بچوں کے لئے اردو آڈیو کہانیاں

سلام بازار کے عمیر نے تو کمال کردیا ہے۔ پیش خدمت ہے پیارے بچوں کے لئے قصہ کہانی وہ بھی آڈیو پوڈ کاسٹ کی شکل میں۔ اس سلسلے کی پہلی کہانی اچھی چڑیا۔ میں ابھی یہ سن نہیں سکا ہوں مگر شام کو مناہل کے ساتھ سنوں گا۔ لیکن یہ لنک فورا شئیر کرنا بہت ضروری تھا۔

عمیر نے ایک بار پھر کمال کردیا۔ واضح رہے کہ عمیر کو پہلا اردو بلاگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تازہ: مناہل اور میں نے ابھی ابھی یہ آڈیو فائل سنی۔ میری غلطی کہ میں سمجھا اس میں علی بابا کی کہانی ہے مگر اس میں اچھی چڑیا کی منظوم کہانی تھی۔ جو مناہل کو بہت اچھی لگی۔ عمیر کی آواز بھی اچھی ہے اور کہانی سنانے کا انداز بھی۔ ابھی وہ علی بابا کی کہانی کا ترجمہ کررہے ہیں۔ امید ہے جلد ہی وہ بھی دستیاب ہوگی۔