ہمارا کراچی فیسٹیول

ہمارا کراچی بینر

ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں سیٹ اپ کیا گیا ویب سائٹ، ہمارا کراچی۔ ساتھ ہی آپ آرکٹ پر ہمارا کراچی کمیونٹی یا گوگل گروپس پر ہمارا کراچی گروپ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں اتوار کے روز مزار قائد کے اطراف میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا اور کلفٹن میں بینڈ نے اپنی دھنوں سے راہگیروں کو لطف اندوز کیا۔ مشاعرے، محفل نعت خوانی، محفل سماع اور اسکولوں کے طلبہ طالبات نے ملٹری پولیس بینڈ کے ساتھ ملی نغمے پیش کئے۔

کل شام چھ بجے کراچی یونیورسٹی میں پاک بھارت مشاعرے کا اہتمام ہے، خالقدینا ہال میں رات میں نو بجے کھیل "آزادی کے مجرم” پیش کیا جائے گا۔

تحریر: نعمان | موضوعات: کراچی

تبصرے:

Comments are closed.