میٹروبلاگنگ کراچی پر منصور نے کراچی والوں سے ایک سروائیول گائیڈ تیار کرنے کی فرمائش کی۔ چند دلچسپ تبصرہ جات کے تراجم پیش خدمت ہیں۔
ڈاکٹر علوی لکھتے ہیں:
جب کراچی میں ہوں تو سب سے بیکار فون لیکر گھومیں تاکہ اگر کہیں آپ کو کوئی موبائل چور روک لے تو اس بات کا امکان رہے کہ وہ ترس کھا کر آپ کو بہتر فون دے دیگا۔
نہیں ڈاکٹر صاحب بالکل بالکل مذاق نہیں کررہے۔ کراچی میں اکثر لوگ (خصوصا وہ جنہیں سڑکوں پر آنا جانا رہتا ہے) انتہائی بیکار اور سستے ترین فون استعمال کرتے ہیں۔ اور تقریبا ہر شہری ایسے دو چار واقعے آپ کو سنادے گا جہاں اس کے کسی رشتے دار کو موبائل چھیننے والوں نے اس کا گھٹیا سیٹ چھین کر کوئی مہنگا سیٹ دے دیا۔ تاہم اگلے ہی تبصرے میں منصور لکھتے ہیں:
ڈاکٹر صاحب یہ اب کام نہیں کرتا۔ آپ کو متبادل سیٹ نہیں ملتا اور اس بات کا بھی امکان ہوتا ہے کہ آپ کو سیدھا منہ پر چماٹ پڑے گا۔ اس بھی زیادہ برا آپ کو گولی بھی مل سکتی ہے۔
منصور بھی ٹھیک ہیں آپ کوئی سا بھی سیٹ رکھیں لیکن ہمدردی کی امید نہ رکھیں۔
امین کی تجاویز یہ ہیں:
- کبھی بھی اتوار کو سی ویو نہ جائیں۔ کیونکہ اتوار کے روز ویو تو ہوتا ہے مگر سمندر کا نہیں بلکہ لوگوں کے ہجوم کا۔
اتوار کے روز علی الصبح فریسکو کی حلوہ پوری کھانے جائیں۔- عوامی مقامات پر بیت الخلاء نہیں ہوتے تو باہر نکلنے سے پہلے حوائج ضروریہ سے فارغ ہوکر نکلیں۔
- ہمیشہ ایدھی کی ایمبولینسوں کو راستہ دیں۔
- ڈبلیو گیارہ کے ڈرائیوروں سے پنگا نہ لیں وہ جب بھی دکھائی دیں انہیں فورا راستہ دیں۔
- یہ بالکل نہ سوچیں کہ منرل واٹر محفوظ ہے۔
(نوٹ: کراچی کا فیوریٹ ترین مشروب نیسلے پیور لائف ہے، اسلئے نہیں کہ وہ منرل واٹر ہے بلکہ اس کی وجوہات مختلف ہیں جن میں فیشن، کولنیس، پیاس، اور پیور لائف کا ذائقہ قابل ذکر ہیں۔)- خواتین کے لئے مساجد میں نماز کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
(نوٹ: چند مساجد میں ہوتی ہے لیکن ان کے بارے میں آپ کو پہلے سے معلوم کرنا ہوگا۔)- زیادہ ہوشیار بننے کی ضرورت نہیں چودہ اگست کو کلفٹن عوام کے لئے بند ہوتا ہے۔
- اور کسی موبائل چھیننے والے کے سامنے تو ہوشیاری دکھانے کی قطعا ضرورت نہیں ہے ورنہ کم از کم ایک تھپڑ تو ملے گا ہی۔
- لیکن اگر زیادہ ہوشیار بننا ہی ہے تو اپنے دوستوں کو چودہ اگست کے روز بوٹ بیسن پر ڈنر کے لئے بلوالو کیونکہ اس روز رتمام ریستوران شام سات بجے بند کروادئیے جاتےہیں۔
- کراچی سے پیار کریں جیسے یہ شہر سب سے کرتا ہے۔
سب سے آخر میں زی کا تبصرہ:
اگر آپ کسی خطرناک مہم جوئی کے متلاشی نہیں ہیں تو کراچی آنے سے حتی الامکان گریز کریں۔
پہلے تبصرے ٹھیک ہیں البتہ زی کے آخری تبصرہ پر اڎعتراض ہے ۔ ہمارے قریب ترین عزیز کراچی کے باسی ہیں تو یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم کراچی نہ جائیں؟ ہاں یہ غلطی ضرور ہوئی کہ باوجود وعدہ کے آپ کی دوکان پر دہی دودھ کی لسی پینے نہ پہنچ سکا ۔
زی دراصل یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ اگر کراچی آئیں تو اچھے برے کے لئے تیار ہوکر آئیں۔
جو چاہے کچھ بھی کہے، کراچی میرا پسندیدہ شہر ہے ۔ شاید میرا بہترین وقت وہاں گزرا ہے اس لئے۔