آج صبح سویرے حکومت پاکستان نے پاکستانی عوام سے دنیا کا سب سے بڑا آزاد انسائیکلوپیڈیا، ویکیپیڈیا بھی چھین لیا ہے۔ ویکیپیڈیا کے بعد اب گوگل کی باری ہے۔ اس کے بعد جیسے میں نے پہلے لکھا تھا ہم ایسے سرچ انجن اور انٹرنیٹ ذرائع استعمال کررہے ہونگے جہاں ہر تلاش کے نتیجے میں دس میں سے نو لنک آیات قرآنی کے اور ایک حکومت پاکستان کا ہوگا جس میں ہمیں بتایا جائے گا کہ پاکستان کس طرح رات دگنی اور دن چوگنی ترقی کررہا ہے۔
پچھلے چھ مہینے سے پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی مایوس کن ہے اور میں ذاتی طور پر بہت دلبرداشتہ ہوں۔ پاکستان اب انسانوں کے رہنے کے لائق ملک نہیں رہا۔ میں دیکھ رہا ہوں جیسے ہی کوئی مناسب قانونی موقع ملا میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہا ہوں۔ کوئی بھی ملک کوئی بھی جگہ جہاں اس جہالت، نفرت، گھٹن اور قید سے چھٹکارا مل سکے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کا وقار پوری دنیا میں اسقدر مجروح ہوچکا ہے کہ پاکستانیوں کے لئے ترک وطن کرنا بھی بے حد مشکل ہوگیا ہے۔
خدا پاکستانی عوام کی حفاظت کرے۔
آپ نے بلکل ٹھیک کہا ہے، وہ وقت واقعی دور نہیں جب ہم ایسے سرچ انجن استعمال کر رہے ہوں گے ،جہاں ہر تلاش کے نتیجے میں دس میں سے نو لنک آیات قرآنی کے اور ایک حکومت پاکستان کا ہوگا جس میں ہمیں بتایا جائے گا کہ پاکستان کس طرح رات دگنی اور دن چوگنی ترقی کررہا ہے،۔
ظلم کی انتہا یہ دیکھیئے کہ اگر آپ کوئی فحش سائٹ کھولنا چائیں تو وہ ناآسانی اوپن ہو جائے گی مگر انتہائی اہم اور معلومات پر مبنی سائٹس ہم سے دور کئے جا رہے ہیں۔
بس اللہ ہی حافظ ہے اور کہا بھی کیا جا سکتا ہے۔
یار نعمان میرے پاس تو ویکیپیڈیا کھل رہا ہے
salam
I can browse wikipedia too. 🙂
ویکیپیڈیا پر سے بلاک ہٹ گیا ہے۔ لیکن ایکشن گروپ برائے بحالی گوگل اور ویکیپیڈیا فاؤنڈیشن سے اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ آٹھ گھنٹے تک ویکیپیڈیا کو پی آئی ای نے بلک کر رکھا تھا۔
ميں پاكستان ميں نەيں هوں اس ليے پاكستان ميں درپيش مشكلات كا اصلى احساس نهيں كر سكتا ـ
اگر واقعى كسى نے وكى پيڈيا كو پاكستان كے لئيے بلاكـ كر ديا هے تو يه انتهائى گهٹيا حركت هے ـ
اردو كے وكى پيڈيا كے لئے ميں تقرينا ڈهائى سال سے لكهـ رها هوں ـ اس وقت هم تين لوگ سيف اللّه ـ افرازالقريش اور ميں خاور اپنى اپني جگه موڈيفائى كر رهے هيں ـ
اس وكى پيڈيا كو شروع كرنے والے تهے اعلى حضرت التمش حئ خان صاحب جن كا تعلق هے كراچى سے ـ
ميں تو اپنى انے والى نسلوں كے لئے كچهـ كرنے كى نيت سے اس اس ائكلوپيڈيا ميں هاتهـ بٹا رها هوں ـ
يه تو بهت غلط بات هے كه كوئى طاقت كے زور پر همارے اس كام كو همارے لوگوں كى پەنچ سے دور كر دے ـ
خاور
میں وکی پیڈیا تمام حصے تقریباً روزانہ کھولتا ہوں ۔
دیگر اگر موجودہ حکومت سب کچھ بند کرے گی تو قرآن شریف والی سائٹس بھی بند ہوں گی ورنہ لوگ وہاں سے جہاد اور یہودیوں عیسائیوں کے متعلق اللہ کا حکم پڑھ کر انتہاء پسند بن جائیں گے ۔
If you are interested in getting block on Blogspot removed, go to the following website and left-click on Feedback. A form will open. Record you complaint in that form. Tell them that by blocking twelve domains in stead of twelve concerned websites PTA has blocked thousands of websites. Do not write Blog because they do not understand what is a Blog.
http://www.pta.gov.pk/index.php?cur_t=vtext
Also write the same to your Internet Service Provider (ISP) or at least discuss with some responsible person of your ISP and press him for unblocking your own Blog
كەاں كهو گئے ؟ صاحب!ـ
افسوس اس قادر گھٹیا سوچ؟
کیا آیات قرانی کے لنک نکلنا اتنا ھی برا ہے؟ کیا آپ مسلمان ہیں؟ میں ہرگز آپ کو کافر نہیں کے رہا اور نہ ہی خود اس قابل ہوں بھی لیکن ایسی سوچ کیا مسلمان کی ہو سکتی ہے؟ فرض کریں بلہگر اگر توہین رسالت کی وجہ سے ہی بند کیا گیا ہو تب بھی اعتراض ہے آپ کو؟