منسٹر کے بڑے ہاتھ

وفاقی وزیر قانون جناب محترم وصی ظفر صاحب (ایل ایل بی) کا وائس آف امریکہ پر مباحثہ جس میں انہوں نے دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کو بڑے ہاتھوں (اوہ معاف کیجئے گا،) آڑے ہاتھوں لیا۔ ویسے تو مجھے اپنے ملک کی دلیر فوج، اور بہادر و غیور لیگی قیادت پر فخر ہمیشہ سے ہے لیکن یہ دیکھ کر تو میں فخر سے چوڑا ہوگیا ہوں۔ جناب جرنیل مشرف پرویز صاحب کل گوجرانوالہ میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب کے دوران بتارہے تھے کہ ان کے ہونٹ سلے ہوئے ہیں اور وہ ملکی مفاد میں خاموش ہیں۔ آہ کاش کہ جرنل مشرف نے وصی ظفر کے ہونٹ بھی کسی بیرک میں رکھوادئے ہوتے۔