آزادی کا لطف

xubuntu-xfce-screenshot.pngلنکس پر جو آزادی کا مزہ ہے وہ ونڈوز کے استعمال کنندگان کیا جانیں۔ اب یہی دیکھیں لنکس کی جو ڈسٹرو یعنی ابنٹو میں استعمال کرتا ہوں صرف اس میں تین فلیور ہیں۔ ابنٹو، کبنٹو اور زبنٹو۔ ابھی ابھی میں نے زبنٹو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کیا ہے۔ اور بھئی کیا بات ہے مان گئے اوپن سورس کی آزادی اور آسانی کو۔ زبنٹو ایک ہلکا اور سبک رفتار آپریٹنگ سسٹم ہے جو کم میموری پر بھی بہترین پرفارمنس دیتا ہے۔ یہ اسطرح ممکن ہے کہ یہ جنوم یا کے ڈی ای کے بجائے ایکس ایف سی ای استعمال کرتا ہے جو خصوصا رفتار اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا جانیوالا ایک ڈیسک ٹاپ ماحول ہے۔

لنکس کی مثال ایک عمارت کی سی ہے جس کی بنیاد ہے لنکس کرنل۔ اس کرنل کے اوپر دیگر سوفٹویر اینٹوں کی طرح جڑتے چلے جاتے ہیں اور عمارت بنتی چلی جاتی ہے۔ چاہے تو آپ آسمان کو چھوتی اسکائی اسکریپر بنالیں یا چاہیں تو ایک دو کمروں کا مکان۔ چاہیں تو خالی بنیاد ہی ڈال کر چھوڑ دیں۔

ابنٹو لنکس کے کرنل پر ڈیبین استعمال کرتا ہے۔ جو ایک اور کمیونٹی پروجیکٹ ہے جسکا مقصد آزاد سوفٹویر کو آسانی سے منتظم کرنا ہے۔ جنوم، اور کے ڈی ای گرافیکل یوزر انٹرفیس اور ڈیسک ٹاپ ماحول فراہم کرتے ہیں جس میں آپ ڈیبین کے پیکجز جمع کرتے چلے جاتے ہیں اور اپنا آپریٹنگ سسٹم بناتے چلے جاتے ہیں۔ ابنٹو لنکس کی ایک ڈسٹریبیوشن (ڈسٹرو) ہے جو لنکس، ڈیبین، جنوم، کے ڈی ای، ایکس ایف سی ای وغیرہ کو بنڈل بنا کر آپ تک پہنچاتی ہے۔ آپ چاہیں تو یہ سب استعمال کریں اور چاہیں تو کوئی بھی استعمال نہ کریں۔ جو پیکیج آپ کو پسند نہ آئے وہ نکال دیں اور جو نئی چیز انسٹال کرنا چاہیں وہ سائینیپٹک سے اتار لیں۔

خیر تو بات ہورہی تھی۔ ایکس ایف سی ای کی جسے انسٹال کرنے سے میری کمپیوٹر کی رفتار اور استعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسا نہیں کہ ایکس ایف سی ای کوئی کم خوبصورت ہے۔ یوزر انٹرفیس، ڈیزائن اور گرافک میں جنوم کی ٹکر کا ہی ہے۔ اور ایسا بھی نہیں کے آپ جنوم یا کے ڈی ای کی کوئی ایپلیکشن اس میں نہیں چلاسکتے۔ اب جنوم اور کے ڈی ای کی تمام اپلیکیشنز اس میں چلاسکتے ہیں۔ اس میں ایبی ورڈ اور جی نمیریک ہے جو اوپن آفس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کام انجام دیتے ہیں۔ ویڈیو، میوزک، چیٹ، گیم، ویب سرور غرض ہر طرح اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک جی بی کی میموری پر یہ راکٹ ہے تو ایک سو اٹھائیس ایم بی پر بھی گولی ہے۔

یہاں میں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ غیرقانونی، مسروقہ ونڈوز استعمال کرنا قانونا قابل سزا جرم ہے۔ یہ بات بھی طےشدہ ہے کہ یہ بالکل غیراسلامی بھی ہے اور غیر اخلاقی بھی۔ خصوصا تب جب آزاد اور مفت آپریٹنگ سسٹم وافر مقدار میں باسہولت طریقوں سے دستیاب ہیں۔ آزاد سوفٹویر کی دستیابی کے باوجود آپ کی چوری مجبوری نہیں بلکہ ڈاکہ زنی بن جاتی ہے۔ تمام ترقی پذیر ممالک کی عوام کو آزاد سوفٹویر اس لئیے بھی استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ یہ انہیں مائیکروسوفٹ اور دیگر مغربی کارپوریشنوں کی غلامی سے آزادی دلاتا ہے۔ آزادی آپ سے چند کلک کے فاصلے پر کھڑی ہے۔

تبصرے:

  1. یار میں نے سی ڈی منگوا لی ہے مگر اسے انسٹال کرنے سے ڈرلگ ریا ہے!!!! سارا ڈیٹا نہ کہی اڑ جائے!!! کوئی لنک یا طریقہ تو بتاؤ کہ موجودہ آپریٹنگ سسٹم کی جگہ یہ لے لے اور ڈیٹا بھی رہے!!!

  2. شعیب بھائی آپ پہلے اپنے ڈیٹا کو ہرطرح سے محفوظ بنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کی ہارڈ ڈسک دس جی بی سے زیادہ ہے تو آپ دو جی بی ءبنٹو کے لئیے مختص کردیں۔ اپنے ونڈوز کے پارٹیشن کو نہ چھیڑیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے اس کی مدد لینی پڑے۔

    اگر آپ کی ہارڈ ڈسک پر ایک ہی پارٹیشن ہے جس پر ونڈوز انسٹال ہے تو ابنٹو کو اسے ریسائز کرنے دیں۔

    اگر آپ کی ہارڈ ڈسک میں مختلف پارٹیشن ہیں تو ابنٹو انسٹالیشن کے دوران آپ پارٹیشن مینیجر میں پہنچتے ہیں۔ وہاں مینولی ایڈٹ پارٹیشن ٹیبل منتخب کریں۔

    اور ویسے بھی آپ کو اندازہ ہونا چاہئیے کہ آزادی کی ایک قیمت تو ہوتی ہے۔

  3. جب سے میں نے اوبنٹو انسٹال کی ہیں مشکل سے تین چار بار ونڈوز کھولی ہیں وہ بھی کچھ مخفوظ فائلیں دیکھنے کے لئے
    شعیب صفدر اگر آپ کے کمپیوٹر پر پارٹیشن نہیں ہے تو آپ gparted انسٹال کریں، اس سے آپ کی ڈسک کی خالی جگہ کو ایک نئی پارٹیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اس نئی پارٹیشن پر لینکس کو اسٹال کر لیں، اس طرح ونڈوز بھی محفوظ رہیں گی

  4. اس اوپریٹنگ سسٹم کو چلانے کے لیے ریم کتنی چاہیے ؟ کیا یہ 128 سے کم پہر بھی چلے گا ؟ کیا سبھی قسم کے ونڈو سپورٹڈ میڈیا اس میں چلے گا ؟

  5. Asalamualkum…

    Kya Koi Aisa Link Tasweri Mawad may mil jayee to acha hay jis may INSTALLATION ka Tariqa likha ho…………Coz may chata hon k mere INstall WIN XP be INstall rahay or UBUNTU be Install kar loon……

    Donoo OS Chata hon may……..Koi Acha or WAZAH TARIQAY Bata Deen……

  6. منصور احمد، تصویری مواد سے آپ کی کیا مراد ہے۔ اگر اس سے مراد اردو تصویری شکل میں ہے تو معذرت میں تصویری اردو کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتا ہوں۔

    سب سے پہلے تو یہ بات نوٹ کرلیں کہ جب بھی کمپیوٹر پر کوئی اہم تبدیلی سوفٹویر یا ہارڈویر کے حوالے سے کریں تو پہلے اپنا تمام اہم ڈیٹا بیک اپ کرلیں۔ اگر آپ نیا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے جارہے ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا اہم ڈیٹا بیک اپ میں موجود ہو۔ جیسا کہ سی ڈیز پر، فلاپیز میں یا ویب پر۔

    اگر آپ ونڈوز استعمال کررہے ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں دس جی بی سے زیادہ ڈسک اسپیس ہے تو آپ ابنٹو کی سی ڈی ڈالیں سسٹم ری اسٹارٹ کریں اور انسٹال کا آپشن منتخب کریں۔ ابنٹو کا انسٹالیشن گرافیکل ہے۔ جس کے دوران آپ سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ اپنی ڈسک اسپیس کو کیسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ آپ مینولی پارٹیشن بنا سکتے ہیں یا پھر آٹومیٹکلی ریسائز لارجسٹ پارٹیشن سلیکٹ کرسکتے ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کے سب سے بڑے پارٹیشن کو خود کار طریقے سے دو پارٹیشنوں میں منقسم کردیتا ہے۔ اسطرح کہ آپ کی ونڈوز کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوتا۔

    جہانزیب ابنٹو ایک سو اٹھائیس ایم بی کی ریم پر چل سکتا ہے مگر میں مشورہ دونگا کہ کم از کم دو سو ساٹھ ایم بی کی ریم ہونی چاہئیے۔

  7. آپ اسے لین۔عکس پڑھئیے لیکن چونکہ اردو میں اب اعراب کا استعمال تقریبا ناپید ہوچکا ہے اسلئیے یہ کنفیوژن پیدا ہوا۔ لینکس بھی صحیح ہے مگر مجھے یہ ہجے زیادہ درست معلوم ہوتی ہے۔

  8. نعمان جی زبنٹو استعمال کرتے ہو آپ؟؟
    کچھ گائیڈ دو یار اس بارے میرے سسٹم پر گنوم بھی سلو چلتا ہے اور کے ڈی ای بھی۔ اس بار ارادہ زبنٹو پر ہاتھ صاف کرنے کا ہے۔ لیکن سنا ہے کہ زبنٹو کا ڈیسکٹاپ ماحول کوئی خاص معاونت نہیں کرتا سافٹویرز وغیرہ کو یعنی اس میں بلٹ ان اطلاقیے خاصے کم ہیں۔ اور خوبیاں بھی کم ہی ہونگی ظاہر ہے۔
    اس بارے رہنمائی دو یار اگر پسند آگیا تو اس بارے کچھ سوچیں۔
    وسلام

  9. شاکر زبنٹو عمدہ ہے۔ مگر مجھے اس کی رفتار کچھ ایسی برق رفتار اب نہیں لگتی۔ اگر ایکس ایف سی ای کا مزہ لینا ہے تو Zenwalk آزمائیے۔ واضح رہے کہ ایکس ایف سی ای اتنا صارف دوست نہیں جتنا گنوم یا کے ڈی ای ہیں۔
    زبنٹو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ سائنپٹک سے ہے۔ اسے آپ اپنے موجودہ گنوم یا کے ڈیسکٹاپ کے ساتھ ہی استعمال کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ پسند آئے تو خالی ایکس ایف سی ای استعمال کریں اور کے ڈی ای اور گنوم ہٹادیں۔

  10. مشکل ہے بھیا ایسے تو۔ سنا تھا کہ ایک صاحب اپنا سارا ماحول ہی گنوا بیٹھے تھے ایسے نہ پہلے والے کے رہے نہ بعد والا چلا صرف ایک بلینک سکرین آجاتی تھی۔ یہ میں بات کررہا ہوں اگر بنیادی ماحول ہٹا دیا جائے تو۔
    خیر آپ مجھے یہ بتائیں کہ ایجی کے اوبنٹو کی ایک سی ڈی بھیج سکتے ہیں رائٹ کرکے؟؟
    میں اب اسے ہی نصب کروں گا سیدھے سبھاؤ اپگریڈ جائے بھاڑ میں۔ دو دن لگا کر 721 میگا بائٹ اتارے اور کسی کام نہ آئے۔ 🙁
    خیر اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں تو اپنا پتہ مجھے محفل پر ذپ کردیں یا برقیہ کردیں تاکہ میں آپ کو سی ڈی اور ڈاک کا خرچ منی آرڈر کرسکوں۔
    وسلام

  11. بلینک اسکرین تو بالکل نہیں آنی چاہیئے۔ اگر آپ سیدھا سائنپٹک سے زبنٹو ڈیسکٹاپ پیکج انسٹال کریں تو وہ آپ کے ایک سرور سیٹنگ سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا۔ دوران انسٹالیشن وہ آپ سے پوچھے گا کہ آپ کونسا ڈسپلے منیجر ڈیفالٹ رکھنا چاہتے ہیں اس موقع پر جو ڈسپلے منیجر آپ کے سسٹم میں پہلے سے کام کررہا ہو اسے منتخب کریں بعد ازاں دوران لاگ ان ایکس ایف سی ای منتخب کرلیں۔ تاہم میں پھر کہونگا کہ زبنٹو سے اچھا زین واک ہے۔ ایسا سب لوگ کہتے ہیں۔

    ڈسک امیج کے بارے میں آپ کے استسفار کا جواب آپ کے بلاگ پر دے دیا ہے۔

  12. جی بھائی جی میں نے پڑھ لیا تھا۔ اور آپ اگر وہاں جائیں تو فرمائشوں کا ایک ڈھیر ہی ہے وہاں اور اب بتائیں آپ کے ارادے کیا ہیں۔;)
    زین واک آپ کے منہ سے سنا ہے میں نے۔خیر اب کے ڈی ای ہی چلنے دیتے ہیں میں اپنی ریم ذرا بڑھا لیتا ہوں 512 تک۔ پہلے 256 ہے۔ امیدہے کام بن جائے گا۔ میں تو پچھتا رہا ہوں پی فور سسٹم لے کر کوئی سرور کمپیوٹر ہی لے لیتا پہلے کم از کم یہ لینکس تو ٹھیک چلتا۔ سرور کمپیوٹر اتنے سستے ہورہے ہیں ادھر کہ نہ پوچھیں۔
    چھوٹا بھائی بلال بتا رہا تھا 6000 میں صرف ۔ چاہے مجموعی رفتار 1 گیگا ہرٹز تھی لیکن 1 جی بی کی ہی ریم اور64 بٹ عمل کاری۔ دل بے اختیار کہتا ہے بس یہی زندگی ہے۔:D
    خیر آپ اپنے تفصیلی جواب سے مطلع کریں تاکہ آپ کے سر ونگار ڈالی جاسکے اب میں اپنے کیبل والے پر بھی بہت تپا ہوا ہوں اور شاید اسی ماہ کیبل بھی بدلوالوں۔ وسلام

  13. اپنا کمپیوٹر اپگریڈ کرہی لیں۔ ویسے میں آٹھ سو میگا ہرٹز پر 256 کی ریم کے ساتھ کبنٹو، ابنٹو اور زبنٹو تینوں چلاچکا ہوں۔ مجھے اپنا کمپیوٹر صرف تب سست معلوم ہوتا ہے جب میں فائر فوکس کے ساتھ اوپن آفس بھی استعمال کرتا ہوں۔

    شاکر میں تمہارے بلاگ پر تبصرہ نہیں لکھ پارہا۔ ٹیکسٹ ایریا میں جاوا اسکرپٹ کا کچھ مسئلہ معلوم ہوتا ہے۔ خیر تم فکر نہ کرو جیسے ہی ایجی ایفٹ ہاتھ لگتی ہے میں تمہیں ارسال کردونگا۔ اب یہ پتہ نہیں کہ لنکس پاکستان کبنٹو اور زبنٹو بھی ساتھ ہی ریلیز کررہی ہے کہ نہیں۔

    لنکس پاکستان پورے پاکستان میں بذریعہ کوریر اور ڈاک ڈسکس فراہم کرتی ہے۔ تم بذریعہ ای میل بھی انہیں رابطہ کرسکتے ہو۔

Comments are closed.