نئی جگہ پر پرانا بلاگ

میں نے اپنا بلاگ نئی جگہ ہر منتقل کردیا ہے۔ میرے بلاگ کے نصف درجن قارئین سے التماس ہے کہ وہ نیا ٹھکانہ نوٹ کرلیں۔

میں بلاگر سے بہت مطمئن تھا لیکن چونکہ بلاگر اب زیادہ تر لوگوں کی دسترس سے باہر ہوچکا ہے لہذا بلاگ کو کہیں اور منتقل کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ نئی جگہ پر وہی پرانا بلاگ ہے۔ لیکن اب میں ورڈ پریس استعمال کررہا ہوں۔ بلاگ کو ورڈپریس پر منتقل کرنے میں قطعا کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ اصل دشواری پرانے بلاگ کے ٹیمپلیٹ کو ورڈپریس کے تھیم میں منتقل کرنا تھا۔ میرا ذاتی خیال یہ کہ گرچہ ورڈپریس کا ٹیمپلیٹ سسٹم بہت طاقتور ہے لیکن بلاگر پر ٹیمپلیٹ بنانا اور دیکھ بھال کرنا زیادہ سہل ہے۔ ورڈپریس پر یہ لے آؤٹ بنانے میں مجھے دانتوں پسینہ آگیا ہے۔ لیکن کافی حد تک میں نے پرانے بلاگ کی کلر سکیم بچالی ہے۔ بلکہ میرے خیال میں نیا سائٹ پہلے والے سے کچھ بہتر ہی ہے۔ لیکن آپ بہتر منصف ہیں، براہ مہربانی ذرا میرے سائٹ کا جائزہ لیں اور کہیں کوئی خامی یا کمی نظر آئے تو مجھے ضرور آگاہ کریں۔

ورڈپریس پر کٹیگریز کی سہولت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ جس کی مجھے بلاگر پر کوئی ایسی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ کیونکہ اگر بلاگر میں کسی بلاگ کو موضوعات میں ترتیب دینا ہو تو اس کے لئیے کئی ایک تھرڈ پارٹی ٹولز دستیاب ہیں۔ ایک سہولت ٹریک بیک کی بھی ہے لیکن مجھے اس کی افادیت کا فی الحال کوئی اندازہ نہیں۔ چونکہ اب میں قریبا فارغ ہی ہوں اسلئیے امید رکھیں کہ میں جلد ہی اپنے روشن اور جدید افکار سے آپکو نوازوں گا۔ تب تک کے لئیے آپ لوگ اردو سیارہ دیکھیں یا اپنا ٹی وی چینل دونوں جگہ پر ایک ہی قسم کا معیار اور ہجوم ہے۔

تحریر: نعمان | موضوعات: عمومی

تبصرے:

  1. بڑى خوش فہمى هے آپ كو كه آپ كے پڑهنے والے نصف درجن هيں ميرے خيال ميں تو آپ كے بلاگ كو ميرے اور آپ كے سوا كوئي بهي نهيں پڑهتا !!
    ايكـ مذاق ـ
    ميں تقريا ايكـ سال سے اپنى تمام پوسٹوں كى ايک نقل ايک اور چگه پوسٹ كر رها هوں
    http://urdu.noosblog.fr
    کيسا هے ؟؟؟

  2. سلام
    سائیڈ بار کو ہم اور ہمارا براوئزر پسند نہیں آئے وہ نیچے بھاگ جاتے ہیں جاہے انٹنیٹ ایکسپلورر ہو یا فائر فاکس۔
    عام طور پر ایسا کسی لمبے لنک یا لائن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مگر آپکے بلاگ میں ایسا کچھ نہیں تو شائد جب آپ نے سکرول بار Left side پر کرنے کی کوشش کی ہے تب یہ خراب ہو گئی ہے۔

  3. پیارے بھائی نعمان

    آپ پر سلامتی ہو

    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ شاید آپ کو اتنی خوشی اپنا بلاگ بنا کر بھی نہ ہوئی ہو گی جتنی خوشی مجھے آپ کی دوبارہ اردو سیارے پر دیکھ کر ہوئی ہے ۔ آپ سے باتیں نا ہونے کے قریب ہی ہیں لیکن آپ مجھے اپنے اپنے سے لگتے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ نیٹ پر آتے رہیں گے اور اپنے خوبصورت خیالات سے ہمیں نوازتے رہیں گے ۔ انشاء اللہ

    آپ سے ایک گزارش ہے امید ہے کہ آپ میری بات ضرور مانیں گے ۔ وہ یہ ہے کہ آپ اردو محفل میں دوبارہ سے آنا شروع کردیں ۔ مجھے وہاں پر آپ کی بہت بہت بہت کمی محسوس ہوتی ہے ۔ اور خاص طور پر مرآت العروس پر کام جو آپ چھوڑ گے تھے ابھی بھی ادھورا ہے ۔

    امید ہے کہ آپ اردو محفل کو ایک بار پھر جواین کر لیں گے ۔

    آپ کے جواب کا شدد سے انتظار رہے گا ۔

    آپ کا بھائي

    محمد شمیل قریشی
    shameelq@gmail.com

  4. کسی وقت ہمارے بھی دانتوں سے پسینہ چھوٹا جب اپنے اردو بلاگ کو ورڈ پریس پر شفٹ کرنے کی سوچی تھی ۔ فی الحال فری جاوا سائٹ سے کچھ سکرپٹ ملی تو اسی سے اپنے بلاگ پر کیٹگریز کا کام چلا رہا ہوں ۔ اور اب جب آپ کامیاب ہوگئے تو مجھے دوبارہ دانتوں سے پسینہ چھوڑنے کا من کر رہا ہے یعنی اپنے بلاگ کو ورڈ پریس پر شفٹ کرنے کو جی کر رہا ہے ۔ بلاگر سے اب دل نہیں لگتا کئی بار تو بغیر لاگ ان کے بھگا دیا ۔ آپ کی کامیابی مبارک ہو ۔

  5. اسلام و علیکم نعمان جی ، خوشی ہوی آٌپ کا بلاگ نءی جگہی پر دیکھ کر ، کیا آٌپ میرے بلاگ کو اپنے بلاگ میں شامل نہیں کرینگے ؟

  6. خاور آپکے نئے بلاگ پر فرانسیسی ربط ہیں اور اس سے تو اچھا آپ کا بلاگ اسپاٹ والا بلاگ ہے۔

    بدتمیز: خامی بتانے کا شکریہ۔ یہ دراصل اسکرین ریزولوشن کا فالٹ تھا آپ غالبا 800×600 کے ریزولوشن پر تھے۔ خامی سائڈبار کی تصویروں کے سائز میں تھی انہیں چھوٹا کردیا ہے اور یہ خامی دور ہوگئی ہے۔

    شمیل بھائی تمہاری بہت محبت اور عنایت ہے کہ اتنے خلوص سے یاد کرتے ہو میں کوشش کرونگا کہ محفل کو بھی وقت دے سکوں۔

    شعیب تمہیں میں ایک علیحدہ ای میل بھیج رہا ہوں۔

Comments are closed.