برطانیہ میں ایک بچی جس کی عمر چار سال ہے اور نام میڈیلائن، کھو گئی ہے۔ ایک بچے کا گم ہوجانا بڑی افسوسناک خبر ہے۔ ظالم دنیا اور تنہا معصوم ننھے بچے، یہ خیال ہی دل ہولانے والا معلوم ہوتا ہے۔ امید ہے میڈیلائن جلد ہی اپنے گھر والوں سے آن ملے گی۔ مگر اسی اثناء میں انٹرنیٹ کو میڈیلائن ہسٹیریا نے بری طرح جکڑ لیا ہے۔