مونا لیزا کے چہرے پر بکھرا تبسم لوگوں کے لئے باعث حیرت تھا کہ یہ کس بات پر مسکرا رہی ہے۔ لیکن امریکی میڈیا پر سنیٹر ہلیری کلنٹن کی ہنسی نے دھوم مچارکھی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ وہ جھوٹ میں ہنستی ہے، کسی کا خیال ہے کہ وہ ہنسی کے پیچھے اپنے ارادے چھپاتی ہے اور فوکس نیوز کے بل اوریلی نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ بیگم کلنٹن کی ہنسی شیطانی ہے۔