کل بالآخر میرے گھر میں سائبر ڈی ایس ایل کنکشن لگ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مجھے سب سے زیادہ پریشانی پی ٹی سی ایل کی طرف سے ہوئی۔ کیونکہ میرے ٹیلیفون کا تار شکستہ تھا اور میرے کمپیوٹر سے بہت دور تھا۔ اس کے لئے میرے ذہن میں یہ غلط فہمی تھی کہ مجھے یہ کام لائن مین کو خرچہ پانی دے کر کروانا پڑے گا۔ یوں میں کچھ دن اپنے علاقے کے لائن مین کے پیچھے لگا رہا۔ لائن مین اس چکر میں تھا کہ جیسے ہی اس کے پاس فالتو تار ہوگا وہ میرا کام کرکے کچھ چائے پانی بنالیگا۔ لیکن جب کافی دن گزر گئے تو میں نے اپنے ایکسچینج کے ڈیویژنل انجینئر جناب نسیم حیدر کو فون ملایا۔ انہوں نے میری شکایت تحمل سنی اور مجھے متعلقہ ایس ڈی او کا نمبر دیا۔ ایس ڈی او صاحب نے وعدہ کیا کہ میرا تار اگلے دن ہی مل جائے گا۔ مگر اگلے دن تار نہیں ملا اس سے اگلے دن مجھے پھر جناب نسیم حیدر صاحب کو فون کرنا پڑا انہوں نے مدعا سن کر مجھے دس منٹ بعد فون کرنے کو کہا۔ پانچ منٹ ہی نہ ہوئے تھے کہ ایس ڈی او صاحب کا فون آگیا۔ انہوں نے از سر نو شکایت معلوم کی اور وعدہ کیا ان کے لائن مین ایک گھنٹے سے پہلے پہنچ جائیں گے۔
اور ایسا ہی ہوا۔ لائن مین گرچہ روزے سے تھے اور شدید گرمی اور دھوپ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مگر بہت خوش اخلاق تھے اور میری مرضی کے مطابق میرا کام کرکے گئے۔ جاتے ہوئے کہنے لگے کہ ایس ڈی او صاحب کے نام رقعہ لکھ دیں کہ آپ کا کام ہوگیا ہے۔ میں نے اس رقعے میں جناب ایس ڈی او صاحب اور جناب ڈویژنل انجینئر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لائن مینوں کی مہارت، خوش خلقی اور فرض شناسی کی تعریف کی۔
اس کام میں جو بھی دیر ہوئی وہ سراسر میری غلطی تھی کہ میں قانون شکنی کرتے ہوئے ایک شارٹ کٹ سے ایک ایسا کام کروارہا تھا جو آسانی سے قانونی طریقے اور ضابطے کے تحت ہوسکتا تھا۔
اگلے دن سائبر نیٹ والوں نے آکر موڈیم کی انستالیشن کردی۔ سائبر ڈی ایس ایل میرے کیبل نیٹ سے چار گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔ ڈاؤنلوڈ رفتار چالیس اور پچاس کلوبائٹ فی سیکنڈ کو چھو رہی ہے۔ انٹرنیٹ کی اس برق رفتاری کا ایک نقصان بھی ہے کہ پہلے میں جو کام تین گھنٹوں میں کرتا تھا وہ اب ایک گھنٹے میں ہی ہوجاتا ہے۔ میں سائبر ڈی ایس ایل ہر کسی کو تجویز کرتا ہوں۔ کیونکہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ان کی کسٹومر سپورٹ بہت عمدہ ہے۔ آپ کو بذریعہ فون چوبیس گھنٹے کی ٹیکنیکل سپورٹ دستیاب ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ سائبر نیٹ کے پاس صارفین کو مطمئن کرنے اور ایک بڑی تعداد میں وفادار صارفین کو رکھنے کا کئی سالہ تجربہ ہے۔ میں لنکس استعمال کرتا ہوں تو میں سمجھ رہا تھا کہ ان کی جو ٹیم انسٹالیشن کے لئے آئے گی وہ لنکس سے بابلد ہوگی۔ مگر ایسا نہیں تھا ان کی ٹیم لنکس سے واقف تھی گرچہ انہوں نے کبھی کسی ڈیسکٹاپ لنکس پر موڈیم انسٹال نہیں کیا تھا۔ اور ابنٹو میں تو کافی چیزیں ویسے ہی خود بخود ڈیٹیکٹ ہوجاتی ہیں۔ انسٹالیشن کے لئے آنے والی ٹیم کو میں نے ابنٹو کی سی ڈیز بانٹیں جس سے وہ بہت خوش ہوئے اور وعدہ کیا کہ وہ اسے ضرور آزمائیں گے۔
اس کام میں جو بھی دیر ہوئی وہ سراسر میری غلطی تھی کہ میں قانون شکنی کرتے ہوئے ایک شارٹ کٹ سے ایک ایسا کام کروارہا تھا جو آسانی سے قانونی طریقے اور ضابطے کے تحت ہوسکتا تھا۔
یہ بات جو اوپر آپ نے لکھ ہے سمجھ سے بالا تر ہے۔ ہمارا تو خیال ہے کہ بڑے آفیسر آپ کی دکان پر روزانہ آتے ہوں گے اور آپ انہیں مفت دودھ اور وہ بھی ملائی والا پلاتے ہوں گے۔ یہی وجہ ہوگی کہ انہوں نے آپ کا کام کردیا وگرنہ اتنا بڑا آفیسر ایک دودہ والے کی کال پر ایکشن لے ناممکن سی بات لگتی ہے۔
ڈی ایس ایل پاکستان میں خاصا مہنگا ہے اوپر سے ڈاونلوڈ لمٹ بہت زیادتی ہے ۔
میرا پاکستان، مجھے آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ پی ٹی سی ایل سرکاری ادارہ نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ اس آفیسر کو کیا پتہ کہ میں دودھ والا ہوں یا کوئی لاٹ صاحب؟ تیسری بات یہ کہ میں ان کے پاس عرضی لے کر نہیں گیا بلکہ بطور ایک کلائنٹ اپنا استحقاق بذریعہ فون منوارہا تھا۔ چوتھی بات یہ کہ اگر سب لوگ ہی کرپٹ ہوتے تو کاروبار زندگی کیسے چلتا۔
میرے ہمنام، ڈی ایس ایل جلد مزید سستا ہوگا۔ فی الحال مجھے تو یہ کافی صحیح قیمت معلوم ہوتا ہے۔ ڈاؤنلوڈ لمٹ آپکی اکاؤنٹ کو بند نہیں کردیتی بلکہ آپکی بینڈوتھ ایک یا دو دوسرے کلائنٹس سے بانٹ دیتی ہے۔
کبھي کبھي قلمي الفاظ وہ کچھ نہيں کہ پاتے جو زبان کہنا چاہتي ہے۔ اسي لۓ ہمارے سنجيدہ مزاق کو آپ نے سنجيدہ لے ليا۔
آپ کو ڈي ايس اھل کنکشن ملنے پر مبارک ہو اور اب اميد ہے آپ کي تحريروں ميں زيادہ وقفہ نہيں ہوا کرے گا۔
ڈی ايس ايل کا کنکشن مبارک ہو
ميں 22 دسمبر 2005 سے مائيکرونيٹ ڈی ايس ايل استعمال کر رہا ہوں ۔ ميرا تجربہ يہ ہے کہ جو لائين فالٹ پی ٹی سی ايل والے جلدی ٹھيک نہيں کرتے وہ مائيکرونيٹ والوں کو بتا ديں تو وہ پی ٹی سی ايل کے پيچھے لگ جاتے ہيں اور ٹھيک کروا کے رہتے ہيں ۔
ڈی ایس ایل کی بینڈ وڈتھ لمٹ ہوتی ہے۔ لیکن میرے پاس ایک بروشر آیا ہے پرسوں شاید۔ چائنہ ٹیل ہے کمپنی کا نام۔
اور وہ 1998 روپے میں لامحدود بینڈوڈتھ دے رہے ہیں۔ (unlimited) کے الفاظ ہیں بروشر پر۔ ساتھ میں 6 ماہ کی پیشگی ادائیگی پر 10 فیصداور 12 ماہ کی ادائیگی پر 20 فیصد معافی و موڈم فری کی آفر بھی ہے۔ میرا خیال ہے اگر ایسا ہوجائےتو کیا ہی بات ہے ۔ لیکن ایسا ہوگا نہیں یہ لامحدود کسی اور طرح سے انھوں نے لکھا ہوا ہے۔
اور مزید یہ بھی آنلائن موویز وغیرہ دیکھنے کی سہولت بھی دی ہوئی ہے۔ سوچا جائے تو بینڈ وڈتھ کا بیڑہ تو یہیں غرق ہوجائے گا۔
ان کی ویب سائٹ
http://www.telchina.com.pk ہے۔
شاکر میں تو سائبر نیٹ کی خدمت سے بہت مطمئن ہوں۔ بینڈوتھ لمٹ ہے لیکن اس کے بعد اکاؤنٹ بند نہیں ہوتا بلکہ ڈیگریڈ ہوجاتا ہے۔ جیسے آج کل میں 64 kb پر چل رہا ہوں۔ آپ جو بھی ڈی ایس ایل کنکشن لیں، یہ اطمینان کرلیں کہ ان کی کسٹومر سپورٹ کیسی ہے۔ آیا وہ چوبیس گھنٹے خدمت فراہم کرتے ہیں اور سپورٹ کا معیار کیسا ہے۔ بینڈوتھ پر بھی ان سے تفصیلی بات چیت کریں۔ ہوسکے تو ایسے لوگوں سے معلوم کریں جو ان کی سروس پہلے سے استعمال کررہے ہوں۔