جہالت کی سمت ایک اور چھلانگ

آج صبح سویرے حکومت پاکستان نے پاکستانی عوام سے دنیا کا سب سے بڑا آزاد انسائیکلوپیڈیا، ویکیپیڈیا بھی چھین لیا ہے۔ ویکیپیڈیا کے بعد اب گوگل کی باری ہے۔ اس کے بعد جیسے میں نے پہلے لکھا تھا ہم ایسے سرچ انجن اور انٹرنیٹ ذرائع استعمال کررہے ہونگے جہاں ہر تلاش کے نتیجے میں دس … مزید پڑھیں ←

بلاگ اسپاٹ جاری کرو تحریک

متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے زبان پہ مہر لگی ہے تو کیا کہ رکھ دی ہے ہر ایک حلقہ زنجیر میں زباں میں نے The current ban on blogspot sites serves only one purpose. It cuts the tongues of Pakistani … مزید پڑھیں ←

میری مدد کریں

جب میں کاغذ پر ڈائری لکھا کرتا تھا تو نئے سال کی آمد کا پہلا صفحہ اپنے آپ سے کئیے گئے وعدوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ ہر سال میں یہ منصوبہ بناتا ہوں کہ اس سال میں دوبارہ کالج جاؤنگا، پیسے جمع کرونگا، ورک آؤٹ کرونگا اور تمام بری عادتیں چھوڑ دونگا۔ لیکن جیسا کہ … مزید پڑھیں ←

ضرورت مشورہ

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے بلاگ کے موضوعات میں کافی فرق ہے۔ ایک پوسٹ سائنس اور دو پوسٹس تاریخ اور پھر تاریخ کے مختلف ادوار۔ یہ سب الگ الگ موضوعات ہیں لیکن جس طرح ہم لکھ رہے ہیں ایسے یہ سب موضوعات ڈھونڈنا آگے جاکر مشکل ہوجائے گا۔ پڑھنے والوں کو یہ … مزید پڑھیں ←

ما بعد تعارف

چند جملے میری جانب سے۔ عازب آپکو بتا چکا ہے کہ اس بلاگ کو موضوع کیا ہے۔ عازب اور مجھے دونوں کو قدیم تہذیبوں کی تاریخ اور سائنس میں دلچسپی ہے۔ ہماری یہ بالکل کوشش نہیں ہوگی کہ ہم اپنے آپکو عالم فاضل ظاہر کرنے کی کوشش کریں بلکہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اس … مزید پڑھیں ←

تعارف

میرا نام عازب ھے اور میری عمر سولہ سال ھے۔ میں قرآن حفظ کرنے کے بعد ان دنوں لیجنڈ پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم ہوں۔ اپنے بڑے بھائی نعمان کا بلاگ دیکھ کر مجھے بھی بلاگنگ کا شوق ہوا۔ مجھے سائنس اور تاریخ میں دلچسپی ہے اس بلاگ پر ان دو مضامین پر … مزید پڑھیں ←

پکنک ان ہسپتال

عید پر اعجاز بھائی کو بخار ہورہا تھا۔ جو کسی طرح اترنے کا نام نہ لے رہا تھا۔ تیسری عید کو ان کے گھر والے انہیں ہمدرد یونیورسٹی ہسپتال لے گئے۔ وہاں جا کر وائرل انفیکشن تشخیص ہوا اور انہوں نے ایک کمرا اعجاز بھائی کو الاٹ کردیا۔ نورالعین مناہل کو ہمارے گھر چھوڑ کر … مزید پڑھیں ←

کراچی کے ذائقے

کراچی میں کسی زمانے میں ایک سینما ریوالی ہوا کرتا تھا۔ یہ سینما اس علاقے میں تھا جہاں آج نشیمن اور افشاں سینما بدستور فلمی انڈسٹری کی زبوں حالی سے لڑ رہے ہیں اور بری بری فلمیں چلا کر کسی نہ کسی طرح ابھی تک کھلے ہیں۔ کچھ مہینے پہلے جوبلی سینما بھی ڈھادیا گیا … مزید پڑھیں ←

ایک پاکستانی آرٹسٹ کی تلاش

چاند رات کو ہماری خوب سیل ہوئی۔ دوپہر دو بجے سے جو سیل ہوئی تو رات گیارہ بجے ختم ہوئی جس دوران ہم نے عام دنوں سے دوگنا دودھ بیچا۔ منافع بالکل کچھ نہیں ہوا۔ چاند رات کو رش کے درمیان کوئی ہمیں ہزار روہے کی ٹوپی پہناگیا۔ جب رات کو پیسے گننے بیٹھے تو … مزید پڑھیں ←

عید پر اپنے بھائیوں اور ان کے زخمی بچوں کو نہ بھول جائیے گا

عید مناتے ہوئے یہ نہ بھول جائیے گا کہ ہمارے لاکھوں پاکستانی بھائی کس پریشانی میں گھرے ہیں۔ کراچی کے کئی سرکاری اور غیرسرکاری ہسپتالوں میں زلزلے کے کئی متاثرین زیر علاج ہیں۔ آپ کم از کم عید پر ان کی عیادت کو تو جا ہی سکتے ہیں۔ میں اور میرا ایک دوست کل دوپہر … مزید پڑھیں ←

سب تعریفیں اللہ ہی کے لئیے ہیں

صوبہ سرحد کے طالبان بل کے بارے میں اردو بلاگز بہت لکھ رہے ہیں۔ ہم صوبہ سندھ میں رہتے ہیں اسلئے ہمیں اس بل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سندھ کے وڈیرے اس بل کو کبھی سندھ میں نہیں لگنے دیں گے۔ سندھ میں چونکہ کراچی بھی شامل ہے تو اسلئے یہ بل کراچی … مزید پڑھیں ←

رو رو کر کرتے ہیں فریاد گناہگار ہیں تیرے بندے ہمیں معاف کردے

یاللہ ہمیں صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمادے۔ عامر لیاقت حسین نے آج جیو پر دعا کے دوران ہمارے گھر میں سب کو رلا رلا کر بے حال کردیا۔ اچھی طرح رونے کے بعد سحری کھانے کا لطف ہی اور ہے۔ ندامت کے آنسو انسان کو کتنا … مزید پڑھیں ←