پتنگ باز

افغان نژاد امریکی مصنف خالد حسینی کی بیسٹ سیلر کتاب The Kite Runner کا اردو ترجمہ روزنامہ جنگ کے سنڈے ایڈیشن میں قسط وار شائع ہورہا ہے۔ جنگ کے آرکائیو صفحات پر سنڈے میگزین کے پچھلے ایک سال کے محفوظات دیکھے جاسکتے ہیں اور آپ نے ابھی تک صرف بارہ قسطیں مس کی ہیں۔

دی کائٹ رنر ایک افغان نژاد امریکی عامر کے افغانستان میں بیتے بچپن, یادوں اور اس کے دوبارہ افغانستان کے سفر کی داستان ہے۔ بچپن میں وہ اپنے سب سے عزیز دوست حسن کو ایک مقامی بدمعاش لڑکے سے بچا نہ سکا وہ دیکھتا رہا مگر وہ کوئی مدد نہ کرسکا۔ پھر افغانستان پر سوویت قبضے کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ امریکہ جا بستا ہے۔ کئی سال بعد اسے پاکستان ایک فون آتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی متاثر کن کہانی ہے، معلوم نہیں اردو میں یہ کیسی معلوم ہو مگر انگریزی میں یہ بہت خوب ہے۔ آپ کو قطعا یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ خالد کا پہلا ناول ہے۔ درحقیقت یہ پہلا ناول نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ پر رہ چکا ہے اور سن دو ہزار پانچ میں امریکہ کی تیسری مقبول ترین کتاب تھی۔

تبصرے:

  1. السلامُ علیکم
    The Kite Runner, میرا بھی پسندیدہ ناول ہے۔ اور یہ اب تک میری اسٹڈی پر ہے، جس کا مطلب ہے کہ میں اسے دوبارہ پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ 🙂
    اس کا اردو ترجمہ آجکل میں بھی پڑھ رہی ہوں۔ مترجم نے اچھی کوشش کی ہے، اور لفظوں کا چناؤ بھی سوچ سمجھ کر کیا ہے، مگر اس کے باوجود انگریزی میں پڑھنے میں ذیادہلطف آتا ہے۔
    خالد حسینی کا نیا ناول A Thousand Splendid Suns بھی مئی میں پبلش ہوا چاہتا تھا، پتا نہیں پاکستان میں یہ ناول آیا ہے یا نہیں۔ کافی دنوں سے میر کراچی جانا نہیں ہوا، اس وجہ سے نئی کتابوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ آپ اس بارے میں کوئی رہنمائی فرمادیجئے، آیا یہ ناول پبلش ہو گیا ہے یا نہیں۔
    شکریہ۔
    فی امان اللہ

  2. وعلیکم السلام

    آپ نے صحیح کہا کہ اردو ترجمہ اتنا برا نہیں لیکن چونکہ ہم اصل پڑھ چکے ہیں اسلئے ہم اس لاشعوری طور پر اس کا تقابل اصل سے کرتے ہیں. A thousand Splendid Suns کوتوپاکستان آنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ اس بات کا بھی امکان کم ہی ہے کہ یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا یا نہیں۔

  3. السلام و علیکم
    A Thousand Splendid Suns پبلش ہو چکی ہ، اور ساگر بک ڈپو سے حاصل کی ھا سکتی ہے۔
    فہ امان اللہ

  4. Sagar Book Stores

    Head Office: suite# 2-C
    Block-A Comm: Area
    Sindhi Muslim Co-operative Housing Society
    Opp K.F.C, Karachi, 74400, Pakistan
    tel: +92 (21) 4315736
    Fax: +92 (21) 4555840
    E-mail: sagarbooks@hotmail.com

    Branch: shop# 29 & 40
    Clifton Shopping Arcade
    Kayaban-e-Roomi, Clifton Karachi, Pakistan
    tel: +92 (21) 5873564
    E-mail: sagarbooks1@yahoo.com

Comments are closed.