بارش، اور گٹروں کے پانی نے مل … مزید پڑھیں ←
Category: عمومی
نئی جگہ پر پرانا بلاگ
میں نے اپنا بلاگ نئی جگہ ہر منتقل کردیا ہے۔ میرے بلاگ کے نصف درجن قارئین سے التماس ہے کہ وہ نیا ٹھکانہ نوٹ کرلیں۔ میں بلاگر سے بہت مطمئن تھا لیکن چونکہ بلاگر اب زیادہ تر لوگوں کی دسترس سے باہر ہوچکا ہے لہذا بلاگ کو کہیں اور منتقل کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ نئی … مزید پڑھیں ←
دهشت
کراچی میں شیعه مذهبی رهنما حسن ترابی خودکش بم دھماکے میں هلاک هوگئے۔ ان کے ساتھ هلاک هونے والوں میں ایک آٹھ ساله معصوم بچه بھی شامل هے۔ وه کونسی جنت هے جو اس معصوم کے بیگناه قتل سے اس خودکش حمله آور کو حاصل هوئی هوگی؟ تشدد، عدم برداشت، وحشت، بربریت اور جهالت کی … مزید پڑھیں ←
کراچی کے کتے
چار پاؤں والے جانوروں میں سب سے زیادہ جو جانور کراچی میں پایا جاتا ہے وہ ہے کتا۔ کتے کو یہ اعزاز شہر کی بلیوں سے سخت مسابقت، اور چوہوں کے مردم شماری کے رضاکاروں سے چھپے رہنے کے سبب حاصل ہوا ہے۔ بلیاں گرچہ کراچی والوں کے درمیان رہنے میں کافی ماہر ہیں اور … مزید پڑھیں ←
جو لوح ازل پہ لکھا ہے
میثاق جمہوریت کے نام سے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کا آجکل بہت چرچا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان پر بدعنوانیوں کے سینکڑوں الزامات ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ یہ دیکھا جائے کہ کون کہہ رہا ہے ، پہلے اس پر غور کیا … مزید پڑھیں ←
نمبر ون کی دوڑ
حکومت پاکستان اتنی نالائق ہے کہ ناکام ترین ریاستوں کے مقابلے میں بھی نویں پوزیشن بمشکل حاصل کرپائی ہے۔ افغانستان پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا گیا ورنہ پاکستان کا اس فہرست میں دسواں نمبر ہوتا۔ جیسا کہ ہمارے اردو اخبارات کے کالم نویس حضرات لکھتے ہیں کہ یہ حکومت کے لئیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ … مزید پڑھیں ←
پاکستان کی ضروریات
کراچی ان دنوں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کررہا ہے۔ دن میں کراچی کی عوام پیٹرول مہنگا ہونے، گیس کی عدم دستیابی، اور ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے۔ اور رات، فلیٹوں میں رہنے والے لوگ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پر جاگ کر گزار رہے ہیں۔ … مزید پڑھیں ←
روشن و افشاں، نیر و تاباں
کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن والوں کو نامعلوم مجھ سے کیا بیر ہے کہ میں جہاں جاتا ہوں وہ وہاں کی بجلی منقطع کردیتے ہیں۔ تین روز پہلے میں دکان جانے سے پہلے گھر پر شام کی چائے پینے کو تیار بیٹھا تھا کہ بجلی چلی گئی۔ اندھیرے اور گرمی میں گرما گرم چائے پی۔ منہ … مزید پڑھیں ←
قابل اعتراض
اعتراضات جب تک میں دودھ کی دکان اور اپنے نوکر کے بارے میں لکھتا تھا تب تک میرا بلاگ عمدہ لٹریچر کے طور پر داد و تحسین پاتا تھا۔ اجمل انکل نے ان الفاظ میں تعریف کرکے میری حوصلہ افزائی کی جس کے لئیے میں تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں ورنہ کہاں میں … مزید پڑھیں ←
ظلم جاری رہتا ہے
جمعہ 21 اپريل کو سندھ ہائی کورٹ کے حيدرآباد سرکٹ بنچ نے ازخود مواخذہ کرتے ہوئے ارونا اور اسکے خاوند معظّم کے خلاف سول جج حيدرآباد کا ديا ہوا پوليس ريمانڈ معطل کرديا ۔ ہائی کورٹ کا حکم بذريعہ ٹيليفون اور فيکس فيصلہ کے ايک گھينٹے کے اندر تمام متعلقہ آفيسران اور محکموں کو پہنچا … مزید پڑھیں ←
ایک ظلم اور
پسند کی شادی کرنے والی ایک لڑکی ارونا کو پنجاب پولیس حیدرآباد سے اپنی تحویل میں لے کر پنجاب لے گئی جہاں اسے اس کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔ جیو ٹی وی پر ارونا کو ہاتھ جوڑ کر التجائیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ میڈیا سے فریاد کررہی ہے کہ … مزید پڑھیں ←
دہشت گردوں کی ٹولی سنی تحریک
نشتر پارک بم دھماکہ ایک اور خونچکاں سانحہ۔ لیکن ایک اور المناک داستان دھماکوں کے بعد شروع ہوتی ہے۔ شہر بھر کے کاروباری اور تجارتی ادارے تین روز سے بند ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی۔ ٹرانسپورٹ اسلئیے نہیں چل رہی کیونکہ پٹرول پمپ بند ہیں۔ ہماری دکان بند ہوئے … مزید پڑھیں ←