گوگل عریاں تصاویر دکھانے کا مقدمہ جیت گئی

گوگل عریاں اور جنسی مواد پر مبنی تصاویر دکھانے پر عدالت میں مقدمہ جیت گئی۔ امریکہ کے ایک وفاقی اپیل کورٹ نے پرفیکٹ دس نامی کمپنی کی درخواست جس میں گوگل اور ایمیزون کو فریق بنا کر استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ کمپنیاں ان کے حق میں محفوظ مواد بلااجازت اپنے صارفین کو دکھارہی ہیں جس سے انہیں روکا جائے اور پرفیکٹ دس کے نقصان کے ازالے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور گوگل کا دعوی کہ مذکورہ سائٹ کی تصاویر کا تلاش کے نتائج میں دکھایا جانا "بجا استعمال” کے زمرے میں آتا ہے تسلیم کرلیا گیا۔