بی بی سی اردو کو قارئیں کی ضرورت ہے

bbcurdu-ad.jpg

حال ہی میں ہاٹ میل پر اور پاکستانی میٹروبلاگس پر بی بی سی اردو کے اشتہارات نظر آئے۔ کیا بی بی سی اپنے کسی اور ویب سائٹ کی اسطرح ٹارگیٹڈ تشہیر کرتا رہا ہے؟ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی کسی بی بی سی ویب سائٹ کا اشتہار کہیں دیکھا ہو۔ میرے خیال میں بی بی سی اردو کا ویب سائٹ اردو کی خبروں کے لئے سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا سائٹ ہے۔ منہ زبانی تشہیر، روابط، اور ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے ان کی اچھی خاصی تشہیر تو مفت ہی ہوجاتی ہے۔ یا شاید بی بی سی کے کسی اور پالیسی ساز محکمے نے یہ فیصلہ کیا کہ انہیں پاکستانی عوام کو بی بی سی کی طرف مزید متوجہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں غیرجانبدار خبریں فراہم کی جاسکیں۔

تحریر: نعمان | موضوعات: کڑیاں